
کسی نے WhatsApp پر سلام کیا ،تو جواب دینا لازم ہے ؟
سوال: اگر کوئی شخص واٹس ایپ (WhatsApp)کے ذریعے سلام کرے ، تو کیا اس کا جواب دینا ضروری ہے ؟
وراثت میں ملنے والے پلاٹ کی وجہ سے زکوٰۃ اور قربانی لازم ہو گی؟
سوال: میرے والد کی وراثت تقسیم ہوئی ہے ۔ان کی وراثت میں سے مجھے چار دُکانیں ، ایک پلاٹ اور ایک مکان ملا ہے، جس میں میری رہائش ہے۔ اس کے علاوہ میرے پاس رقم، سونا، چاندی وغیرہ کوئی اور مال موجود نہیں ۔ ترکہ سے ملنے والی چار دکانیں کرائے پر ہیں، جن کی مکمل آمدنی گھر کی ضروریات میں خرچ ہوجاتی ہے اور پلاٹ سے کوئی آمدنی نہیں ہے۔ میرے والد نے پلاٹ، مکان، دکانیں بیچنے کی نیت سے نہیں خریدی تھیں اور میرا بھی اسے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پلاٹ کی مالیت تقریباً 30 سے 35 لاکھ کے درمیان ہے اور مجھ پر تین لاکھ کا قرض بھی ہے۔ اس صورت میں معلوم یہ کرنا تھا کہ مجھ پر زکوٰۃ یا قربانی لازم ہے یا نہیں؟
کیا اپنی زکوٰۃ کی رقم سے مستحق زکوٰۃ کو ادھاردیا جاسکتا ہے؟
سوال: اگر کوئی مستحقِ زکاۃ شخص ادھار مانگے تو اپنی زکوٰۃ کی رقم سے اسے بتائے بغیر ادھار دیا جاسکتا ہے، جبکہ نیت یہ ہو کہ جب وہ ادھار واپس کرے گا تو اسے وصول کرکے پھر زکوٰۃ کی رقم میں ڈال دیں گے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
بھینس کی قربانی سے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی فتوی
جواب: زکوٰۃ کےباب میں بھینس کو گائے کی جنس شمار کرتے ہیں: علامہ ابو عبید قاسم بن سلام بغدادی (المتوفیٰ 224 ھ) اپنی کتاب"الاموال" میں جناب حضرت عمر بن عب...
کیا زکوٰۃ میں حاصل شدہ رقم پر بھی زکوٰۃ فرض ہوسکتی ہے؟
سوال: زید مستحقِ زکوٰۃ ہو،اس کے بھائی نے ڈالر کی صورت میں اسے زکوٰۃ کی رقم بطور ملکیت دی ہو جس میں سے کچھ رقم زید نے خرچ کردی ہو جبکہ باقی رقم کوزید نے کسی صحیح وقت کے انتظار کے لیے رکھ دیا ہو۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر وہ رقم سال بھر زید کی ملکیت میں رہتی ہے تو کیا زید پر زکوٰۃ میں حاصل شدہ اس رقم پر زکوٰۃ نکالنا فرض ہے؟؟رہنمائی فرمائیں۔
گزشتہ سال کی زکوٰۃ نکالتے ہوئے کس سال کی قیمت کا اعتبار ہوگا ؟
سوال: اگر کسی شخص نے پچھلے کسی سال میں زکوٰۃ ادا نہ کی ہو اور کئی سالوں بعد اب ادا کرنے لگے ، تو زکوٰۃ ادا کرنے میں سونے کی کس قیمت کا اعتبار ہوگا ؟ جس سال کی زکوٰۃ ہے ، اُس سال کا یا موجودہ جس سال زکوٰۃ ادا کر رہا ہے ، اس سال کی قیمت کا اعتبار ہوگا ؟
ایک ملک میں صدقہ فطر دے کر دوسرے ملک عید کی اور دونوں کے صدقہ فطر کی قیمت میں فرق ہو، تو حکم
جواب: زکوٰۃ و قربانی مال پر نہیں،بلکہ مؤدی یعنی ادا کرنے والے پر واجب ہوتا ہے، لیکن صدقہ فطر جلدی ادا کرنا زکوٰۃ جلدی ادا کرنے کی طرح ہے اور عمومی حالات میں...
قرض پر ضامن بننے کی اجرت لینا کیسا ؟
سوال: ايك شخص كو پیسوں کی ضرورت تھی ، لیکن اسے کہیں سے قرض مل نہیں رہا تھا؛ میرے ایک جاننےوالے سے بات ہوئی ہے ، تو وہ میری ضمانت پر قرض دے گا کہ اگر مقروض نے پیسے نہیں دیے تو پھر قرض خواہ کو میں رقم ادا کروں گا ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس قرض لینے والے شخص کی طرف سے ضمانت دوں گا تو کیا اس ضمانت دینے پر میں مقروض سے اجرت لے سکتا ہوں کہ میری ضمانت پر اسے قرض مل رہا ہے ، اس پر کچھ اجرت طے کر کے لوں، کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے ؟سائل: سجاد علی (صدر ، کراچی )