سرچ کریں

Displaying 4301 to 4310 out of 4485 results

4301

پیاس کی وجہ سے روزے چھوڑنا - دارالافتاء

سوال: مجھ پر روزے فرض ہو چکے ہیں مگر میں پانی پئے بغیر نہیں رہ سکتی، طبیعت بہت خراب ہو جاتی ہے۔ کیا میں شرعی معذور کہلاؤں گی ؟ اور ميرے لئے روزے سے متعلق کیا حکم ہوگا؟

4301
4302

کون سی سنت کو ترک کرنے سے شفاعت سے محرومی اور وعید ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم نے حدیث مبارک سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جو میری سنت کو ترک کرےگا، اسے میری شفاعت نہ ملے گی، اس پر سوال یہ ہے کہ ہم نے کئی ایک سنتوں کے بارے میں علماء سے سنا ہے کہ یہ کام سنت تو ہے لیکن چھوڑنے پر گنا ہ نہیں، تو جب گناہ نہیں، اسے شفاعت سے محروم ہونے کا جو حدیث مبارک میں کہا گیا ہے یہ پھر کیوں کہا گیا ہے، اس حوالے سے درست رہنمائی کی جائے۔

4302
4303

انگلی پر چھالا ہو تو وضو و غسل کا طریقہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر کسی بندے کے ہاتھ کی انگلی پہ چھوٹا سا چھالا ہے اور اسے نوچنے پر زخم ہونے کا اندیشہ ہے تو یہ بتائیں جب بندہ فرض غسل کرے گا تو کیا اس چھالے کے اوپر سے ہی پانی بہانے سے غسل کا فرض ادا ہو جائے گا اور جب بندہ وضو کرے گا تو کیا اس چھالے کے اوپر سے ہی پانی بہا لینے سے اس کا وضو ہو جائے گا یا اس چھالے کو پھوڑنا ضروری ہے؟

4303
4304

کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟

سوال: رمضان المبارک موسم گرما میں آرہا ہے، کیا سالانہ امتحانات کی وجہ سے طلبا کا رمضان کے فرض روزے قضا کرنا ، جائز ہے؟ نیز جو والدین بچوں کے اس فعل سے راضی ہوں یا خود روزے چھڑوائیں ، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟

4304
4305

تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا

سوال: اگر تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا تو کیا حکم ہوگا؟

4305
4306

ہوائی جہاز میں نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے کیا ہوجاتی ہے ؟یا بعد میں اعادہ کرنا ضروری ہوتا ہے ؟ سائل :ارسلان (گو جرانوالہ )

4306
4307

تجارتی پلاٹ پر تحفہ دینے کی نیت کرلی تو اس پر زکوٰۃ کا حکم

سوال: اگر ایک شخص بیچنے کی نیت سے پلاٹ خریدے اور پھر کچھ عرصے بعد کہے کہ میں یہ پلاٹ اپنی بچی کو شادی میں گفٹ کروں گا،تو کیا اس پلاٹ پر زکوۃ ہوگی؟

4307
4308

نمازکے لیے جگہ مخصوص کرنا

سوال: ہمارے ایک نمازی مسجد میں نماز پڑھنے آتے ہیں،تو وہ پہلی صف ہی میں ایک جگہ اپنا مصلیٰ رکھ لیتے ہیں اور جماعت میں کچھ ٹائم باقی ہوتا ہے ،تو وہ آسانی کے پیشِ نظر پیچھے جا کر یا دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر انتظار کرتے ہیں،پھر جب جماعت کھڑی ہونے لگتی ہے،تو وہ اپنے مصلے پہ آجاتے ہیں اور اپنے مصلے والی جگہ پر ہی نماز پڑھتے ہیں،تو یہ فعل کیسا ہے؟

4308
4309

شوال کے 6 روزوں میں قضا روزوں کی نیت بھی کر سکتے ہیں ؟

سوال: ایک اسلامی بہن کو رمضان المبارک میں مخصوص ایام آنے کی وجہ سے کچھ روزے چھوڑنے پڑے ، جن کی قضا اس پر لازم ہے ، اس نے یہ سُن رکھا ہے کہ شوال کے چھ روزوں کی بہت فضیلت ہے ، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اسلامی بہن شوال میں اپنے قضا روزوں کی نیت سے روزے رکھے اور ساتھ شوال کے نفل روزوں کی بھی نیت کر لے اور یوں ایک ساتھ دونوں ہو جائیں ؟ قضا روزوں کی ادائیگی کے ساتھ شوال کے نفل روزے بھی ہو جائیں گے یا نہیں ؟

4309
4310

تین چار ہفتے کا حمل ضائع ہو تو کیا یہ بھی کچا بچہ کہلائے گا؟

سوال: اگر تین یا چار ہفتے کا حمل ضائع ہو جائے، کیا تب بھی وہ فضائل ملیں گے جو کچے بچے کے گر جانے پر حدیث میں بیان ہوئے؟

4310