
کیا درود پاک پڑھنے سے قضا نماز معاف ہو جاتی ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدیث مبارک میں ہے کہ جس نے جمعہ کے دن 80 مرتبہ درود شریف پڑھا، اس کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے اور بھی ایسے بہت فرامین ہیں ۔ تو کیا قضا نماز بھی معاف ہو جائے گی اور کیا اس کی قضا نہیں پڑھنا پڑے گی؟
اوابین کے لیے مغرب کی سنتوں کے علاوہ 6 نفل پڑھنے ہیں یا سنتوں کو شامل کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اوابین کے لیے مغرب کے فرض کے بعد دو سنت، دو نفل اور دو نفل پڑھیں، یا مغرب کی پوری نماز (تین فرض، دو سنت اور دو نفل) پڑھ کر پھر چھ نفل پڑھیں، کیا دونوں طریقے درست ہیں اور ان میں سے افضل کون سا ہے؟
ننگے سر اور پائنچے ٹخنے سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھنا
سوال: مجھے نماز میں ٹوپی پہننے سے سر بھاری محسوس ہوتا ہے اور زیادہ دیر ٹوپی سر پر رکھوں تو سر درد کرنے لگ جاتا ہے اور بغیر ٹوپی کے خشوع وخضوع بھی بہتر ہوتا ہے تو کیا میں اسی طرح ٹوپی کے بغیر نماز پڑھ سکتا ہوں؟اسی طرح شلوار ٹخنوں سے اوپر کرتا ہوں تو اوپر سے شلوار پیٹ پر چلی جاتی جس سے پیٹ پرگھٹن محسوس ہوتی اور خشوع وخضوع نہیں ملتا تو کیا بغیر شلوار اوپر کیے نماز پڑھ سکتا ہوں؟
ماں اگر بیٹے کو پکارے اور بیٹا نماز پڑھ رہا ہو، تو کیا حکم ہے
سوال: بہت بار یہ بات سنی ہے کہ اگر ماں پکارے اور بیٹا نماز پڑھ رہا ہو ، تو نماز توڑ کر جائے ۔ کیا اس صورت میں فرض نماز کو بھی توڑا جائے گا؟اور کیا یہ حکم موبائل پر ماں کی کال آنے کا بھی ہوگا؟
فرضوں میں ایک ہی سورت کا تکرار مکروہ کیوں ہے؟
موضوع: فرض نمازوں میں ایک سورت کی تکرار مکروہ کیوں؟
نماز میں درود شریف کے بعد پڑھی جانے والی ایک دعا
سوال: نماز میں درود پاک کے بعد پڑھی جانے مختلف دعائیں
شرعی معذور نماز پڑھ رہا ہو اور نماز کا وقت ختم ہو جائے تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شرعی معذور ظہر کی نماز پڑھ رہا ہو اور تکبیر اس نے ظہر کے وقت میں ہی کہی ہو لیکن اس کی نماز، عصر کے وقت میں ختم ہوئی ہو، تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی یا عصر کا وقت شروع ہوتے ہی اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟
وقت کی تنگی میں تیمم سے پڑھی گئی نماز کا اعادہ کیوں لازم ہوتا ہے؟
سوال: پانی نہ ملنے کی صورت میں یا بیماری کی وجہ سے پانی کے استعمال پر قادر نہ ہونے کی صورت میں تیمم کرکے جو نمازیں پڑھی جائیں ان کا اعادہ نہیں ہوتا، جبکہ اگر وقت تنگ ہو اور وضو کرنے کی صورت میں نماز کے نکل جانے کا اندیشہ ہوتو ایسا شخص تیمم کرکے نماز پڑھے گا لیکن بعد میں اعادہ بھی کرے گا، سوال یہ ہے کہ پہلی صورت اعادہ لازم نہ ہونے، جبکہ دوسری صورت میں اعادہ لازم ہونے کی کیا وجہ ہے؟
نمازمیں خاتون کے سر کے بال نظر آرہے ہوں، تو کیا حکم ہے؟
سوال: خاتون نماز پڑھے لیکن اس کے سر کے بال نظر آرہے ہوں، تو اس صورت میں اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟