سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 520 results

31

تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے جمع کیا ہوا خون کسی اور مریض کو لگانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کسی شخص نے تھیلیسمیا کے مریضوں کےلئے خون دیا۔ خون لینے والے ادارے کو بعد میں کسی دوسرے مریض، مثلا زخمی کو ایمرجنسی میں وہ خون دینے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ ادارے کا پہلے سے ایسا کوئی ارادہ نہیں لیکن ایمرجنسی میں ایسا کرنا کیسا ہے ؟

31
32

نفاس کا خون کچھ دن رک کر پھر شروع ہوگیا تو پڑھی گئی نماز روزے کا حکم ؟

سوال: ایک عورت کو پہلے بچے کی ولادت کے بعدچند دن خون آکر رُک گیا۔ چند دن انتظار کرنے کے بعد یہ سمجھ کر کہ اب دوبارہ خون نہیں آئے گا، اُس عورت نے غسل کرکے نمازیں پڑھنا شروع کر دیں، چونکہ محرم کا مہینہ تھا اس لئے نفلی روزے بھی رکھنا شروع کر دیے، لیکن چالیس دن مکمل ہونے سے پہلے ، مثلاً اکتیسویں دن دوبارہ خون آگیا اور چند دن آ کر چالیس دن کے اندر مکمل طور پر رُک گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ عورت نے اُس وقفہ کے دوران جو نمازیں پڑھیں اور نفلی روزے رکھے، تو کیا وہ شرعاً درست تھے یا اُن کی قضا لازم ہے؟ نیزروزے کی حالت میں جو دوبارہ خون آیا، تو کیا وہ روزہ ٹوٹ گیا؟اور اگر ٹوٹ گیا، تو کیا اُس کی قضا لازم ہے؟

32
33

کپڑے پر خون کے دھبے لگ جائیں تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ زخم سے دن میں کئی دفعہ خون نکل کر کپڑوں پر لگ جاتا ہے کبھی زیادہ ہوتا ہے کبھی کم ہوتا ہے لیکن اس سے کپڑوں پر دھبے لگ جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس خون کے نکلنے کی وجہ سے کیا مجھے وضو دوبارہ کرنا ہوگا اور جن کپڑوں پر وہ خون لگا ہو کیا اس میں نماز ہوجائے گی یا مجھے کپڑے تبدیل کرنے ہوں گے؟

33
34

غسل میں کلی ناک میں پانی چڑھانا بھول گئے تو پڑھی گئی نمازوں کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر فرض غسل میں فقط کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنایا دونوں ہی بھول جائیں اور نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے،تو اس نماز کا کیا حکم ہے ؟نیز اب نئے سرے سے غسل کرنا ضروری ہوگا یا جو فرض رہ گیا تھا،فقط اسے ادا کرنا کافی ہوگا؟اور اگر وضو کرنے کے بعدیہی صورت پیش آجائے،تو اب کیا حکم ہو گا؟

34
35

جانور کا خون جسم پر لگا کر علاج کرنا کیسا؟

سوال: ایک روحانی عامل ہیں وہ اپنے مریضوں کا علاج اس طرح کرتے ہیں کہ جس کا علاج کرناہوتاہے، اس کے گھر جاکر ایک مرغ ذبح کرکے صدقہ کرتے ہیں، اس مرغ کو جب ذبح کیا جاتا ہے، تو ذبح کرنے سے بہنے والے خون میں سے کچھ خون ایک پانی کے ٹب میں ڈال دیاجاتاہے اور سب اہلِ خانہ کو یا سرپرستوں کو یاصرف مریض کو اس خون والے پانی سے نہانے کاکہاجاتاہےاور بعض اوقات جسم کے کسی حصے پر بھی یہ خون لگایا جاتا ہے،ان عامل کے مطابق اس طرح عمل کرنے سے بہت سارے نیگیٹواثرات اس گھر اور اس کے رہنے والوں سے ختم ہوجاتے ہیں۔تو اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طریقے کے مطابق علاج کرواناکیساہے؟

35
36

تکلیف کی وجہ سے سجدے میں ناک کی ہڈی نہ لگانا کیسا ؟

سوال: میرے ناک پر ایک دانہ نکلا ہے جو کافی تکلیف دہ ہے اور بالخصوص سجدے کی حالت میں ناک کی ہڈی لگانا بہت تکلیف کا باعث ہے ، تو کیا میں بغیر ناک کی ہڈی لگائے سجدہ کر سکتا ہوں ، اس سے میری نماز ہو جائے گی ، نیز اس تکلیف کی وجہ سے جو نمازیں میں بغیر ناک کی ہڈی لگائے پڑھ چکا ہوں ان نمازوں کا کیا حکم ہوگا ؟

36
37

ماہواری کی عادت سے بھی زیادہ خون آئے تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت جس کی ماہواری کے دن مقرر ہوں، لیکن کسی مہینے اس کو عادت سے زیادہ دن خون آجائے، جیسے کسی مہینے 9 دن تک خون آیا، تو اب اس کا کیا حکم ہے؟

37
38

عورت کو پہلی ولادت پر چالیس دن کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہو، تو وہ نماز پڑھنا کب سے شروع کرے؟

سوال: ہندہ کے ہاں پہلی ولادت ہوئی ہے لیکن اسے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہے، تو اس صورت میں ہندہ کے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ نماز پڑھنا شروع کردے یا اس خون کے رکنے کا انتظار کرے؟

38
39

حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم

جواب: خون ہے اور حیض کے دنوں میں دس دن کے اندر جب تک خون جاری ہو نمازو روزہ حرام ہیں، ہاں ! جب دس دن ہوجائیں تو اب غسل کر کے نماز پڑھناشروع کریں اور رو...

39
40

حمل ضائع ہونے کے بعد آنے والے خون کا حکم

سوال: زید کی اہلیہ کا دو ماہ کا حمل ضائع (Miscarriage) ہو گیا اور دو دن تک خون جاری رہا اس کے بعد رک گیا تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ زید کی اہلیہ کا بچہ ضائع ہونے کی صورت میں جو دو دن تک خون آتا رہا وہ نفاس کا خون شمار ہو گا یا حیض کا؟ نیز ان دنوں کی نمازوں کا کیا حکم ہو گا؟

40