
سر یا داڑھی کے سفید بالوں کو اکھیڑنا کیسا؟
جواب: مسئلہ کتب فقہ میں ”لا بأس“ کے ساتھ بیان ہوا ہے اور یہ جواز ثابت کرتا ہے، مگر یہ جائز ہونا ”خلافِ اَولی“ کی حیثیت سے ہے، اگرچہ ”لا بأس“ سے جواز ثابت ...
امام آخری رکعت میں تشہد پڑھ کر کھڑا ہوگیا اور فوراً واپس آکر بغیر سجدہ سہو سلام پھیرا تو نماز کا حکم
جواب: مسئلہ میں قعدہ اخیرہ کے بعد بھولے سےسیدھے کھڑے ہو جانے کی صورت میں حکمِ شرعی یہ ہوتا ہے کہ جب تک اگلی رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو، نمازی پر واجب ہے کہ لوٹ ...
سوکھنے سے پاک زمین پر نماز درست پر تیمم درست کیوں نہیں؟
جواب: مسئلہ سمجھ لیجئے کہ ”وہ ناپاک زمین جو دھوپ یا ہوا وغیرہ کسی وجہ سے اس طرح خشک ہوگئی کہ اس سے نجاست کا اثر بالکل ختم ہوگیا تو اب اس پر بلا حائل نمازپڑھ...
جس دکاندار نے جمعہ کی نماز نہ پڑھی ہو اس سے خریداری کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کاجمعہ کی نماز پڑھ کر اس سے خریدناکیسا جس نے ابھی جمعہ کی نماز نہیں پڑھی اور اس مسجد میں اذان بھی ہوچکی ہو جس میں دکاندار جمعہ پڑھے گا۔
امام کے سلام سے پہلے مسبوق کا بقیہ نما ز کے لئے کھڑا ہونا کیساہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام کے تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعدمسبوق کا اپنی بقیہ نماز پڑھنے کیلئے امام کے سلام سے پہلے کھڑا ہوجانا کیسا؟مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی ؟
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چند افراد قرآن خوانی کے لئے جمع ہوں اور سب بلند آواز سے تلاوت کریں توشرعاً کیا حکم ہے ؟
کیا Breathable نیل پالش لگی ہو تو وضو اور غسل ہوجائے گا ؟
جواب: مسئلہ میں اگر اس سے دو قطرے یا اس سے زیادہ ٹپک پڑیں، تو بالاتفاق وضو جائز ہے، اور اگر ایسا نہ ہو، تو امام ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ کے قول ک...
مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟
جواب: مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ جس جگہ کو متعین کرکے مسجد کے لیے صحیح طور پر وقف کردیا جائے، وہ قیامت تک کے لیے تحت الثریٰ سے ساتوں آسمانوں تک مسجد ہو جا...
حیض و نفاس کی حالت میں دلائل الخیرات پڑھنے اور چھونے کا حکم
جواب: مسئلہ بھی واضح ہوگیا کہ جن آیات میں بندہ دعا وثنا کی نیت نہیں کرسکتا بحال جنابت و حیض انہیں بطور عمل بھی نہیں پڑھ سکتا مثلاً تفریق اعدا کے لئے سورہ تب...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: (1)مقدس اوراق جن پراسمائے مقدسہ یاآیات وغیرہ ہوں ان کوجلاکرراکھ سمندرمیں ڈال دی جائے توایساجائزہے یا نہیں ؟ اور اگر اخبارکی ایک جانب جاندارکی تصویراوردوسری جانب آیت قرآنی وغیرہ ہوتوایسے اخبارکوجلاسکتے ہیں یانہیں ۔؟ (2)دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ اورمدارس المدینہ وغیرہ میں وسعت ہوتومقدس اوراق محفوظ کرنے کے لیے کنویں بناسکتے ہیں یانہیں ؟ (3)مختلف علاقوں سے مقدس اوراق اکٹھے کرکے دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ یامساجدمیں عارضی طورپررکھ سکتے ہیں یانہیں تاکہ جب اتنے جمع ہوجائیں کہ ایک ٹرک وغیرہ بھرسکے توانہیں محفوظ کرنے کے لیے بھیجاجاسکے۔ (4)اوراق مقدسہ محفوظ کرنے کے لیے جوباکسزنصب کیے جاتے ہیں ان میں بعض اوقات پیسے،ٹوپی،مصلے اورکتب ورسائل وغیرہ نکلتے ہیں ان کے بارے میں کیاحکم ہے ؟ (5)جب دریاخشک ہوجاتے ہیں اوران میں پانی نہیں ہوتاوہاں زمین کھودکرمقدس اوراق کودفن کیاجاسکتاہے؟ (6)اگرکسی شخص نے اس لیے رقم دی کہ اس سے مقدس اوراق کے باکسز بنواکرلگوائیں کیااس رقم کواوراق مقدسہ کے اجیروں کوبطوراجارہ دے سکتے ہیں ؟ (7)کیااوراق مقدسہ کومشین کی مددسے ریزہ ریزہ کرکے پانی میں بہایاجاسکتاہے ؟