
نماز کے دوران قراءت کرتے ہوئے جمع متکلم کی ضمیر نَا کا الف نہیں پڑھا، تو نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کسی شخص نے نماز میں قراءت کے دوران سورہ اعراف کی آیت ﴿ وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى﴾ تلاوت کرتے ہوئے ﴿ وَ وٰعَدْنَا ﴾ کی ’’نا“ ضمیر کو بغیر الف کے﴿ وَ وٰعَدْنَ﴾ پڑھ دیا، تو اس کی نمازکا کیا حکم ہوگا ؟
میت کی صرف ہڈیاں بچی ہوں تو نماز جنازہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر سمندر میں ڈوبنے کے بعد کسی شخص کی صرف ہڈیاں ملی ہوں یا جلنے کے بعد صرف ہڈیاں رہ گئی ہوں، تو کیا اُن پر نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی؟
دو آدمیوں کی جماعت میں مزید دو آدمی شامل ہوجائیں تو نماز کا حکم
سوال: دو افراد نے ساتھ ساتھ کھڑے ہو کر نماز شروع کی، تیسرا آ کر ساتھ وہیں کھڑا ہو گیا، تو نماز مکروہ تنزیہی ہو گی اور اگر چوتھا بھی آ کر ساتھ وہیں کھڑا ہو گیا، تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ سوال یہ ہےکہ آخری صورت میں کیا یہ نماز واجب الاعادہ بھی ہو گی؟
ہوائی جہاز میں نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے کیا ہوجاتی ہے ؟یا بعد میں اعادہ کرنا ضروری ہوتا ہے ؟ سائل :ارسلان (گو جرانوالہ )
مرد کے لئے پیٹ و پیٹھ کھول کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: مرد کے لئے ناف سے لے کرگھٹنےسمیت ستر عورت ہے، تو کیا پیٹ اور پیٹھ کھول کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
نمازکتنی آواز میں پڑھنی ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا نماز اتنی اونچی آواز سے پڑھنا ضروری ہے، کہ اپنے کان سن لیں ،اگر اپنی آواز نہ سنائی دے ،یا بعض الفاظ سنائی نہ دیں، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
خنزیر کا بال کپڑوں پر لگا ہونے کی حالت میں نماز کا حکم
سوال: اگر خنزیر کا کوئی بال کپڑے میں لگا رہ جائے اور اسی حالت میں نماز پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نماز کے اندر غیرمحل میں لُقمہ لینا اور دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام مغرب کی نماز میں قعدۂ اُولیٰ بھول کر سیدھا کھڑا ہوگیا، امام کے مکمل سیدھا کھڑے ہونے کے بعد ایک شخص نے لُقمہ دیا تو امام لُقمہ لے کر بیٹھ گیا اور آخر میں سجدۂ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام، دیگر مقتدیوں اور لُقمہ دینے والے مقتدی کی نماز ہوگئی یا نہیں؟ سائل:نعیم عطّاری (اسلامیہ پارک، لاہور)
قعدہ میں بیٹھنے کی وجہ سے تکلیف ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: میں قیام اور رکوع وسجود کر لیتا ہوں، لیکن جب قعدہ میں بیٹھتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد کافی تکلیف ہوتی ہے تو کیا میں مکمل نماز بیٹھ کر ادا کر سکتا ہوں؟فرض اور نفل دونوں کا حکم بتا دیں۔
دن میں حیض یا نفاس سے پاک ہو تو اس دن کا روزہ رکھنے کا حکم
سوال: جو عورت ظہر یا عصر کے وقت میں پاکی حاصل کرتی ہے(حیض یا نفاس سے) کیا وہ اس دن کا روزہ رکھ سکتی ہے(رمضان المبارک کا یا نفلی)؟