
جواب: طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے خوب پاک صاف رکھو۔‘‘(پارہ1،سورۃ البقرہ،آیت125) اس آیت کے تحت تفسیرِ صراط ...
طواف وداع سواری پر کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے طواف زیارہ کے بعد نفل کی نیت سے سواری پر طواف کیا، اور اس کے بعد کوئی طواف نہیں کیا، اب اس نفل طواف کو طواف وداع کا بدل شمار کیا جاتا ہے جو کہ واجب ہے، تو کیا ایسی صورت میں سواری پر طواف کرنے کا دم لازم آئے گا؟
نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی خاتون نےنفلی طواف کے دو چکر کر کے چھوڑ دئیے،تو کیا خاتون پراس نفلی طواف کو پورا کرنا ضروری ہے؟ اگر پورانہیں کیا، تو کیا اس کے چھوڑنے پر کوئی کفارہ بھی ہوگا؟ کیونکہ عورت کو پریگننسی (Pregnancy) ہے، ساتواں مہینا ہے،کنڈیشن ایسی ہے کہ چلنا بہت مشکل ہے،مجبوری کے تحت چھوڑا ہے ،جان بوجھ کر نہیں۔
بغیر وضو طواف کیا اور اب وطن واپس آچکا ہے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص عمرہ کرنے گیا اور اُس نے بغیر وضو عمرے کاطواف کر لیا اور اب وہ اپنے وطن واپس آ چکا ہے، اب اس کے لیے کیا شرعی حکم ہوگا؟اگر وہ دوبارہ عمرہ کے لیے جا رہا ہو، تو کیا وہ اُس طواف کو دوبارہ کر سکتا ہے یا اُس پر دم دینا ہی لازم ہوگا؟
کیا ایصال ثواب کے لیے نفلی طواف کر سکتے ہیں اور اس میں ایک چکر کافی ہے ؟
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے ایصالِ ثواب کے طور پر نفلی طواف کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو کیا سات چکر پورے کرنے ہوں گے یا صرف ایک چکر ہی سے طواف ادا ہو جائے گا؟ نوٹ:والدین کی طرف سے اس کی کوئی وصیت وغیرہ نہیں تھی۔
نفلی طواف کے سات چکر نہ لگائے اور وطن واپس آگیا تو کیا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ایک شخص نے نفلی طواف کیا، اس کا یہ گمان تھا کہ نفلی طواف میں سات چکر ضروری نہیں ہوتے، اس لئے اس نے سات چکر پورے نہیں کئے اور کراچی آگیا، ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہوگا؟ اسے یہ بھی یاد نہیں کہ کتنے چکر ہوئے تھے اور کتنے باقی رہ گئے تھے، برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
طواف کے پھیروں کی گنتی میں شک ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ طوافِ عمرہ کے پھیروں کے متعلق شک ہوجائے مثلا چار ہوئے یا پانچ اور یاد بھی نہ آئے، تو کیا حکم ہوگا؟ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔
نفلی طواف کے بعد بھی نمازِ طواف پڑھنا واجب ہے؟
سوال: عمرے کے طواف کے علاوہ سِلے ہوئے کپڑوں میں جو نفلی طواف کیا جاتا ہے،کیا اس کے بعد بھی دو رکعت پڑھنا واجب ہے یا نہیں؟اگر کسی نے بھول کر یا لاعلمی کی بنا پر نہ پڑھی ہو اور وہ اپنے ملک واپس آ گیا ہو،تو کیا اب اس پر دم لازم ہو گا؟یا کیا حکم ِشرع ہو گا؟
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے افعال مکمل کیے ، لیکن ابھی طوافِ وداع نہیں کیا اور وہ زیارات کے لیے طائف چلا گیا ، اس کے لیے کیا حکم ہے ، کیا دم یا صدقہ لازم ہوگا ؟ اور اگر وہ عمرے کا احرام باندھ کر مکہ شریف واپس آ جائے اور عمرہ کر لے ، تو کیا یہ کفارہ ساقط ہو جائے گا یا بہر صورت دینا ہی ہوگا ؟
پچاس طواف کرنے والی فضیلت کس کو حاصل ہوگی؟ حدیث پاک کی شرح
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ پچاس طواف والی فضیلت ایک ہی بار کے سفر میں کرنے والے کے لیے ہے یا ساری زندگی کے پچاس مکمل ہو جائیں؟ دونوں صورتوں میں سارے ہی طواف شمار ہوں گے، خواہ حج و عمرہ کے طواف ہوں یا نفلی؟