
سود ی ادارے کے لیے جائیداد کی چھان بین (Investigation)کرناکیسا؟
سوال: بہت سے لوگ بینکوں یا دیگر سودی اداروں سے سودی قرض لیتے ہیں اور ادارہ ان سے اتنے پیسوں کے بدلے بطورِ گروی جائیداد کے کاغذات لے کر رکھ لیتا ہے ، لیکن وہ جائیداد واقعی اتنی مالیت کی ہے یا نہیں ؟ اس کی تفتیش کرنا ضروری ہوتا ہے ، بعض بینک یا ادارے یہ کام خود کرلیتے ہیں اور بہت سے ادارے یہ کام چھان بین (Investigation) کرنے والی مختلف کمپنیوں سے کرواتے ہیں ، یہ کمپنیاں تفتیش کے بعد بتاتی ہیں کہ یہ پراپرٹی کتنی مالیت کی ہے ، ان کا کام صرف اتنا ہوتا ہے ، اس کے علاوہ کسی طرح بھی بینک یا سودی معاملات میں براہِ راست کوئی دخل نہیں ہوتا ، سوال یہ ہے کہ سودی قرض دینے والے ادارے کو اس معاملے پر اپنی سروس دینا کیسا ہے ؟ اورکیا کمپنی اس طرح سودی ادارے کے کام پر تعاون کی وجہ سے گنہگار ہوگی ؟
نیکی و گناہ سے متعلق ایک مشہور حدیث کی وضاحت
سوال: پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے۔ یعنی نیکی وہ ہے جس پر دل مطمئن ہو اگرچہ مفتی تمہیں جو بھی فتویٰ دے اگرچہ مفتی تمہیں جو بھی فتویٰ دے؟
جو لوگ علمِ دین میں مشغول ہوں، کیا ان کو سلام کرنا گناہ ہے؟
جواب: پر سلام کرنے کو مکروہ تحریمی، ناجائز اور گناہ قرار دیا ہے، حتی کہ اگر کوئی اس موقع پر سلام کردے، تو سننے والوں پر سلام کا جواب دینا بھی واجب نہیں، ...
کالی مہندی ناخنوں پر لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت کالی مہندی ناخنوں پر لگاسکتی ہے؟ کیا اس کو لگاکر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟
زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟
جواب: پر اسلامی سال گز ر گیا ، تواگلے سال جب وہی اسلامی مہینے کی وہی تاریخ آئے گی ، تو اس پر فوراً زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہوگی ۔مثلاً :ایک شخص 15 شعبان کو ...
آن لائن آرڈر پر مٹکے اور گملے تیار کر کے بیچنے کا حکم
سوال: اگر کوئی عورت گھر میں گملے اور مٹکوں پر ڈیزائن اور پینٹنگ کرکے online delivery کے ذریعہ بیچے، کبھی کھاد مٹی خرید کر اس میں پھول لگا کر گملے کو بیچے، گملے اور پینٹس اس کے پاس پہلے سے ہوں، لیکن تیار کرنے والی کچھ چیزیں آرڈر لینے کے بعد لینی پڑیں، جب کوئی آرڈر آئے تو قیمت وغیرہ پہلے سے طے کرلی جائے، پھر پروڈکٹ تیار کرکے بیچے، تو اس طرح سے کاروبار کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
اجنبی مرد و عورت کا مصافحہ کرنا کیسا؟
سوال: ہم مسلمان ہیں، مغربی ممالک میں رہتے ہیں،وہاں مختلف اداروں، دفاتر ، تعلیمی اداروں اورانسٹیٹیوٹس وغیرہا میں بسااوقات مسلمان مرد یا عورتوں کو مختلف مواقع پر اجنبی مردوں یا عورتوں سے مصافحہ کرناپڑتاہے،اب اگروہاں مصافحہ کے لیے ہاتھ نہ بڑھایا جائے، تو دوسرے فردکی طرف سے ملازمت وغیرہ کی صورت میں ضرر یا نقصان وغیرہ پہنچنے کااندیشہ رہتاہے۔کیا شرعاً مسلمانوں میں اِس صورت میں مصافحہ کرنے کی اجازت ہو گی یانہیں؟
گارمنٹس مارکیٹ میں کمیشن کی ایک ناجائز صورت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گارمنٹس مارکیٹ کے اندر تقریباً تمام دکانوں پر یہ سلسلہ چل رہا ہے کہ ہمارا مال فرنٹ پر لگا نے کے لیے دکان میں جو نوکر ہوتے ہیں اپنے کمیشن کا بولتے ہیں، ان کو کمیشن دیں، تو ہمارا مال فرنٹ پر لگاتے ہیں اور اگر کمیشن نہ ملے تو وہ مال بیک سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں، تو ایسا کرنا درست ہے؟