سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 795 results

31

مسجد کا پرانا قالین، پرانی چٹائیاں بیچ سکتے ہیں ؟

سوال: مسجد کے چندے سے قالین، چٹائیاں وغیرہ خریدی گئیں۔ طویل عرصہ استعمال میں رہنے کی وجہ سے اب یہ اشیاء بالکل بوسیدہ اور پھٹ چکی ہیں اور مزید قابلِ استعمال نہیں رہیں، تو ان اشیاء کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟ براہِ کرم اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں تاکہ احکامِ شرعیہ کی روشنی میں درست اقدام کیا جا سکے۔ سائل:قاری ظہور حسین عطاری(فیصل آباد)

31
32

صرف تراویح کے لیے داڑھی رکھنے اور بعد میں کٹوادینے والے حافظ کے پیچھے نماز

سوال: بعض حافظ سار ا سال داڑھی منڈاتے یا کٹوا کر ایک مٹھی سے کم رکھتے ہیں اور رمضان المبارک سے ایک ،دو ماہ پہلے کٹوانا چھوڑ دیتے ہیں اور تراویح کے لیے امام بن جاتے ہیں اوررمضان گزرتے ہی معاذ اللہ ! دوبارہ کٹوا دیتے ہیں، ایسوں کے پیچھے تراویح پڑھنا یا ان کو تراویح کے لیے امام بنانا کیسا ہے ؟ اور ایسے حافظ عموماً یہی کہتے ہیں کہ ہم نے داڑھی کٹوانے سے توبہ کرلی ہے ، آئندہ ایسا نہیں کریں گے ، لیکن مشاہدہ یہی ہے کہ وہ رمضان کے بعد دوبارہ کٹوا لیتے ہیں ۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسے حافظ کو امام بنایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟

32
33

تراویح میں ختمِ قرآن کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ مسجد میں جو تراویح کی نماز پڑھی جاتی ہے اس میں ختم قرآن کرنا سنت مؤکدہ ہے یا نہیں اورکیا یہ ہر فرد کے لیے ہے یا علی الکفایہ ہے؟

33
34

تراویح کے بغیر روزے کا حکم

سوال: کیا تراویح کے بغیر روزہ ہو سکتا ہے؟

34
35

مسافر کے لیے نماز تراویح کا حکم

سوال: رمضان المبارک میں اگر کوئی مسافر ٹرین میں سفر کر رہا ہو، تو کیا اسے سفر کے دوران بھی تراویح ادا کرنی ہوں گی؟ یا ایسی صورت میں تراویح چھوڑنے کی اجازت ہے ؟

35
36

مسجد بیت کیا ہے ؟ اس کی فضیلت وغیرہ سے متعلق چند احکام

سوال: (1) مسجدِ بیت کیا ہے اور اس کی فضیلت کیا ہے ؟ (2) کیا عام مسجد کی طرح اس کا بھی فنائے مسجد ہوتا ہے اور اگر گھر میں پہلے مسجدِ بیت نہیں بنائی تھی ، اب بنائی ہے ، تو کیا اسے تبدیل کر سکتے ہیں ؟ (3) کیا عورت مسجدِ بیت میں نفلی اعتکاف کر سکتی ہے ؟ سائل : عبد اللہ ( ریگل چوک ، کراچی )

36
37

مسجد میں چندہ دینے کے بعد واپس لیا جا سکتا ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں کچھ تعمیراتی کام جاری ہیں، جن کے لیے ایک شخص نےپچاس ہزار روپے مسجد کے متولی کو چندہ دیے، متولی نے وہ پیسے بعد قبضہ مسجد کے دیگر چندے میں شامل کرلیے۔ اب دو دن بعد وہ شخص آکر یہ کہہ رہا ہے کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے، تو جو پیسے میں نے مسجد کے لیے دیے تھے، مجھے واپس کردیجیے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اب اس شخص کو چندہ واپس لینے کا حق ہے، جبکہ ابھی مسجد کی تعمیرات جاری ہیں اور پیسوں کی حاجت بھی ہے؟

37
38

کیا تراویح کی جگہ قضائے عمری ادا کرسکتے ہیں

سوال: اگرہندہ اپنی قضا نمازیں پڑھنا چاہتی ہو، تو کیا رمضان میں تراویح کی جگہ وہ قضا نمازیں پڑھ سکتی ہے ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔

38
39

مسجد کی وقف دکان عرف سے کم کرائے پر دینا کیسا؟

سوال: (1) مسجد کی وقف دکانوں کو کتنے کرایہ پر دیا جائے ؟ کیا عرف سے کم کرایہ پر دکانیں دی جا سکتی ہیں؟ (2) کیا منتظم خود وقف کی دکانوں کو کرایہ پر لے سکتا ہے ؟ (3) مسجدکی موٹر چلا کر کوئی شخص اپنی دکانوں وغیرہ کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کر سکتا ہے؟ جب کہ وہ کہے کہ میں اس کا بل ادا کر دوں گا۔ (4) مسجد میں نمازیوں کے لیے رکھے ہوئے پانی کے کولر سے کوئی شخص پانی کی بوتلیں وغیرہ بھر کر اپنے گھر لے جا سکتا ہے ؟

39
40

مسجد کی ٹوپیاں خراب ہوجائیں تو بیچ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مساجد میں عام طور پر پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں،تو وہ ٹوپیاں کچھ عرصے بعد ٹوٹ جاتی ہیں،ایسی صورت میں کیا ان ٹوٹی ہوئی ٹوپیوں کو پلاسٹک میں بیچ کر اِن سے حاصل ہونے والی رقم کو مسجد کے ہی دوسرے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

40