
عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟
سوال: میرے ایک دوست پاکستان سےعمرہ کرنےگئے،انہوں نےعمرہ کرنےکےبعدحلق یاقصرنہیں کروایا،بلکہ مقام تنعیم میں مسجدعائشہ زیارت کےلیےچلےگئے اوروہیں تنعیم کے مقام پرہی عدم علم کی وجہ سےعمرےکاحلق کروالیا، دریافت طلب امریہ ہے کہ اس طرح کرنےسےان پردم لازم ہےیانہیں؟اگردم لازم ہو،تودم کےبجائےاس کی رقم یہاں پاکستان میں ہی شرعی فقیر کودے سکتےہیں یانہیں؟
امام ضامن باندھنے کی شرعی حیثیت
سوال: امام ضامن کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟اس میں یہ ہوتا ہے کہ سفر پر جانے والے شخص کے بازو پرامام علی رضا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے نام کے کچھ پیسے باندھے جاتے ہیں اور اس میں نیت یہ ہوتی ہے کہ مسافر خیرو عافیت میں رہےاورجب مسافر منزل پر پہنچتا ہے ،تویہ پیسے کسی فقیر کو دے دیتاہے۔سائل: احمد رضا ( صدر ، کراچی)
بیل دوڑ کے مقابلے کروانا، اس میں شریک ہونا اور دیکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں’’بیل دوڑ‘‘ کے مقابلے بہت زیادہ ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اولاً مخصوص افراد یا پارٹیاں اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں اور بیل رکھنے والے کئی افراد اس میں حصہ لیتے ہیں،جس کے بیل جیت جائیں، انہی پارٹیوں کی جانب سے اسے بھاری رقم اور مختلف انعامات دئیے جاتے ہیں۔ پھر جب بیل دوڑانے کی باری آتی ہے،تو عموماً اکٹھے دو بیلوں کے پیچھے مخصوص انداز میں ایک نشست باندھی جاتی ہے، اس پر ایک شخص کیل لگی چھڑی ہاتھ میں لئے بیٹھ جاتا ہےاور دوڑ کے دوران جو بیل تیز نہ دوڑے، اسے کیل چبھوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیل زخمی ہوجاتا اور بسا اوقات اس کا خون بھی نکل آتا ہے۔ ان بیلوں نے ایک مخصوص جگہ تک دوڑنا ہوتا ہے، کئی مرتبہ یہ بیل بے قابو ہوکر اس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے، مثلاً بیلوں کا کسی اونچی جگہ سے گِر جانا،مجمع میں آکر لوگوں کو زخمی کرنا اور ان کا مالی نقصان کر دینا وغیرہ، پھر بیل جیتنے پر خوشی میں خوب ڈھول، گانے باجے اور ڈانس/ ناچنا بھی ہوتا ہے، نیز اس میں نمازوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کروانا اور اس میں شریک ہونا شرعاً کیسا؟
صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا
جواب: رقم الحدیث: 1002، دار إحياء الكتب العربية) نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ستونوں کے درمیان کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے اجتناب کیا جاتا تھا، چنانچہ جامع ترمذی کی...
نبی پاک ﷺ خود مدد کرتے ہیں یا اللہ سے دعا کرتے ہیں؟
جواب: رقم الحدیث5652،دار طوق النجاۃ) صحابی رسول حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
کیا دعوت ولیمہ وسیع پیمانے پر کرنا ضروری ہے؟
جواب: حیثیت کے مطابق دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کرے۔ صحیح بخاری شریف کی حدیثِ مبارک ہے : “ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا کہ ولیمہ...
اگر سونا ادھار لیا ، تو کیا واپس بھی سونا ہی دینا لازم ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اٹھارہ سال پہلے اپنے بھائی کو دوتولے سونا اُدھار دیا تھا ۔ اب جب سونا واپس کرنے کا وقت آیا تو بھائی کا کہنا یہ ہے کہ اُس وقت سونے کی جو قیمت تھی اس کے حساب سے رقم واپس کروں گا،جبکہ بہن کہتی ہے کہ مجھے سونا واپس کرو ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ بھائی پر شرعاً کیا لازم ہے؟اس بارے میں رہنمائی فرمادیں۔
اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟
جواب: رقم الحدیث 2540، المکتبۃ العصریہ ، بیروت) علامہ طیبیرحمۃ اللہ علیہ مشکوٰۃ شریف کی شرح میں فرماتے ہیں : ”أقول: قرن الدعاء بين الأذإنين عند حضور الش...
بیچی ہوئی چیز کی مکمل قیمت وصول کرنے سے پہلے بیچنے والا شخص خرید سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا کپڑے کا کام ہے، اس میں خرید و فروخت کی ایک صورت اس طرح ہوتی ہے کہ مثلاً میں نے بکر کو دس لاکھ کا ایک ہزار کلو مال بیچا اور ادائیگی کیلئے 3 مہینے کی مدت مقرر ہوگئی، اب وہ مال لے کر چلاجاتا ہے اور وہ اس میں سے تھوڑا تھوڑا کرکے آگے مال بیچتا رہتا ہے اور مجھے رقم کی ادائیگی کرتا رہتا ہے، لیکن ادائیگی مکمل نہیں ہوئی ہوتی اور ادائیگی کی مدت بھی باقی ہوتی ہے، اسی دوران میرے پاس کوئی گاہک ایسا ہی مال لینے آتا ہے جس میں مجھے کافی اچھا پرافٹ ملنے کی امید ہوتی ہے تو میں اسی دوست سے باقی ماندہ مال پہلے والے ریٹ سے کم میں خریدلیتا ہوں اور اس گاہک کو بیچ دیتا ہوں اور اس کے بعد اپنے دوست سے جتنے میں خریدا تھا اتنی رقم اس دوست کو ادا کرتا ہوں۔ كيا یہ صورت شرعی اعتبار سے جائز ہے؟ اس صورت میں کم ریٹ میں بیچنے پر دوست پر کوئی جبر نہیں ہوتا، وہ اپنے مرضی سے دیتا ہے۔