
نئی دلہن کا پہلے محرم الحرام کے دس دن میکے میں گزارنا
سوال: کسی عورت کی شادی ہو تو شادی کے بعد جب پہلا محرم آئے تو کہتے ہیں کہ محرم کے پہلے دس دن سسرال میں نہیں بلکہ میکے میں گزارنے چاہئیں کیونکہ ان دس دنوں میں عورت کو شوہر کے ساتھ نہیں سونا چاہئے، نہ ہی ہمبستری کرنی چاہئے۔ کیا یہ سچ ہے؟
نامحرم عورت کے سر پر ہاتھ پھیرنا
سوال: اگر ایک غیر محرم مرد غیر محرم عورت کے سر پر ہاتھ پھیرے، جس طرح کئی علاقوں میں رواج ہوتا ہے کہ رشتہ داروں کے ہاں آنے جانے پر رشتے میں جو بڑا ہے وہ عورتوں کے سر پر شفقت کے ساتھ ہاتھ پھیرتا ہے، کیا یہ عمل جائز ہے؟اگر عورت نے سر پر دوپٹہ لیا ہو، پھر سر پر ہاتھ رکھنا کیسا ہے؟ عورت اگر خود بچ رہی ہو، لیکن پھر بھی کوئی غیر محرم مرد رشتے دار سر پر ہاتھ رکھ دے، تو گنہگار کون ہو گا؟
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا فلا ں کام ہوگیا، تو میں اپنی شادی شدہ بیٹی ہندہ کو حج کرواؤں گا۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس صرف بیٹی کو بھیجنے کے اخراجات ہیں، جبکہ بیٹی محرم کے بغیر جا نہیں سکتی اور محرم کے اخراجات اِس کے پاس موجو د نہیں، تو سوال یہ ہے کہ اس پر حج کروانا لازم ہے؟ اور جب بیٹی کے ساتھ محرم کے اخراجات موجود نہیں، تو بیٹی کے علاوہ کسی اور کو حج پر بھیج سکتا ہے؟
نماز کے دوران قراءت کرتے ہوئے جمع متکلم کی ضمیر نَا کا الف نہیں پڑھا، تو نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کسی شخص نے نماز میں قراءت کے دوران سورہ اعراف کی آیت ﴿ وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى﴾ تلاوت کرتے ہوئے ﴿ وَ وٰعَدْنَا ﴾ کی ’’نا“ ضمیر کو بغیر الف کے﴿ وَ وٰعَدْنَ﴾ پڑھ دیا، تو اس کی نمازکا کیا حکم ہوگا ؟
محرم الحرام میں نئےکپڑوں اور شادی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا محرم الحرام کے پہلے دس دن میں نئے کپڑے پہن سکتے ہیں اور گھر میں کلر وغیرہ بھی کروا سکتے ہیں؟ اورکیا محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا جائز ہے؟
بیماری کے سبب منت کے روزے نہ رکھ سکیں تو فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: ہندہ نے عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دن روزہ رکھنے کی یوں منت مانی کہ:”میرا بیٹا ٹھیک ہوجائے تو میں عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دنوں کے روزے رکھوں گی ۔“اب اس کا بیٹا تو ٹھیک ہوگیا ہے، لیکن ہندہ بیماری کے سبب وہ روزے رکھنے پر قدرت نہیں رکھتی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے روزوں کے فدیے کا کیا حکم ہوگا ؟