
ایک عمرے کا دم ادا نہیں کیا اور دوسرا عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں نے آج سے دو تین سال پہلے عمرہ کیا تھا، جس میں مجھ پر ایک دم لازم ہوا تھا، جو میں نے اب تک ادا نہیں کیا، نیت یہ تھی کہ ادا کردوں گا، لیکن بھول گیا، اب میں کراچی سے عمرہ کے لیے آیا اور عمرہ ادا کرلیا، پوچھنا یہ ہے کہ کیا میرا عمرہ ادا ہوگیا یا اس تاخير كے سبب مجھ پر مزید کوئی دم وغیرہ لازم ہوگیا ہے؟ نوٹ: سائل نے دم کے متعلق پوچھنے پر بتایا ہے کہ پچھلے عمرے میں انہوں نے ایک ہی مجلس میں ایک ساتھ دونوں ہاتھ پاؤں کے ناخن حالت احرام میں کاٹ لیے تھے۔
میقات سےگزر ہو لیکن مکہ شریف نہ جانا ہو تو احرام کا مسئلہ
سوال: ہم لوگ ٹرین پر مدینہ شریف سے جدہ جارہے ہیں راستے میں میقات سے گزرنا پڑتا ہے،تو کیا ہمیں احرام باندھنا ضروری ہوگا یا بغیر احرام کے اس میقات سے گزرسکتے ہیں ؟ہم عمرہ کرچکے ہیں اب عمرے کا ارادہ نہیں ہے واپس اپنے ملک جارہے ہیں۔
حدیبیہ زیارت سے واپسی پر احرام باندھنا ضروری نہیں
سوال: اگر کوئی حرم پاک سے حدیبیہ کے مقام کی زیارت کرنے جائے، تو وہاں سے واپس حرم میں آنے پر اگر اس کا ارادہ عمرے کا نہ ہو،تو اس پر احرام لازم ہو گا یانہیں؟
حالت احرام میں زخم پر پٹی باندھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کچھ دنوں پہلے میں وضو خانہ پر پھسل گیا تھا جس کی وجہ سے میرے سیدھے ہاتھ کی کہنی ٹوٹ گئی، علاج کے بعد بھی اس میں کافی شدید درد رہتا ہے، اس لئے میں اس پر پٹی باندھ کر رکھتا ہوں، اب مجھے کچھ دنوں میں عمرے کیلئے جانا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ میں حالت احرام میں کہنی پر پٹی باندھ سکتا ہوں یا نہیں؟ اس کی وجہ سے دم تو لازم نہیں ہو گا ؟
کیا عمرہ کا اعادہ کرنے سے احرام کی جنایات کا کفارہ ساقط ہوسکتا ہے؟
سوال: عمرہ کرنے والا اگر کسی ایسے جرم کا ارتکاب کرے جو احرام کے ممنوعات میں سے ہو جیسے سعی سے پہلے حلق کروالے،ناخن تراش لے یاسلا ہوا کپڑا پہن لے ،تو کیا جس عمرے کے احرام میں یہ جنایات واقع ہوں ،اس عمرے کا اعادہ کرنے سے اُس پر لازم ہونے والا کفارہ ساقط ہوجائے گا؟
بس ڈرائیور مسجدِ عائشہ یا مسجدِ جعرانہ سے واپس مکہ آئیں، تو احرام کا حکم
سوال: زیارت کروانے والے یا بس ڈرائیور جوعمرہ کرنے والوں کو مسجدِ حرام سےمسجدِ عائشہ یا مسجدِ جعرانہ لے کر جاتے ہیں، کیا مکہ مکرمہ واپس آنے پر ان کے لئے بھی احرام باندھنا ضروری ہے؟
مدینہ منورہ سے مکہ جانے سے ایک دن پہلے ماہواری آنا شروع ہوگئی، تو کیا کیا جائے؟
جواب: احرام باندھنا یعنی احرام کی نیت سے تلبیہ وغیرہ پڑھ لینا ضروری ہے، احرام کے بغیر میقات عبور کیا تو دَم لازم ہوگا، اور ایسا کرنے کی وجہ سے گناہ گار بھی ...
احرام کے کپڑوں کو کفن کے لیے استعمال کرنا کیسا ؟
سوال: وہ احرام جسے پہن کر بار بار عمرہ و حج کیا ہو، اسی کو کفن کے لئے استعمال کرنا کیسا؟
حجِ قران و حجِ افراد والا طوافِ قدوم کب کرے؟
جواب: احرام باندھ کر مکہ شریف حاضر ہونے والا جو پہلا طواف کرے گا وہ طوافِ قدوم ہو گا جبکہ قارن پر واجب ہے کہ مکہ شریف حاضر ہوکر پہلے عمرے کا طواف کرے ، پھر ...
احرام کی چادروں کو کفن میں استعمال کرنا
سوال: احرام کے کپڑوں کو کفن میں استعمال کرنا کیسا؟