logo logo
AI Search

ایک لاکھ کیش رقم اور 23 گرام سونے پر زکوۃ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

23 گرام سونا اور ایک لاکھ کا مالِ تجارت ہو تو زکوۃ کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

میرے پاس 23 گرام سونا اور ایک لاکھ روپے کیش رقم  تھی، کیش رقم سے میں نے بیچنے کے لئے کوئی سامان خرید لیا، جبکہ 23 گرام سونا میرے پاس موجود ہے، اس صورت میں 23 گرام سونے پر زکوۃ لازم ہوگی یا نہیں اور کتنی زکوۃ دینی ہوگی؟

جواب

اگر آپ نے اس رقم سے سامانِ تجارت خریدا ہے، تو سامان تجارت اور سونے کی مالیت دونوں کو جمع کر کے آپ اپنے نصاب کا حساب لگائیں گے، دونوں کی مالیت مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے زائد ہے، تو آپ صاحب نصاب ہیں، لہٰذا اگرنصاب پرسال مکمل ہو چکا ہے تو قرض وغیرہ منہا کرنے کے بعد جو مال زکوۃ یعنی کرنسی، مال تجارت، سونا وغیرہ سال مکمل ہونے پر باقی ہو تو سب کی مجموعی مالیت کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد زکوۃ میں دینا لازم ہوگا۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1325
تاریخ اجراء: 15 جمادی الثانی 1445 ھ/29 دسمبر 2023 ء