
مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1426
تاریخ اجراء: 03شعبان
المعظم1444 ھ/24فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہم لوگ ٹرین پر مدینہ شریف سے جدہ جارہے ہیں راستے میں میقات سے گزرنا پڑتا
ہے،تو کیا ہمیں احرام باندھنا ضروری ہوگا یا بغیر
احرام کے اس میقات سے گزرسکتے ہیں ؟ہم عمرہ کرچکے ہیں اب عمرے
کا ارادہ نہیں ہے واپس اپنے ملک جارہے ہیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں آپ بغیر
احرام جدہ جا سکتےہیں، آپ
کےلئے احرام ضروری نہیں ہے کیونکہ آپ کی نیت حرمِ مکہ
جانےکی نہیں ہے بلکہ
جدہ جانے کی ہے اور جدہ حرم سے باہر
ہے ۔ جومیقات کے اندر حرم مکہ کے علاوہ کسی دوسرےمقام کی
نیت سے جار ہا ہوتو میقات سے احرام باندھنا ضروری نہیں
ہوتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم