
مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1905
تاریخ اجراء:09ربیع الاوّل1446ھ/14ستمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جن برتنوں پر اللہ عزوجل یا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام پاک لکھا ہو یا گنبد خضرا اور خانہ کعبہ بنا ہو کیا انہیں استعمال کرنا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جن برتنوں پر اللہ عزوجل یا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک لکھا ہو یا گنبد خضرا اور خانہ کعبہ بنا ہوا ہو، انہیں حصولِ برکت و نزولِ رحمت کے لئے تمام آداب کا خیال رکھتے ہوئے استعمال کرنا، جائز ہے۔ لیکن ایسے برتنوں کو استعمال کرنے میں ایک قابلِ توجہ بات یہ بھی ہے کہ جب ایسے برتن دھوئے جائیں گے، تو اس سے پانی لگ لگ کر نالی وغیرہ میں جائے گا اور ایک مسلمان کا دل اسے پسند نہیں کرتا، لہذا بہتر یہی ہے کہ ایسے برتن نہ خریدے جائیں اور نہ انھیں استعمال کیا جائے کیونکہ ایک عام آدمی ایسی چیزوں کے آداب کا کما حقہ خیال نہیں رکھ سکتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟