سرچ کریں

Displaying 781 to 790 out of 1640 results

781

مد عارض اور لین عارض کو کتنا کھینچیں گے ؟

سوال: آپ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ مدنی قاعدے میں جومدّات کا بیان ہےاس میں مد عارض اورمد لین عارض ہے،تو اس کی مقدارایک دو یا تین الف لکھی ہے،توبعض کہتے ہیں کہ مد عارض اور لین عارض کوتین الف کی مقدار تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے ایک یا دو الف تک نہیں پڑھیں گے،تو رہنمائی فرما دیں کہ اس کو تین الف تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے یاایک،دو یا تین الف میں سے کوئی بھی مقدار رکھ سکتے ہیں؟

781
782

مغرب کی اذان کے دوران روزے دار کھانے پینے سے گنہگار ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان یا نفل روزے میں روزہ کھولتے وقت اذان ہوتی ہے، تو لوگ افطار کرتے رہتے ہیں، اذان کا جواب دینے کے لیے رُکتے نہیں ہیں، تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ اذان ہوتے وقت افطار کرتے رہنے والے لوگ گنہگار ہوں گے یا نہیں؟

782
783

مباہلہ کے وقت صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ زھراء رضی اللہ عنھا ہی کیوں گئیں تھیں؟

سوال: اگر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی چار شہزادیاں ہیں ، تو مباہلے میں صرف حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا ہی کیوں گئیں ،بقیہ شہزادیوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں لے کر گئے ۔؟ رہنمائی فرمادیں ۔

783
784

حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟

784
785

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا رکوع حقیقی ہوتا ہے یا رکوع کا اشارہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کرسی پر بیٹھنے والے کا رکوع حقیقی ہوتا ہے یا رکوع بالاشارہ؟ جالس علی الکرسی اور قاعد علی الارض کے رکوع کی کیفیت تو یکساں ہوتی ہے۔

785
786

چند سال پہلے دورانِ عمرہ خوشبو لگالی تھی تو اب کیا کرے ؟

سوال: میں نے چند سال پہلے عمرہ کیا تھا اور دورانِ عمرہ مسائل کا علم نہ ہونےکی وجہ سے حالتِ احرام میں خوشبو لگا لی تھی ، یعنی اس طرح کہ میں نے دونوں ہاتھوں پر عطر لگا کر ہاتھوں کو مَل کے احرام پر لگا لیا ، اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ ایسا کرنا درست نہیں تھا ، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اب اس کا کفارہ کیا ہوگا ؟ اور چونکہ کافی عرصہ ہوچکا ہے تو کیا ابھی بھی ادا کرسکتے ہیں ؟

786
787

سالی سے زنا کرلیا تو کیا بیوی حرام ہوجاتی ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص اپنی سالی سے معاذ اللہ زنا کر بیٹھے تو اس کے بارے میں شرعی لحاظ سے کیا حکم ہے، تفصیل سے رہنمائی فرما دیجیے۔

787
788

التحیات کے علاوہ اذان و اقامت وغیرہ میں کلمہ شہادت پر انگلی اٹھانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کلمہ شہادت کے وقت مختلف مواقع پر جو شہادت کی انگلی اٹھائی جاتی ہے، جیسے التحیات میں، اسی طرح عوام میں یہ رائج ہے کہ وہ وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اور اذان و اقامت میں کلمہ شہادت کے وقت شہادت کی انگلی اٹھاتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ یہ جائز ہے یا نہیں؟

788
789

عمرے پر جانے والی عورت کو ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ اگر کوئی عورت عمرے پر جا رہی ہو اور ان ہی دنوں میں اس کے ایام مخصوصہ شروع ہو جائیں تو وہ احرام باندھ کر میقات کراس کرے گی یا بغیر احرام کے گزرجائے اور جب ایام ختم ہوجائیں پھر احرام باندھے؟ اور اگر کوئی نابالغ بچہ میقات کراس کرے تو وہ بھی احرام باندھ کر کراس کرے گا یا بغیر احرام کے بھی گزر سکتا ہے؟

789
790

یہ کہنا کیسا کہ اللہ پر بھی بھروسہ کرکے دیکھ لیا کچھ نہیں ہوسکا

سوال: زید نے مصیبت کے وقت یہ جملہ کہا : کہ اللہ پر بھی بھروسہ کرکے دیکھ لیا کچھ نہیں ہوسکا ، اور معاذ اللہ یہاں تک کہہ دیا کہ اب تو میرا اللہ پر بھروسہ ہی نہیں رہا ۔ رہنمائی فرمادیں ، ایسا بولنا کفر ہے یا نہیں؟

790