
اولاد نہ ہونے پر بیوی کا طلاق مانگنا کیسا؟
سوال: ایک خاتون اپنے منسوب کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وجہ یہ ہے کہ شادی کو کئی سال ہو گئے، اولاد نہیں ہے۔ معلومات کیں تو منسوب کے ساتھ میڈیکل ایشوز ہیں۔ اب وہ خاتون اپنے منسوب سے علیحدگی چاہتی ہیں اور میکے بیٹھ گئی ہیں۔ اس بارے میں شرعی حکم بیان فرما دیں۔
دار الحرب میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم؟
جواب: شرعی اصولوں میں سے عمومِ بلویٰ اور ازالہ فسادِ مظنون بظنِ غالب کو بنیاد بنا کر مذہبِ امام مالک پر عمل کرنے اور دار الحرب میں دیگر شرائط کی موجودگی میں...
ایک لاکھ درود پڑھنے کی منت مان کر ایک لاکھ ثواب والا درود پڑھنا
سوال: منت کے متعلق جو شرائط و قواعد بتائے گئے ہیں، ان کے مطابق درود پاک کی منت شرعی منت ہے یا نہیں ؟ نیز اگر کوئی شخص مثلاً: ایک لاکھ یا چھ لاکھ بار درود پاک پڑھنے کی منت مانتا ہے، پھر وہ ایک بار ایسا درود پڑھتا ہے کہ جس کو ایک بار پڑھنا ایک لاکھ یا چھ لاکھ کے برابر ہے، تو کیا اس طرح وہ منت پوری کرنے والا کہلائے گا ؟
جس شخص کو قطرے آتے ہوں اسکا امامت کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید میں امامت کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں، مگر اسے پیشاب کے بعد کچھ دیر کے لیے ایک دو قطرے آتے ہیں اس کے بعد اسے قطرے نہیں آتے۔ تو کیا اس صورت میں زید شرعی معذور ہوگا؟ کیا وہ لوگوں کی امامت کروا سکتاہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: علی رضا(via،میل)
یتیم خانے میں بچے اور بچیوں کو ایک ساتھ اکٹھے رکھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا ایک فلاحی ادارہ ہے، جس میں یتیم اور معذور بچوں کی پرورش کی جاتی ہے، ان میں بالغ و نابالغ ہر طرح کے بچے بچیاں ہیں، وہ ایک ہی پورشن میں رہتے ہیں، اس طرح کہ لڑکے اور لڑکیوں کے رہائشی کمرے جدا جدا ہیں، لیکن ان کا کھانا پینا اور کھیلنا اکھٹے ایک ہی جگہ ہوتا ہے، تو شرعی رہنمائی درکار ہے کہ اس طرح بالغ بچے بچیوں کو اکٹھا رکھنا کیسا ہے؟ سائل:عدنان(اسلام آباد)
دوشہروں کی آبادی مل جائے، تونماز میں قصر کا حکم
سوال: دو مستقل شہرجو اب مل گئے ہیں، اگرایک کا شہری دوسرے شہر کی جانب سے سفرِ شرعی کا آغاز کرے، تو کیا قصر کرنے کے لیے اسے دوسرا شہر بھی پار کرنا ہوگا یااپنے شہر کی آبادی سے نکلتے ہی وہ قصر کرے گا، جبکہ ابھی وہ متصل شہر میں ہے؟
بچہ پیدا ہونے پر اہل محلہ میں مٹھائی تقسیم کرنے کی منت مانی ہو تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال: ہند ہ نے منت مانی کہ اگرمیرے ہاں بچہ پیدا ہوا تو اس کے وزن کے برابر مٹھائی رشتہ داروں اور اہلِ محلہ میں تقسیم کروں گی۔ ہندہ کے ہاں بچہ پیدا ہوکر کچھ دن بعد فوت ہوگیا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اب ہندہ کے لیے کیا حکمِ شرعی ہوگا؟
سودی انویسٹمنٹ اور پارٹنرشپ کا شرعی حکم
سوال: ہم نے ایک شخص کو انویسٹمنٹ کے لیے 5لاکھ روپے دیے ، اور اس نے ہم سے طے کیاکہ وہ 5 لاکھ روپے کا 8 سے 12 فیصد تک ہر ماہ بطور منافع دینے کا پابند ہوگا۔ نیز یہ بھی طے کیاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں فریق اول انویسٹر کو نقصان کے بعد 90 دن کے اندر انویسٹ کی گئی مکمل رقم دینے کا پابند ہوگا۔نیز یہ بھی طے کیاکہ فریق اول انویسٹر کو 24 سے 28 ماہ کے عرصے میں اصل رقم کا 180% سے 200%تک منافع دینے کا پابند ہوگا۔ان شرائط کے ساتھ ہم نے یہ رقم اس کو دیدی ،لیکن کسی نے ہماری توجہ دلائی کہ اس طریقہ سے کام کی شرعی رہنمائی لے لو، یہ طریقہ درست نہیں ۔ لہذا آپ یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس طریقہ کارمیں کوئی شرعی خرابی ہے یانہیں ؟ نوٹ:سائل نے بتایاکہ ہم نے یہ کام شروع کردیاتھالیکن کسی کے توجہ دلانے پر ہم نے فی الحال یہ کام موقوف کر دیاہے ، رہنمائی اس لیے لے رہے ہیں تاکہ اس طرح کاکام کرنے کاحکم تحریری صورت میں آجائے اور آئندہ اس طرح کی غلطیاں ہم سے نہ ہوں اور دیگر افراد کی بھی اس فتوی کی روشنی میں اصلاح کی جائے ۔
امانت رکھوایا ہوا سونا بیچ دیا تو واپسی میں کیا دینا ہوگا؟
جواب: شرعی احکام“ نامی کتاب میں ہے: ”مثلی سے مراد وہ اشیاء ہیں کہ جن کی مثل بازار سے مل سکے اور ان کی قیمت میں معتد بہا فرق نہ ہو(یعنی بہت زیادہ فرق نہ ہو ب...
اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں کہنا کیسا؟
سوال: ہمارے ہاں بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی کو داڑھی رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے ،تو بہت سے لوگ جواباً یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ "جناب! اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں۔ " داڑھی کے متعلق اس طرح کے جملےبول کر یہ باوَر کروانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ شرعی اعتبار سے داڑھی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس طرح کے جملے بولنا درست ہے؟سائل: قاری جاوید( فیصل آباد )