سرچ کریں

Displaying 71 to 80 out of 2137 results

71

جس نے بسم اللہ نہیں کہا اس کا وضو نہیں، کیا یہ حدیث ہے ؟

سوال: میں نے ایک پوسٹ پڑھی جس میں سنن ابن ماجہ شریف کے حوالے سے یہ حدیث پاک لکھی تھی:”رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس کا وضو نہیں، اس کی نماز نہیں اور جس نے بسم اللہ نہیں کہا اس کا وضو نہیں ہوا۔“ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ واقعی ایسی حدیث موجود ہے؟ اور کیا واقعی ایسی صورت میں وضو نہیں ہوتا؟

71
72

اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اذان سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث سے دلائل کے ساتھ جواب عطا فرمائیں۔ نیز دور رسالت و دور صحابہ میں تو اذان سے پہلے درود شریف نہیں پڑھا جاتا تھا، مگر اب پڑھا جارہا ہے، تو کیا یہ بدعت نہیں ہوگا؟

72
73

یہودی اور عیسائی بالوں کو رنگ نہیں کرتے، تم ان کی مخالفت کرو! حدیث کا حوالہ

سوال: سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” یہودی اور عیسائی بالوں کو رنگ نہیں لگاتے، تم ان کی مخالفت کرو (یعنی بالوں کو رنگ لگاؤ)“ (بخاری و مسلم)۔ کیا واقعی یہ حدیث پاک ہے؟

73
74

کیا بڑے جانور (گائے، اونٹ) میں بچے کا عقیقہ ہوسکتا ہے ؟

سوال: بڑے جانور مثلا: گائے، اونٹ سے عقیقہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ زید ایک بد مذہب شخص ہے جو کہ یہ کہتا ہے کہ بڑے جانور سے عقیقہ نہیں ہو سکتا،کیونکہ کسی ضعیف حدیث سے بھی بڑےجانور کو عقیقے کے طور پر کرنا ثابت نہیں اور نہ ہی کسی صحابی نے بڑےجانور کو عقیقے میں ذبح کیا ہے ۔برائے مہربانی اس پر کوئی حدیث ہے تو بیان فرما دیجئے ۔

74
75

بدعت کے متعلق تفصیل

سوال: ایک صاحب نے ایک حدیث مبارکہ پیش کی ہے جس میں لکھا ہے کہ "ہر بدعت گمراہی ہے" برائے کرم اس بارے میں تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرما دیجئے کہ کیا واقعی ہر بدعت گمراہی ہوتی ہے؟

75
76

اے ابن آدم ایک تیری چاہت ہے ایک میری چاہت ہے حدیث قدسی

سوال: ایک بات سنی ہے کہ اللہ عزوجل فرماتاہے”اے بندےتوجوچاہتاہےوہی کرتاہے اور میں جو چاہتاہوں ہوتاوہی ہے تو اےبندےتو کروہ جو میں چاہتاہوں ہوگاوہ جو توچاہتاہے“سوال یہ ہے کہ یہ مقولہ ہے یاحدیث قدسی ہے؟

76
77

نورانیت مصطفی پر دلائل اور حضور کے نور ہونے پر اہل سنت کا عقیدہ

سوال: کیاحضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نورہیں؟قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں۔نیز یہ کہ زید کا کہنا ہے کہ جس حدیثِ جابر سے آپ لوگ استدلال کرتے ہیں ،وہ روایت معنی کے اعتبار سے درست نہیں ، کیونکہ اس میں فرمایاگیا:”نور نبیک من نورہ“ تویہاں حرف ”مِنْ “ تبعیضیہ ہے ،جس کا مفہوم یہ ہے کہ کسی چیز سے اس کا کوئی جزیا کچھ حصہ لینا،جدا کر لینا، جیساکہ کہا جاتا ہے : ’’خلق الانسان من طین‘‘ یعنی انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا، تو انسان کے اندر مٹی کا جز شامل ہے، تو اس لحاظ سے حدیث کا مطلب یہ ہو گاکہ اللہ کے نور سے کچھ حصہ جدا کر کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور پیدا کیا گیا ، جو قطعاً درست نہیں ،بلکہ کفر ہے، لہٰذا اس حدیث کو دلیل بنانا درست نہیں۔کیا زید کا یہ اعتراض درست ہے؟اگر نہیں تو اس کا جواب عنایت فرمائیں۔

77
78

عالمِ دین کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونے کا ثبوت اَحادیث کی روشنی میں

سوال: عالم دین کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونا، جائز و مستحب عمل ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا کسی حدیث پاک میں اس کا حکم موجود ہے؟اگر ہے تو وہ حدیث پاک کیا ہے؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔

78
79

بازار کی مچھلیاں مری ہوتی ہیں، تو مری ہوئی مچھلی کھانا کیسا؟

جواب: حدیث پاک میں دو مُردوں یعنی مچھلی اور ٹِڈی کو ذبح کیے بغیر کھانا حلال فرمایا گیا ہے۔ ایک اور حدیث پاک کے مطابق صرف وہ مچھلی حرام ہے، جو پانی میں طبعی...

79