
مشترکہ مشین میں اپنا حصہ کرائے پر دینا کیسا؟
جواب: کرایہ پر دے سکتا ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں، اس لیے کہ جو چیز مشاع کے طور پر دو یا کئی افراد میں مشترک ہو، اگراس میں کوئی ایک شریک اپنا حصہ ...
قربانی کرنے کی بجائے کسی غریب کی مدد کرنا بہتر نہیں؟ ایک اعتراض کا جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بقرہ عید کے موقع پر بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قربانی میں جانور خریدنے میں اتنا خرچہ ہوجاتا ہے۔ جانور خرید کر اس کو ذبح کرکے اتنا فائدہ نہیں، جتنا فائدہ غریب کی مدد کرنے میں ہے۔ یہی رقم اگر کسی غریب آدمی کو دیدی جائے تو اس کی اچھی مالی مدد ہوسکتی ہے، اس کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے، غریب کی بیٹی کی شادی کا انتظام ہوسکتا ہے، وہ غریب شخص کرایہ کے گھر سے نکل کر اچھا گھر خرید سکتا ہے، کچھ چھوٹا موٹا سا اپنا کام کاج شروع کرکے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے بچ سکتا ہے، لہذا غربت کے حالات کے پیش نظر قربانی کیلئے اتنے مہنگے مہنگے جانوروں کو خریدنے کے بجائے غریبوں کی مالی مدد کی جائے، اور جتنی رقم سے جانور خریدنا ہو، اتنی رقم اپنے کسی غریب رشتے دار شخص کو دے دیں تو یہی قربانی ہو جائے گی۔ کیا یہ کہنا درست ہے اور اس طرح قربانی ہوجائے گی؟
قرض کی وجہ سے گھر کا کرایہ کم مقرر کرنا
سوال: زید ایک گھر اس طرح لیتا ہے کہ اس کا ایڈوانس تین لاکھ اور ماہانہ کرایہ پانچ سو روپے ہوگاحالانکہ اس جگہ ایسے مکان کا کرایہ تین سے پانچ ہزار ہے،تو زید کا اس طرح مکان لینا کیسا ہے؟
کرائے پر دیا ہوا مکان، ڈیڑھ تولہ سونا اور کچھ کیش رقم، ان پر زکوۃ کا حکم
سوال: میرا ایک مکان ہے جس کا مجھے کرایہ ملتاہے، تقریبا ً ڈیڑھ تولہ سونا ہے اور کچھ نقد رقم ہے۔ رقم اورسونے پر تو زکوٰۃ ہوگی ،لیکن کیا مکان پر بھی زکوٰۃ ہوگی جبکہ وہ بیچنے کی غرض سے نہیں لیا گیا؟
کیا مسجد کی سیڑھی کرائے پر دینا درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیرِمسجد کے وقت مزدوروں والی گھوڑی (سیڑھی)کی مسجد کو ضرورت تھی جس وجہ سے مسجد کے متولی نے چند نمازی افراد کی مشاورت سےمسجد کے عمومی چندے سے سیڑھی خریدی اس نیت سے کہ ابھی مسجد کے کام میں استعمال ہوگی اور کام ختم ہونے کے بعد بوقت ضرورت مسجد کے کام آئے اور اہل محلہ کو کرایہ پر بھی دیا جائے گا اور جوآمدنی ہوگی وہ مسجد پر صرف کی جائیگی لہذا اس صورت میں متولی کا سیڑھی خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟کیا اس سیڑھی کو محلے میں کرائے پردیا جاسکتا ہےجبکہ خریدتے وقت ہی یہ نیت تھی کہ اسے کرایہ پر دیا جائے گا ؟ نیز متولی اب وہ سیڑھی کسی کو بیچ سکتا ہے یا نہیں ؟ مفصلاً ومدللاً بیان فرمائیں ۔ سائل :مجیب الرحمن (بوری خیل ،تحصیل وضلع میانوالی)
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
رہائش کے لیے خریدے ہوئے فلیٹ پر زکوٰۃکا حکم
جواب: کرایہ خرچ ہوجاتا ہو ،اتنا جمع نہیں ہو پاتا کہ وہ کرایہ خود یا دیگر اموال زکوٰۃ کے ساتھ مل کر نصاب کی مقدارتک پہنچے، تو اس کرائے پر بھی زکوٰۃ لازم ن...