
غیر مسلم سے مسجد کی چھت وغیرہ کا کام کروانا کیسا؟
سوال: تعمیر شدہ مسجد کے اندر اس کی چھت پر سیلنگ کروانی ہے اور دیواروں پر ٹائلز لگوانی ہیں، کیا کسی غیر مسلم مثلاً عیسائی وغیرہ سے مسجد کے اندر کا یہ کام کروا سکتے ہیں؟
قربانی کی کھال مسجد کو دینا کیسا؟ قربانی کی کھال مصارف
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیر مسجد کا کام جاری ہو، تو کیا قربانی کی کھالیں تعمیر مسجد میں صرف کی جا سکتی ہیں؟ (۲)کیا قربانی کی کھالوں میں کسی فقیر کو مالک بنانا ضروری ہے؟ سائل:محمد یونس علی(راولپنڈی)
مسجد میں چندہ دینے کے بعد واپس لیا جا سکتا ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں کچھ تعمیراتی کام جاری ہیں، جن کے لیے ایک شخص نےپچاس ہزار روپے مسجد کے متولی کو چندہ دیے، متولی نے وہ پیسے بعد قبضہ مسجد کے دیگر چندے میں شامل کرلیے۔ اب دو دن بعد وہ شخص آکر یہ کہہ رہا ہے کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے، تو جو پیسے میں نے مسجد کے لیے دیے تھے، مجھے واپس کردیجیے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اب اس شخص کو چندہ واپس لینے کا حق ہے، جبکہ ابھی مسجد کی تعمیرات جاری ہیں اور پیسوں کی حاجت بھی ہے؟
پرانی قبر پر پانچ چھ فٹ مٹی ڈال کر نئی قبر بنانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک جگہ قدیم وقف قبرستان ہے۔جوقبور(قبروں)سےمکمل بھرچکاہے۔کیااس قبرستان میں تمام قبورپرپانچ، چھ فٹ مٹی ڈال کراس پرنئی قبریں بناسکتے ہیں؟
سوال: قبرستان کے درمیان میں ایسی جگہ پہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا جہاں آس پاس ، سامنے ، پیچھے ، قبریں ہوں اور جہاں کھڑے ہوں وہاں نیچے بھی قبر ہو سکتی ہے کیونکہ بعض مرتبہ قبروں کے نشان مٹ جاتے ہیں ۔ کیا اس جگہ پہ جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: کیا خوشبو یا عطر لگا کر قبرستان جا سکتے ہیں کوئی جن تو نہیں پیچھے پڑ جائے گا؟
پچھلی قربانی کی رقم صدقہ کرنے یا مدرسے میں لگانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کِرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ(1)اگر کسی شخص نے گزشتہ پانچ سال کی قربانیاں نہ کی ہوں جبکہ وہ اس پر واجب تھیں تو اب ہر قربانی کے بدلہ ایک بکرے کی ہی قیمت صَدَقہ کرےیا گائےکےحصّوں کے حساب سے 5حصوں کی رقم صَدَقہ کرنا بھی جائز ہے؟ قربانی واجب تھی لیکن جانور یا حصہ وغیرہ نہیں خریدا تھا۔(2)جس طرح زکوٰۃ کی رقم شرعی حِیلہ کرنے سے مَدْرَسہ کی تعمیر (Construction) میں لگائی جاسکتی ہے کیا اسی طرح پچھلی قربانیوں کی جو رقم ادا کرنا لازم ہے وہ حیلہ کے ذریعہ مَدْرَسہ کی تعمیر میں لگاسکتے ہیں؟
مسافر کا شرعی سفر کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟
جواب: قبرستان وغیرہ،یہ جگہ )بھی آبادی سے متصل یعنی ملی ہوئی ہو ،تو اس سے باہر ہونا بھی ضروری ہے۔سفر کا ارادہ رکھنے والا شخص اس تفصیل کے مطابق شہر کی حدود سے...
میت کو امانتاً دفن کرنے اور پھر نکالنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ ایک شخص اپنے گھر سے غائب ہو گیا، تلاش کے باوجود نہ ملا، کچھ ماہ بعد گھر والوں نے اخبار میں اس کے انتقال کی خبر پڑھی، تو متعلقہ تھانے پہنچے، معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ادارے والوں نے خود ہی اس کی تجہیز وتکفین کے بعد نمازِ جنازہ ادا کر کے قریبی قبرستان میں امانتاً دفن کر دیا ہے، اب اس کے گھر والے چاہتے ہیں کہ ہم میّت کو قبر سے نکال کر اپنے علاقے کے قبرستان میں دفن کریں، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا میّت کو امانتاً دفن کیا جا سکتا ہے تاکہ بعد میں نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے؟ اور کیا مذکورہ صورت میں اہلِ خانہ میّت کو قبر سے نکال کر اپنے علاقے کے قبرستان میں منتقل کر سکتے ہیں؟
میت کو گھر میں دفن کرنے کے بعد نکال کر دوسری جگہ دفنانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص یو کے میں فوت ہوا، ان کے والد صاحب نے اپنے ملکیتی مکان میں بیٹے کو دفنا دیا،اب میت کے دوسرے بھائی کا کہنا ہے کہ گھر میں قبر مناسب نہیں لگتی،اس کو قبرستان میں ہونا چاہیے،کیا وہ میت کو قبر سے نکال کر قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں؟ اس میں کن کن احتیاطوں کو مدّ نظر رکھنا پڑے گا؟اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔