
مکان کی پیمنٹ ذمہ پر لازم ہو، تو زکوٰۃ کس طرح نکالی جائے گی؟
سوال: میرے والد صاحب نے اپنا گھر فروخت کر دیا ہے اور اس کی مکمل قیمت وصول کر لی ہے، قیمت وصول کرنے کے بعد والد صاحب نےنئے گھر کا سودا کر کے، اس کا بیعانہ بھی دے دیا ہے، لیکن ابھی تک نہ تو مکان پر قبضہ لیا ہےاور نہ ہی رجسٹری کروائی ہے، مکان پر قبضہ اور بقیہ رقم کی ادائیگی کا وقت رمضان المبارک کے بعد کا طے ہوا ہے۔ میرے والد صاحبِ نصاب بھی ہیں اور ان کا نصاب کا سال 27 رمضان المبارک کو مکمل ہوتا ہے، تو اب جو رقم مکان بیچ کر حاصل ہوئی تھی وہ والد صاحب نے رمضان المبارک کے بعد دوسرے مکان کی قیمت کے طور پر ادا کرنی ہے، تو کیا سال پورا ہونے کے وقت اس رقم پر بھی زکوٰۃ لازم ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بروکر کاخریداراور فروخت کنندہ دونوں سے بروکری لینا کیسا ہے؟
چکی والے سے آٹے کے قرض کا لین دین کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میں نے گندم پسائی کی چکی لگائی ہے، گاہک آتا ہے اور آ کر کہتا ہے کہ 5،کلو آٹا دے دو کل یا آج شام کو گندم چھوڑ کر جائیں گے، اسے پیس کر 5 کلو آٹا کاٹ لینا۔ کیا اس طرح ادھار دے سکتے ہیں؟
قعدۂ اخیرہ میں غلطی سے کھڑے ہوجائے تو؟
جواب: کر کھڑا ہو جائے اسے حکم ہے کہ جب تک اُس زائد رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لَوٹ آئے اور قعدہ کرکے سجدۂ سہو کرے اور اپنی نماز مکمل کرے،نماز درست ہو جائے گی۔ ب...
مُستحاضہ کا قرآن کو ٹچ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا اسلامی بہن حالتِ استحاضہ میں وضو کر کے قرآن حکیم کو چھو سکتی ہے؟
جو شخص حروف کے درمیان فرق نہ کر سکے ایسے کو امام بنانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی قراءت درست نہ ہو ، حروف کے درمیان فرق نہ کرتا ہو، تو کیا اس کو امام بنا سکتے ہیں؟ سائل: مبشر جاوید (فیصل آباد)
صاحب ترتیب کو قضا نماز بھول گئی اور وقتی پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسا شخص کہ جو صاحب ترتیب تھا، وہ کسی وجہ سے عشاء کی نماز پڑھنا بھول گیا۔ جب فجر میں اٹھا تو نمازِ فجر باجماعت ادا کی، لیکن نماز کے بعد یاد آیا کہ میں رات عشاء کی نماز نہیں ادا کر سکا تھا۔ کیا ایسی صورت میں اُس کی فجر کی نماز ادا ہو گئی؟
منہ میں ہوسٹ ٹافی رکھ کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھانسی کا مریض ہوسٹ ٹافی منہ میں لیے نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے ؟براہ کرم شرعی رہنمائی فرمادیجئے۔
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے دوسری شادی کی ہے جس کے 4 دن بعد پتہ چلا کہ یہ شادی میں نے پہلی بیوی کی بھانجی سے کر لی ہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے جبکہ ہم میں میاں بیوی والا تعلق بھی قائم ہو چکا ہے ۔نیز اب میں کس کو اپنے پاس رکھ سکتا ہوں ؟ نوٹ : دوسری شادی 6 سال بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کی ہے اور پہلی بیوی بھی نکاح میں ہے۔
بے وضوطواف کا اِعادہ کرنے سے دَم ساقِط ہوگا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے حالتِ حدث میں(یعنی بے وضو) طواف زیارت کر لیا تھا۔ پھر اس طواف کا اعادہ(یعنی اسے دوبارہ) بھی کر لیا لیکن اس مسئلہ کا علم مجھے بارہ ذی الحج کے بعد ہوا اور اعادہ بھی میں نے بارہ ذی الحج کے بعد کیا۔ تو پوچھنا یہ ہے کہ بارہ ذی الحج کے بعد اعادہ کرنے سے میرا دَم ساقط ہوا یا نہیں؟