
23 گرام سونا اور ایک لاکھ کا مالِ تجارت ہو تو زکوۃ کا حکم
سوال: میرے پاس 23 گرام سونا اور ایک لاکھ روپے کیش رقم تھی، کیش رقم سے میں نے بیچنے کے لئے کوئی سامان خرید لیا، جبکہ 23 گرام سونا میرے پاس موجود ہے ، اس صورت میں 23 گرام سونے پر زکوۃ لازم ہوگی یا نہیں اور کتنی زکوۃ دینی ہوگی؟
نصاب سےکم سونا بیچ کرچاندی لی تو زکوۃ کا حکم
سوال: اگر کسی شخص کے پاس چھ(6)تولہ سونا ہو اور وہ چھ تولہ سونے کو بیچ کر چاندی لے،تو کیا اب اس پر زکوۃ فرض ہوگی؟
دو تولہ سونا ہو اور ایک لاکھ کسی کو قرض دیا ہو، تو زکوۃ کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس دو تولے سونا ہے اور ایک لاکھ روپے ہیں، لیکن وہ ایک لاکھ کسی نے قرض لیا تھا اور 10 سال ہوگئے ہیں اور ابھی تک انہوں نے وہ ایک لاکھ واپس نہیں کئے، اس صورت میں زکوۃ کا کیا حکم ہے واجب ہوگی یا نہیں؟
اپاہج عورت کو زکوۃ دینا جبکہ ان کے پاس کچھ سونا بھی موجود ہے
سوال: ایک 60 سالہ عورت ہے، جو بچپن سے اپاہج ہے، جوانی میں کپڑے وغیرہ سلائی کر کے گزارہ کرتی تھیں۔ مگر ابھی عمر زیادہ ہونےکی وجہ سے کام نہیں کر پاتیں،مختلف لوگ ان کو زکوۃ دیتے ہوں،ان کے ہاتھ میں چھوٹی سی سونے کی انگوٹھی ہےاور سونے کی بالیاں بھی ان کے کان میں نظر آتی ہیں، تو ایسی صورت میں وہ شرعی فقیر کی حیثیت برقرار رکھتی ہیں جب کہ کوئی ذریعہ معاش بھی نہ ہو؟
گھر خریدنے کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوۃ کا حکم
سوال: میرے پاس دو2 تولہ زیور اور ٹوٹل 18 لاکھ روپے ہیں ،جس میں مجھے 15لاکھ روپے وراثت میں ملے ہیں، وراثت والے 15 لاکھ روپے میں نے گھر خریدنے کےلئے رکھے ہوئے ہیں کہ میرا گھر بہت چھوٹا ہے،بچوں کی شادیاں کرنی ہیں۔اب مجھ پر زکوۃ فرض ہونے سے متعلق کیا حکم ہے؟
ایک تولہ سونا اور صرف ایک روپیہ ہو، تو زکوۃ کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس ایک تولہ سونا ہو اور ساتھ میں صرف ایک روپیہ ہو, تو کیا اس پر زکوۃ فرض ہوگی؟
آٹھ ماہ کی بچی کی ملکیت میں سونا (Gold) ہو، تو زکوۃ کا حکم؟
سوال: میری بچی آٹھ ماہ کی ہے، اس کی ملکیت میں تین تولہ سونا ہے، کیا اس پر زکوۃ فرض ہے؟
شوہرمستحقِ زکوۃ ہو اور بیوی صاحب نصاب ،تو کیا ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
سوال: ایک شخص کام تو کرتاہے لیکن اتنی آمدنی نہیں کہ گھر کے اخراجات پورے کر سکے،وہ خود تو صاحب نصاب نہیں ہے لیکن اس کی بیوی سونے چاندی کی وجہ سے صاحب نصاب ہے کیا ایسے شخص کو زکوۃ دے سکتےہیں ؟
سوال: میرے پاس ایک ٹرک ہے، جسے کرائے پر دیا ہوا ہےا ور اس سے آمدنی آتی ہے، تو مجھے اس آمدنی کی زکوۃ دینی ہو گی یا پھر اس ٹرک کی مالیت پر زکوۃ فرض ہو گی؟