
غسل کے بعد جسم پر جمےہوئے میل کا علم ہوا، تو پہلے والے غسل و نمازوں کا حکم
سوال: بعض دفعہ بغل یا جسم کے کسی اور حصہ پر جسم کے میل کی تہ جمی ہوئی ہوتی ہے ، انسان کی توجہ نہیں جاتی ، اس کو ہٹائے بغیر ہی وہ فرض غسل کرلیتا ہے ،اس کے بعد نمازیں وغیرہ بھی ادا کرتا رہتا ہے ،بعد میں اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جسم پر فلاں جگہ غسل سے پہلے سے ہی میل جما ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں اس کا پہلے کیا ہوا غسل ادا ہوا یا نہیں ؟ اس نے جو نمازیں پڑھیں ، وہ ادا ہوئیں یا نہیں ؟ نیز اب جب اس کو علم ہوگیا ہے ،تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
میت کی آنکھوں میں لینز لگے ہوں، تو انہیں نکالنے کا حکم
سوال: میت کی آنکھوں میں لینز لگے ہوں،تو انہیں نکالنے کا کیا حکم ہے؟
کیا Breathable نیل پالش لگی ہو تو وضو اور غسل ہوجائے گا ؟
سوال: جدید بایو ٹیکنالوجی اور کاسمیٹک انڈسٹری نے "Breathable" یا "Permeable" نیل پالش متعارف کروائی ہے جسے "Halal Nail Polish" کہا جاتا ہے۔اس نیل پالش کے اجزاء پاک اور حلال ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیل پالش ایسی ہوتی ہے جو پانی اور آکسیجن کو ناخن کی سطح تک پہنچنے دیتی ہے۔ایسی نیل پالش میں مخصوص پولیمرز استعمال کیے جاتے ہیں، جو مائیکرو اسکوپک سوراخوں کے ذریعہ آکسیجن اور پانی کو گزرنے دیتے ہیں۔بعض معروف برانڈز نے حلال سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی لیبارٹری رپورٹس بھی فراہم کی ہیں، جو ان کی مصنوعات کی permeable خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسی نیل پالش لگا کر وضو و غسل وغیرہ مکمل ہو جائے گا؟
نماز جنازہ کے لیے کتنے افراد ہونا ضروری ہے؟
جواب: میت پر چالیس (40) افراد جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور اس کے حق میں سفارش کریں تو میت کے حق میں ان کی سفارش قبول کی جائے گی، جبکہ بعض روایات میں یہ تعدا...
ڈکیتی کے دوران اگر ڈاکو کو قتل کر دیا تو کیا اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھیں گے؟
جواب: میت پر نماز ِ جنازہ پڑھی جائے گی، اس وجہ سے جو ہم نے کتاب سے بیان کیا، باغی اور ڈاکو کا نمازِ جنازہ نہیں پڑھا جائے گا۔ ہمارے نزدیک ا س کی وجہ یہ ہے ک...
سحری کے وقت غسل فرض ہو تو بغیر غسل روزہ ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر سحری میں کسی کی آنکھ دیر سے کھلی اور اس پر غسل فرض ہو، اب اگر وہ غسل کرتا ہے تو سحری کھانے کا موقع نہیں مل پائے گا اور اسے بھوکے پیٹ روزہ رکھنا پڑے گا، کیا اس مجبوری کی وجہ سے سحری کھا کر غسل کر سکتا ہے؟ اس صورت میں روزہ شروع ہونے کے بعد غسل ہوگا، کیا اس طرح روزہ ادا ہوجائے گا؟ یا سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے؟
میت کے ذمے روزے باقی ہوں تو گھر والے اس کی طرف سے روزے رکھ سکتے ہیں یا فدیہ دیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے میرے ایک دوست نے ایک پوسٹ بھیجی جس میں بخاری شریف کے حوالے سے لکھاتھاکہ جس شخص کا انتقال ہوااوراس کے ذمےروزے باقی ہوں ،تومیت کا ولی میت کی طرف سے روزے رکھے، برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ کیاواقعی میت کی طرف سے روزے رکھے جاسکتے ہیں ؟
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟
میت پر رونے والوں سے میت کو عذاب ہونے کی وضاحت
سوال: ایک پوسٹ میں یہ حدیث لکھی ہے: ”میت کو زندہ کے رونے سے عذاب دیا جاتا ہے۔“ کیا یہ حدیث درست ہے؟