
دوران نماز موبائل بج رہا ہو، تو بند کرنے کے لیے نماز توڑ نے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر باجماعت نماز کے دوران کسی نمازی کا موبائل بجنے لگے، جس سے مقتدیوں اور امام کی نماز میں خلل آرہا ہو، اور موبائل کو عمل کثیر کے بغیر بند کرنا بھی ممکن نہ ہو، تو اب ایسی صورت میں کیا حکم ہوگا؟
انتقال کے بعدچالیس دن تک قبر پر اگربتی جلانا
جواب: نہیں خوشبو پہنچانے کی غرض سے قبر سے ہٹ کراگر بتی جلائی جائے ،تو یہ جائز و مستحسن ہے اور اگر وہاں لوگ موجود نہیں بلکہ محض قبر کے لیے جلائی جائے تویہ...
وتر پڑھنے کے بعد عشاء کے فرضوں کا فاسد ہونا معلوم ہوا تو حکم
سوال: بہار شریعت میں لکھا ہے کہ:" عشاء اور وتر کی نماز میں ترتیب فرض ہے ،تو اگر کسی نے پہلے وتر کی نمازپڑھ لی اور پھر عشاء کے فرض پڑھے ،تو اس کے وتر ہوں گے ہی نہیں ۔" اس پرسوال یہ تھا کہ گزشتہ دنوں ہمارے یہاں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی گئی ،بعد میں سب کو شک ہوا کہ جماعت چار رکعت نہیں بلکہ تین رکعت ادا ہوئی ہے،تو یہ بات وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہوئی ،پہلے شک کرتے تھے ،لیکن توجہ نہیں گئی ،جب امام سے پوچھا گیا کہ حضور نماز تین رکعت ہوئی یا چار رکعت ،تو کہتے ہیں کہ مجھے بھی اس بارے میں شک ہے۔تو اگر وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ جماعت تین رکعت ہوئی ہے ،تو اب فرض کا اعادہ کرنا پڑے گا ،تو اب سوال یہ ہے کہ جو وتر پڑھ لیے تھے ،وہ ہوگئے یا دہرانے پڑیں گے ،حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔
قرض کی وجہ سے مقروض سے چیز سستی خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ اگر کوئی شخص کسی کو ڈیڑھ لاکھ روپے قرض دے، تاکہ وہ بھینس خرید لے اور قرض دینے والا اس مقروض سے یہ طے کرے کہ وہ اس ڈیڑھ لاکھ روپے کا اس سے دودھ خریدے گا اور مارکیٹ ریٹ سے کچھ کم قیمت پر لے گا، مثلاً: مارکیٹ میں ایک من دودھ اگر 6000 روپے کا ہے، تو قرض خواہ اس سے 5700 روپے کا لے گا، یوں اس طرح اسے ہر ایک من پر تین سو کا نفع ہوگا، تو کیا اس قرض خواہ کے لیے ایسا معاہدہ کرنا، جائز ہے یا نہیں؟
عورت کے لیے عمرہ کے بعد غسل کرنا اور احرام دھونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمرہ کرنے کے بعد عورت کے لیے غسل کرنا ضروری ہوتا ہے یا نہیں، اورایک احرام سے ایک عمرہ کرنے کے بعد دوسرے عمرے کے لیے اس احرام کا دھونا ضروری ہے یا نہیں؟
ایسے برتن استعمال کرنا جن پر اللہ و رسول کا نام لکھا ہو یا کعبہ کی تصویر بنی ہو
سوال: جن برتنوں پر اللہ عزوجل یا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام پاک لکھا ہو یا گنبد خضرا اور خانہ کعبہ بنا ہو کیا انہیں استعمال کرنا جائز ہے؟
گورنمنٹ کی معذوروں کو ملنے والی امداد، غیر معذور کے لیے لینا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے معذوروں (مفلوج وغیرہ)کو معذوری کے پیسے دیئے جاتے ہیں تو وہ معذوری کے پیسے لینا کیسا ہے؟اور جتنی معذوری بتائی ہے اتنی معذوری نہ ہو تو کیا حکم ہوگا؟اور اس طرح جو پیسے لے چکے ہیں ان کا کیا حکم ہوگا؟
بالوں کو کھولے بغیر عورت کا غسل کرنا
جواب: نہیں بلکہ کھولے بغیرصرف بالوں کی جڑوں تک پانی بہانا ہی کافی ہوگا۔ ہاں اگر چوٹی اتنی سخت ہے کہ اگر نہ کھولے گی، تو پانی بہانے سے بالوں کی جڑوں تک پانی...
جواب: نہ سے روایت ہے،کہتے ہیں کہ میں نےحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:قرآن مجید کی تلاوت کیا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنی تلاوت کرنے...
کمزوری کی وجہ سے قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرنا
سوال: میرے ذمہ پر کئی قضا نمازیں لازم ہیں جن میں ادائیگی کر رہی ہوں ، روز کچھ نہ کچھ تعداد میں قضا نمازیں ادا کرتی ہوں، اب رمضان کے دنوں میں روزے بھی رکھنے ہوتے ہیں اور تراویح بھی ادا کرنی ہوتی ہے، اب کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے میں اگر کمزوری محسوس ہو، تو کیا قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرسکتی ہوں؟