
ادھار میں خریداری کر کے چیز سے نفع اٹھانا کیسا ؟
سوال: زید،بکر سے ایک گھر پندرہ لاکھ روپے میں قسطوں پر خریدنا چاہتا ہے جس میں سے دس لاکھ روپے زید بوقتِ خریداری ادا کر دےگا اور پانچ لاکھ روپے ایک طے شدہ مدت میں قسط وار ادا کرے گا ،دس لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد زید وہ گھر اپنے قبضے میں لے کر کرائے پر دے دےگا اور اس سے حاصل ہونے والے کرائے سے بکر کو گھر کی بقیہ قیمت قسطوں کی صورت میں ادا کرے گا میراسوال یہ ہے کہ کیا زید کا گھر کی مکمل قسطیں ادا کرنے سے پہلے گھر کرائے پر دینا جائز ہے؟
کوئی عورت کفریہ جملہ بول دے ،تو اس کے نکاح کا حکم؟
سوال: اگر عورت کفریہ جملہ بول دے، تو کیا اس پر بھی تجدیدِ نکاح لازم ہوگا؟ نیز اگر تجدید نکاح لازم ہوا اور وہ عورت تجدیدِ نکاح نہ کرنا چاہے، تو کیا اس کا نکاح ختم ہو جائےگا؟
سوال: 01)کیا ایصال ثواب کے لیے گھر میں باقاعدہ بیٹھ کرفاتحہ پڑھنی ہوگی یا چلتے پھرتے وظائف کر کے ایصال ثواب کر سکتے ہیں؟ 02)کیا چھوٹے بچے کے انتقال کے بعد ماں باپ کو عصر تا مغرب کچھ کھانا پینا نہیں چاہیے؟
کرایہ پر دئیے جانے والے سامان پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: ٹینٹ کا کام کرنے والوں کے پاس تمبو، قنات اور کیٹرنگ کا پورا سامان جو کرائے پر دینے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ تجارت کے لئے، کیا ان کی زکاۃ ادا کرنا واجب ہے؟
کیا ریکورڈیڈ میسج یا کال کے زریعے بیعت ہوسکتے ہیں؟
سوال: کسی پیر صاحب کی ریکارڈنگ سن کر ان کے مرید ہوسکتے ہیں ؟
دن مختص کر کے برسی منانے کی شرعی حیثیت
سوال: مرحوم کی برسی جس دن بن رہی ہو اسی دن کرنا ضروری ہے یااس کے اگلے دن بھی کر سکتے ہیں؟
صاحب ترتیب قضا نماز پڑھے بغیر بھولے سے وقتی نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک صاحب ترتیب امام صاحب کی نمازِ فجر قضا ہو گئی اورانہوں نے بھول کر فجر کی قضاء کیے بغیر ظہر پڑھا دی، نمازپڑھانے کے بعد یاد آیا کہ میری تو نماز فجر کی قضا باقی رہتی ہے، اب آیا ان کی نماز ظہر ادا ہوئی یا نہیں؟
سوئم میں چنوں پر فاتحہ کی شرعی حیثیت
سوال: اکثر جگہ میت کے انتقال کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ سوئم والے دن چنے پڑھوانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں کلمہ شریف پڑھاجاتا ہے، اور پھر فاتحہ ہوتی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ یہ چنوں پر فاتحہ کروانے کی کیا حقیقت ہے؟
آڑھتی کا کسان اور کمپنی دونوں سے کمیشن لینا کیسا؟
سوال: ہمارے یہاں مختلف منڈیوں مثلاً غلہ منڈی، فروٹ منڈی وغیرہ میں کچھ حضرات مڈل مین کا کام کرتے ہیں، اور کسانوں کا مال مختلف کمپنیز میں مناسب ریٹ پر بکواتے ہیں، انہیں ’’آڑھتی‘‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ حضرات کسانوں کی جانب سے کمپنیز کو خود ہی مال فروخت کرتے ہیں، کیا یہ حضرات کسانوں اور کمپنیز ، دونوں سے کمیشن لے سکتے ہیں؟
کسی کو نیکیاں ایصال کرنے سے کم ہوجاتی ہیں؟
سوال: اگر ہم کسی کو ایصالِ ثواب کر دیں، تو کیا ہمارے نامہ اعمال میں کچھ نہیں رہے گا؟