
آستین پوری نہ ہونے کی بناء پر عورت کی کلائی نماز میں نظر آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: عورتوں کے لباس کی آستین پوری ہونی چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ اگر آستین پوری نہ ہو اور وہ نماز پڑھنے کے لیے بڑی چادر اوڑھ لیں ، جس میں ہاتھ چھپ جائیں ، لیکن رکوع و سجدے میں سائیڈ سے چادر کھل سکتی اور کلائی نظر آ سکتی ہے ، تو کیا حکم ہے ؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟
ہوائی جہاز میں ملتانی مٹی یا چھوٹے پتھر سےتیمم کرنے کا حکم
جواب: نماز کا وقت نکل جائے گا یا جہاز کی لینڈنگ میں وقت ہے اور نماز کا وقت جارہا ہے تو تیمم کرکے نمازاداکی جاسکتی ہے، لیکن اس نما زکا اعادہ واجب ہے بہرحال...
نماز میں جان بوجھ کرخلافِ ترتیب سورتیں پڑھنے کا حکم
سوال: فرض نماز کی پہلی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ ایک سورت پڑھی اور دوسری رکعت میں اس سے پہلے والی سورت پڑھی ، تو کیا نماز ہوجائے گی؟
زکوٰۃ لینے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: ایک امام مستحق زکوۃ ہے تو کیا اسے زکوۃ دے سکتے ہیں ؟ اور اگر وہ سامنے سے خود زکوۃ کا سوال کرے تو کیا اسے زکوۃ دینا درست ہوگا اور اس صورت میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی خرابی ہوگی یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی اسلامی بہن دن کے وقت دیگر اسلامی بہنوں کے بیچ میں کھڑی ہو کر اُنہیں صلوۃ التسبیح کی نماز پڑھائے، اور قراءت اور تمام اذکارِ نماز اونچی آواز سے پڑھے، اس نیت سے کہ باقی بہنیں بھی اسے سن کر پڑھ لیں۔ اب پتہ چلا کہ اس طرح عورت امام بن کر نماز نہیں پڑھا سکتی، تو اب جو نماز پڑھائی، وہ نماز ہوئی یا نہیں اور یہ بھی کہ اگر ہو گئی تو قراءت اور دیگر اذکار نماز کو اونچی آواز میں پڑھنے کی وجہ سے وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟
سوال: قبرستان کے درمیان میں ایسی جگہ پہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا جہاں آس پاس ، سامنے ، پیچھے ، قبریں ہوں اور جہاں کھڑے ہوں وہاں نیچے بھی قبر ہو سکتی ہے کیونکہ بعض مرتبہ قبروں کے نشان مٹ جاتے ہیں ۔ کیا اس جگہ پہ جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سجدہ نہ کرسکتا ہو، تو کیا کھڑے ہوکر قیام و رکوع کرسکتے ہیں ؟
سوال: ایک عورت زمین پر سجدہ نہیں کر سکتی ، تو وہ کرسی پر نماز پڑھتی ہے ، لیکن قلبی اطمینان حاصل نہیں ہوتا۔کیا یہ عورت اس طرح کرسکتی ہے کہ کھڑے ہوکر قیام و رکوع کرے اور اس کے بعد کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کرے؟
حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟
جواب: نمازوں کے وقت بلکہ اگر وہ نوافل مثلاً: تہجد و چاشت کی عادی ہے، تو ان وقتوں میں بھی وضو کرکے مصلے پر بیٹھ کر ذکرکرے، تا کہ اس کی مذکورہ عبادات کی ع...