
قعدہ اور جلسہ میں دونوں پاؤں کھڑے کرکے بیٹھنے کا حکم
سوال: دوسجدوں کے درمیان اورقعدہ میں دونوں پاؤں کھڑےکر کےان پر اپنی مقعد رکھ کر بیٹھنا کیسا اگرچہ ایک پاؤں کھڑا کر کے اور ایک پاؤں بچھا کر بیٹھنے پر قدرت رکھتا ہو، ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہو گا؟ شرعی رہنمائی فرما ئیں ۔
ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دی ہوئی رقم پر زکوۃ لازم ہوگی ؟
سوال: ایک شخص نے اپنے مالِ زکوۃ پر نصاب کا سال پورا ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس زکوۃ ادا کر دی، جب نصاب کا سال پورا ہوگا، تو جو رقم ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دے چکا تھا، کیا اس رقم کی بھی زکوۃ ادا کرے گا؟ کیونکہ وہ رقم ایڈوانس زکوۃ میں دینا اس پر لازم نہیں تھا، اگر وہ ایڈوانس زکوۃ کی مد میں نہ دیتا تو آج وہ رقم اس کے پاس ہوتی، تو اس کی زکوۃ بھی یہ نکالتا۔مثلاً: ایک شخص کے پاس ایک کروڑ کی مالیت کا مالِ زکوۃ موجود ہے، جس کی وہ ہر سال زکوۃ ادا کرتا آرہا ہے اور اس کے نصاب کا سال یکم ذو الحجہ کو مکمل ہوتا ہے۔ اب اس شخص نے اپنے اوپر بننے والی اڑھائی لاکھ زکوۃ یکم ذو الحجہ سے پہلے رمضان شریف میں ہی ادا کر دی، تو جب یکم ذو الحجہ کو اس کا سال پورا ہوگا، اس وقت اس اڑھائی لاکھ کی بھی زکوۃ ادا کرے گا، جو ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دے چکا ہے؟
عیسائی عورت مسلمان ہو جائے تو اس کے نکاح کا حکم
جواب: پر اسلام پیش کرے گا، اگر وہ اسلام لے آئے تو بہتر ورنہ انکار کرے یا خاموش رہے تو اِن دونوں کے درمیان تفریق (علیحدگی) کردی جائے گی اور یہ تفریق طلاق شما...
بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل
سوال: میرے شوہر نے مجھے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے سے منع کیا اور کہا قسم کھاؤ، تو میں نے کہا "میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں کہ آئندہ اپنی ہمشیرہ کے گھر نہیں جاؤں گی" لیکن اب میں بہت پریشان ہوں میں اپنی بہن کے گھر جانا چاہتی ہوں اسے میری ضرورت ہے اور اب میرے شوہر نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ میں نے جو جملہ بولا اس سے قسم ہو گئی؟ اگر ہو گئی ہے تو اس کا اب کیا حل ہے؟
اقوال غوث اعظم قدمی ھذہ علیٰ رقبۃ کلِ ولیِ اللہ کی شرعی حیثیت؟
جواب: پرہے،حضورغوث اعظم سید شیخ عبدالقادر حسنی حسینی جیلانی رضی اﷲتعالی عنہ سےسندمحدثانہ کے ساتھ بہ تواترمنقول ہے ، جس کے حق ہونے میں کوئی شبہ نہیں ۔ جماہی...
اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے استحاضہ والی عورت کو خون نہ آئے تو ؟
جواب: پر واجب ہے۔ لہٰذا صورت ِمسئولہ میں ان پر لازم ہےکہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھیں۔اور اس طرح کرنے سے وہ معذور شرعی کے حکم سے نکل جائیں گی۔ اس مسئلے ک...
دوسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثنا یا التحیات پڑھ لی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی نمازی نماز پڑھتے ہوئے بے خیالی میں فرض نماز کی دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ شروع کرنے سے پہلے ثناء یا التحیات پڑھ لے اور ان کے مکمل ہونے سے پہلے اس کو یاد آجائے تو وہ فوراً سورۃ الفاتحہ شروع کرلے تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا یعنی اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟
وراثت میں چھوڑے ہوئے کاروبار میں ورثاء کی اجازت کے بغیر نفع کمانا کیسا اور اس پر حق کس کا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والدصاحب کاانتقال ہوا ، توانہوں نے اپنے ورثاء میں پانچ بیٹےاورایک بیٹی کوچھوڑا۔اب جبکہ شریعت کے مطابق ان کے ترکے کوتقسیم کرنے لگے ہیں تویہ مسئلہ درپیش ہے کہ والدصاحب اپنی زندگی میں ایک کاروبارچلارہے تھے ، جسے والدصاحب کے ساتھ مل کردوبیٹے بھی چلارہے تھےاس کاروبارمیں ان کی کوئی شراکت نہ تھی ، بس والدصاحب کے کاروبارچلانے میں مددگارتھے ،والدصاحب نے وفات پائی تووہی دونوں بیٹے اس کاروبارکوچلاتے رہے حالانکہ بقیہ ورثاء کی طرف سے اجازت نہ تھی اوراب تقسیم میں ان دونوں کاکہناہے کہ یہ کاروباران ہی کودے دیاجائے اوربقیہ ترکے کوشریعت کے مطابق سب میں تقسیم کردیاجائے ، جبکہ بقیہ ورثاءاب بھی اس بات پرراضی نہیں ہیں ، بلکہ کاروبارمیں بھی جوان کاحصہ بنتاہے ا س کاتقاضاکرتے ہیں ، لہٰذابتائیے کہ کیابقیہ تقسیم میں اس کاروبارکوبھی تقسیم کرناپڑے گایانہیں؟اوراگرکاروباربھی تقسیم کرناہوگاتوجوآج تک اس کاروبارسے کمایاگیاہے، کیابقیہ ورثاء کااس میں بھی حصہ بنے گایانہیں؟
کیا والد کے ہوتے ہوئے ماموں کو حق پرورش حاصل ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض معاملات کی وجہ سے میں نے تقریبا سولہ سال پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی ، اس وقت میری سب اولاد چار سال یا اس سے کم ہی تھی ، میری بیوی اولاد کو لے کر اپنے میکے (لاہور )میں رہنا شروع ہو گئی اور کچھ عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا اور بچوں کی ساری دیکھ بھال بچوں کے ماموں کرتے رہے ، اب مجھے کسی نے بتایا ہے کہ لڑکا سات سال کی عمر میں اور لڑکی نو سال کی عمر میں پہنچ جائے تو والد پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اپنے پاس رکھے اور ان کی تربیت کرے ۔میں انہیں لینے کے لیے گیا تو ان کے ماموں واپس کرنے سے منع کر رہے ہیں اورمیرے بچے ( بیٹا 20، اور بیٹیاں 17,18سال کی ہیں ) بھی ساتھ آنے پر راضی نہیں ہیں ، اب میرے لیے شریعت میں کیا حکم ہے ؟نیز کیا ان کی شادیوں کی ذمہ داری مجھ پر ہے؟