
شرعی سفر میں کتنی دیر ٹھہرنا سفر کو منقطع کردے گا؟
سوال: مسافر بننے کے لئے تین دن کے متصل سفر کی قید لگائی جاتی ہے، جیسا کہ بہارشریعت میں ہے:"یہ بھی شرط ہے کہ تین دن کی راہ کے سفر کا متصل ارادہ ہو اگر یوں ارادہ کیا کہ مثلاً دو دن کی راہ پر پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے، وہ کر کے پھر ایک دن کی راہ جاؤں گا، تو یہ تین دن کی راہ کا متصل ارادہ نہ ہوا،مسافر نہ ہوا۔" پوچھنا یہ ہے کہ سفر کے اتصال میں رکاوٹ بننے والے جس کام کا ذکر کیا جا رہا ہے،اس سے کتنی دیر کاٹھہرنا ،مراد ہے ؟ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ ایک پوری رات مراد ہے یعنی اگر پوری رات ٹھہرنے،پھر آگے سفر کا ارادہ ہے ،تو یہ سفر کو منقطع کرے گا اور اگر رات ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو،بلکہ گھنٹہ دو گھنٹہ یا چاہے چھے گھنٹہ ہی کیوں نہ رکنا ہو،یہ سفر کو منقطع نہیں کرے گا اور بندہ مسافر ہی رہے گا۔کیا یہ بات درست ہے؟
قربانی کے گوشت سے کھانا بنا کر پیسے کمانا کیسا؟
سوال: زید کا ریسٹورنٹ ہے جس میں وہ مختلف کھانے بنا کر فروخت کرتا ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ زید اپنی قربانی کے گوشت کو اُسی ریسٹورنٹ میں بننے والے کھانوں میں استعمال کرکے اُسے آمدنی کا ذریعہ بنائے؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟
فجر اور عصر کے وقت صلاۃ الحاجات پڑھنا
جواب: کرنامنع ہے ،جن میں سے فجر کا پورا وقت اورعصرکے فرض اداکرنے کے بعدکاوقت بھی شامل ہے ،اسی طرح آفتاب زردہونے سے غروب آفتاب تک کاوقت بھی شامل ہے ۔لہذا فجر...
کیا بچے کا نام روشن عمران رکھ سکتے ہیں؟
جواب: کرام علیہم السلام، صحابہ کرام علیہم الرضوان اور بزرگانِ دین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے، اس طرح محمد نام کی برکات بھی ملیں گے، اور اس نام کی وجہ س...
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: عورتیں فل آستین کی موٹی میکسی پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں ؟ جبکہ اس کے اندر شلوار وغیرہ نہ پہنے ہوں، مگر وہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے چھپ جاتے ہیں۔ میکسی وہ لباس ہے جسے عموماً سوتے وقت پہنا جاتا ہے۔ نیز بعض علاقوں میں عورتیں اس لباس کو کام کاج اور صفائی کرتے وقت بھی پہنتی ہیں،تاکہ میل کچیل لگنا ہو تو اسی لباس میں لگے،دیگر اچھے کپڑے گندے نہ ہوں۔ نیز اس لباس میں معزز لوگوں کے سامنے آنا بھی پسند نہیں کرتیں، جبکہ بعض علاقوں میں عورتیں اسے عام لباسوں کی طرح ہی پہنتی ہیں اور اسے پہن کر معزز لوگوں کے سامنے اور گھر سے باہر بھی جاتی ہیں ۔
امام کا رکوع و سجود کے لیے جھک جانے کے بعد تکبیر کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اما م صاحبان تکبیرِ انتقال رکوع یا سجدے کے لیے آدھا جھک جانے کے بعد اور کبھی تو رکوع اور سجدے میں پہنچنے کے بعد کہتے ہیں اور وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ اس طرح کرنے سے مقتدی امام سے پہلے رکن کی طرف نہیں جا پاتے، اگر ہم ساتھ ساتھ تکبیر کہیں تو کئی مرتبہ مقتدی ہم سے پہلے رکن میں چلے جاتے ہیں۔ کیا امام صاحبان کا ایسا کہنا صحیح ہے؟ اگر نہیں تو ایسی صورتحال میں اگر ہمارے سامنے امام کے انتقالات واضح ہوں مثلا ً ہم پہلی صف میں نماز ادا کر رہے ہیں اور امام کو رکوع و سجود میں آتا جاتا دیکھ رہے ہیں تو امام کو دیکھ کر ہم بھی دوسرے رکن کی طرف منتقل ہوسکتے ہیں یا امام کے تکبیر کہنے کے بعد ہی دوسرے رکن کی طرف انتقال ضروری ہے؟ برائے مہربانی اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔
فرض غسل کرنے کے بعد نماز کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا فرض غسل اگر سنت کے مطابق کرلیا جائے، تو اس سے نماز ہو جائے گی یا پھر الگ سے وضو کرنا ضروری ہوگا؟ نیز اگر اسی سے نماز پڑھ سکتے ہیں، تو کیا اس سے صرف ایک وقت کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا جب تک وضو باقی رہے گا ساری نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟
کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟
کیا خضر احمد نام رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا بچے کا نام خضر احمد رکھ سکتے ہیں؟
کیا حوا فاطمہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی رضی اللہ تعالی عنہاکانام ہے ،اورحدیث پاک میں نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب موجودہے۔لہذاان کوعلیحدہ ...