سرچ کریں

Displaying 801 to 810 out of 4700 results

801

نماز میں آیت سجدہ کے فوراً بعد سجدہ نہیں کیا تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کی اور پھر اس کے بعد تقریباً دس آیتوں تک جان بوجھ کر سجدہ تلاوت نہیں کیا، آیتِ سجدہ کے بعد مسلسل دس آیتیں پڑھتا رہتا، دس آیتوں کے بعد سجدہ تلاوت کیا اور پھر باقی نماز عام نارمل روٹین کے مطابق پڑھی، شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس شخص کی نماز کا کیا حکم ہے؟

801
803

کسی کےدرخت پر لگنے والے شہد کی ملکیت و خرید و فروخت کا حکم

سوال: عرض ہے کہ شہد کے چھتے درختوں پر بنے ہوتے ہیں اور درخت کسی کی زمین میں ہوتے ہیں، جبکہ شہد کسی درخت کا پھل بھی نہیں ہوتا۔عام طور پر زمین کا مالک ،پیشہ ور شہد اتارنے والے کو اپنی زمین میں درختوں سے شہد اتارنے سے منع کرتے ہیں، بعض سخت غصہ بھی کرتےہیں ،لیکن پیشہ ور پھربھی کسی طرح شہداتار ہی لیتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ اس حوالہ سے درج ذیل چند نکات کی شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔ الف:کیا مالکِ زمین دوسروں کو شہد اتارنے سےروک سکتا ہے؟ ب:مالک کی اجازت کے بغیر شہد اتارنا اور اسے بیچ کر اس کی کمائی حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟ ج:پیشہ ور سے اس شہد کو خرید کر خود استعمال کرنا یا آگے فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟

803
804

مرغی کا کام کرنے والے کے لئے نماز کی ادائیگی کا حکم

سوال: میں مرغی کا کام کرتا ہوں اور مرغی ذبح کرتے ہوئےمیرے کپڑوں پر خون لگ جاتاہے، جس کی وجہ سے میں نماز ادا نہیں کر سکتا،اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟

804
806

سالی کا بہنوئی سے میل جول رکھنا کیسا؟

جواب: حکم شرع میں بالکل مثل حکم اجنبی ہے بلکہ اس سے بھی زائد کہ وہ جس بے تکلفی سے آمدورفت، نشست وبرخاست کرسکتاہے غیر شخص کی اتنی ہمت نہیں ہوسکتی لہذا صحیح ...

806
807

سورہ فاتحہ یا سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا تو

سوال: نماز کی شروع کی رکعات میں اگر کسی نے سورہ فاتحہ پڑھی اور بھولے سے رکوع کردیا، اور رکوع میں یاد آیا کہ سورت نہیں پڑھی ہے يا بھولے سے سورت پڑھ کر رکوع کردیا اور یاد آیا کہ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ اس خیال سے واپس قیام کی طرف نہیں لوٹتا کہ آخر میں سجدہ سہو کرلوں گا اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلیتا ہے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟ یہ بھی ارشاد فرمادیں کہ اگر بھولی ہوئی فاتحہ یا سورت سجدہ میں یاد آئے تو اب کیا حکم ہے؟ سائل : محمد زبیر علی (نارتھ کراچی )

807
810

عمرہ میں لازم ہونے والا دم ادا نہ کیا اور وطن واپس آگئے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: عمرہ میں لازم ہونے والا دم اگر ادا نہیں کیا اور پاکستان واپس آگئے، تو اب کیا حکم ہو گا اور اگر کوئی دم ادا ہی نہ کرے، تو اس پر کیا حکم ہو گا؟

810