
امتحان پاس کروانے کے لیے پیسے دینا کیسا ہے؟
سوال: اگر سکول کا وقت 10 سے 5 کا ہو تو کیا ظہر کی نماز پہلے پڑھ سکتے ہیں یا قضا پڑھ سکتے ہیں؟
میت کی صرف ہڈیاں بچی ہوں تو نماز جنازہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر سمندر میں ڈوبنے کے بعد کسی شخص کی صرف ہڈیاں ملی ہوں یا جلنے کے بعد صرف ہڈیاں رہ گئی ہوں، تو کیا اُن پر نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی؟
دو آدمیوں کی جماعت میں مزید دو آدمی شامل ہوجائیں تو نماز کا حکم
سوال: دو افراد نے ساتھ ساتھ کھڑے ہو کر نماز شروع کی، تیسرا آ کر ساتھ وہیں کھڑا ہو گیا، تو نماز مکروہ تنزیہی ہو گی اور اگر چوتھا بھی آ کر ساتھ وہیں کھڑا ہو گیا، تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ سوال یہ ہےکہ آخری صورت میں کیا یہ نماز واجب الاعادہ بھی ہو گی؟
کیاعورت اندھیرے میں ننگے سر نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گرمی کے موسم میں اسلامی بہن کمرے میں اندھیرا ہونے کی صورت میں ننگے سر نماز پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟ نیز ایسی صورت میں اسے کوئی غیر محرم تو کیا محرم بھی نہیں دیکھ رہا ہوتا؟
مرد کے لئے پیٹ و پیٹھ کھول کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: مرد کے لئے ناف سے لے کرگھٹنےسمیت ستر عورت ہے، تو کیا پیٹ اور پیٹھ کھول کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
دانتوں میں کھانے کے ذرات ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا
سوال: دانتوں میں کھانے کے ذرات پھنسے ہونے کی حالت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
خنزیر کا بال کپڑوں پر لگا ہونے کی حالت میں نماز کا حکم
سوال: اگر خنزیر کا کوئی بال کپڑے میں لگا رہ جائے اور اسی حالت میں نماز پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
الٹا دوپٹہ پہن کرنماز پڑھنے کا حکم
سوال: الٹا دوپٹہ پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔
جس نماز کے وقت میں حیض آیا اس نماز کا کیا حکم ہے
سوال: اگرعورت کو شرعی عذر(یعنی حیض و نفاس ) کسی نماز کے وقت میں شروع ہو اور اس وقت کی ابھی نماز ادانہ کی ہو، تو کیا وہ نماز قضاء پڑھنی ہو گی؟