
رات میں قضا روزے کی نیت کی، مگر سحری بھولے سے مطلق روزے کی نیت سے کی تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کی رات میں یہ نیت تھی کہ اگر میری سحری میں آنکھ کھلی تو میں نے قضا روزہ رکھنا ہے، لیکن سحری کے وقت زید قضا روزے کی نیت کرنا ہی بھول گیا اور مطلق روزے کی نیت سے اس نے روزہ رکھا، پھر صبح اسے یاد آیا کہ میں نے تو آج قضا روزہ رکھنا تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید دن میں اس قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ کیا دن میں نیت کرلینے سے اس کا وہ قضا روزہ ادا ہوجائے گا؟؟
ظہر کی نماز مثل ثانی میں ادا کرنے کا حکم
سوال: میرا تعلق ہند سے ہے، ابھی میں قطر میں ہوں، میں حنفی ہوں اور اسی کے مطابق ہی عمل کرتا ہوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں ظہر کی نماز شافعی عصر کے وقت میں(یعنی مثل اول ہوجانے کے بعدمثل ثانی سے پہلے پہلے) پڑھوں تو کیا میری نماز ہو جائے گی کیونکہ بسا اوقات میرے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ میں کسی کام کی وجہ سے جلدی ظہر نہیں پڑھ پاتا اور شافعی عصر کا وقت ہو جاتا ہے جبکہ حنفیوں کے نزدیک ابھی ظہر ہی کا وقت ہوتا ہے توکیا میری اس وقت ظہر کی نماز ہو جاتی ہے؟
بیماری کی وجہ سے کئی سالوں کے روزے نہیں رکھے تو فدیہ دے سکتے ہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی عمر تقریبا65 سال کے قریب ہے، وہ شوگر، بلڈپریشر وغیرہ بیماریوں کے مریض ہیں، وہ اسی وجہ سے پچھلے کئی سالوں سے،سال کے کسی حصے میں بھی روزہ نہیں رکھ سکتے، میں نے سنا ہے کہ جو مرض کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے اس کا فدیہ نہیں ہوتا،بلکہ وہ بیماری کے دور ہونے کا انتظارکرے اورجب بیماری دورہوجائے تو ان چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرے، یا سال کے ان دنوں کا انتظار کرے جن دنوں میں یہ بیماری کے باوجود روزوں کی قضا کرسکے ،سوال یہ ہے کہ اگرمیرے والد صاحب انہیں بیماریوں کی وجہ سے سال کے کسی حصے میں بھی روزے نہ رکھ سکیں اور اسی حالت میں شیخ فانی کے درجے تک پہنچ جائیں یا ان کا انتقال ہوجائے، تو کیا اب ان کے پچھلے چھوٹے ہوئے روزوں کا فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
ظہر کی سنتِ قبلیہ فرضوں کے بعد پڑھنے کی صورت میں نیت کس طرح کریں؟
سوال: ظہر کی نماز میں چار رکعات سنتِ قبلیہ نکل جائیں تو اس کو ظہر کے فرضوں کے بعد کس نیت سے پڑھیں گے؟
چار رکعتی نفلوں میں پہلا قعدہ فرض ہے یا واجب نیز بھول جانے کی صورت میں نماز کا حکم
جواب: ظہر (یعنی فرض )سے مل گئےاور بعض نے فرمایا:لوٹے کیونکہ ہر شفع علیحدہ نماز ہے اور پہلا قول اوجہ ہے۔( بدائع الصنائع ،ج2،ص300،مطبوعہ دار الکتب العلمیہ،بیر...
حالتِ سفر میں نماز قضا ہوئی، گھر میں ادائیگی کے وقت اس قضا نماز کو قصر پڑھیں گے یا پوری؟
سوال: زید انڈیا کا رہائشی ہے۔ حرمین شریفین کی زیارت کے لیے گیا تو مدینہ منورہ میں زید کا قیام 12 دن کا تھا، معاذ اللہ مدینہ منورہ میں زید کی ایک دن ظہر کی نماز قضا ہوگئی، اب زید کی اپنے وطن میں واپسی ہوگئی ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید اپنے وطن میں وہ نمازِ ظہر پوری ادا کرے گا یا اب بھی اسے قصر ہی پڑھے گا؟
آنکھ نہ کھلنے سے کے سبب فجر قضا ہوئی، تو کس نیت سے پڑھنی ہوگی؟
جواب: ظہر باقی ہے اور اس نے گمان کیا کہ جاتا رہا اور اس دن کی نمازِ ظہر بہ نیتِ قضا پڑھی يا وقت جاتا رہا اور اس نے گمان کیا کہ باقی ہے اوربہ نیتِ ادا پڑھی ہ...
جواب: نماز وغیرہ عبادات میں وہ زائد اوصاف جو کہ فی نفسہ لازم نہ ہوں اور ان میں مشقت ہو، منت کے الفاظ میں ان کا ذکر کرنے سے وہ بھی لازم ہوجاتے ہیں، البتہ وقت...
ہر فرض نماز کے ساتھ قضا نماز پڑھنے کا حکم
سوال: کیا قضا نماز فرض نماز کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟ مثلاً فجر کی فرض نماز کے ساتھ قضا شدہ فرض نماز بھی پڑھ لیں؟