
تکبیر قنوت میں ہاتھ اٹھانے کا حکم
سوال: نماز وتر میں دعائے قنوت سے پہلے تکبیرِ قنوت میں رفع الیدین یعنی ہاتھ اٹھانے کا کیا حکم ہے؟
قضا نماز میں قعدہ اخیرہ کے بعد دورد پاک پڑھنا بھول گیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کوئی بندہ قضا نماز پڑھ رہا تھا، فرض کی چار رکعات مکمل پڑھ لی، لیکن آخر میں درود پاک پڑھنا بالکل بھول گیا اور سلام پھیر دیا، تو نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
والدین کو قتل کرنے والے کی نمازِ جنازہ کا حکم
سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ جس شخص نے اپنے والدین میں سے کسی کو قتل کیا تو اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جائے گی؟
مسبوق بقیہ نماز میں رکعتوں کی تعداد بھول گیا، پھر ساتھ والے کو دیکھ کر نماز مکمل کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: جماعت میں شامل ہونے سے پہلے کچھ رکعتیں نکل گئیں، جب اپنی بقیہ رکعتیں پڑھنے کھڑے ہوئے تو بھول گئے کہ کتنی رکعتیں تھیں، پھر ساتھ والے نے جتنی رکعتیں پڑھیں، اسی کے مطابق ہم نے بھی پڑھ لیں، تو کیا نماز ہوگئی؟
آستین کے بٹن کھلے ہونے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
سوال: اگر کوئی آستین کے بٹن جان بوجھ کر کھلے رکھ کر نماز پڑھتاہے تو کیا حکم ہے؟
جس کپڑے کے پاک یا ناپاک ہونے کے بارے میں علم نہ ہو، اس میں نماز پڑھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ اگر کسی نے ایسے کپڑے میں نماز پڑھی جس کے پاک وناپاک ہونے کے بارے میں معلوم نہ ہو یعنی یہ معلوم نہ ہو کہ وہ کپڑا پاک ہے یا ناپاک، تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجائے گی؟
اگر مقتدی پانچویں رکعت میں امام کی اتباع کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعتوں والی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ،امام نے چوتھی رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد کھڑا ہوگیا یہ سمجھا کہ شاید یہ اس کی تیسری رکعت ہے پھر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا اور امام پر ظاہر ہوگیا کہ یہ اس کی پانچویں رکعت تھی لہذا اس نے ایک اور رکعت ساتھ ملا لی تاکہ چھ مکمل ہوجائیں ،اب مسبوق نے ان رکعتوں میں اس کی قصدامتابعت کی اور اس کے بعد اس نے یہ خیال کرکے ایک رکعت مزید پڑھی کہ دورکعتیں جو میں امام کے ساتھ پڑھ چکا ہوں وہ بھی فرائض میں شامل ہوگئیں ہیں تو اس صورت میں مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)
نمازی کا چہرہ قبلے سے کتنا پھرا ہوا ہوتو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی کا چہرہ قبلہ سے کتنا پھرا ہوا ہو تو نماز ہو جائے گی یعنی کتنے ڈگری کے اند ر نماز ہو جاتی ہے نیز قضائے حاجت میں قبلہ سے کتنا مڑکر بیٹھنا چاہیے ؟اسی طرح پاؤں پھلانے میں بھی اتنے درجے سے باہر رکھنے ہوں گے یا کچھ اور حکم ہے ؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)
نماز عصر کی ادائیگی کے دوران وقت مغرب شروع ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نمازِ عصر کی ایک رکعت ہی ادا کی تھی کہ مغرب کا وقت شروع ہو گیا ، باقی نماز مغرب کے وقت میں ادا کی تو کیا مذکورہ طریقے پر ادا کی گئی نماز ہو گئی یا نہیں ہوئی؟ سائل:محمد جمیل (کراچی)
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: وضو کرنے کے بعد ناخنوں پر ناخن پالش لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ (2) اصلی سونے کا زیور ہونے کے باوجود آرٹیفیشل جیولری پہن کر عورت اگر نماز پڑھے تو نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟