سرچ کریں

Displaying 921 to 930 out of 4912 results

921

ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدنا کیسا؟

سوال: سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز Central Directorate of National Savings (CDNS) نے ایک نئی ڈیجیٹل سرمایہ کاری پروڈکٹ متعارف کروائی ہے ، جس کو ڈیجیٹل پرائز بانڈ(DPB) کہا جاتا ہے۔ اس کے SOPs میں جو اس کی خریداری اور دیگر معاملات کا طریقہ درج ہے ،وہ یہ ہے کہ اولاً ایک ڈیجیٹل سیونگ اکاؤنٹ کھلوایا جائے گا ، اس اکاؤنٹ کے ذریعہ ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی خریداری ہوگی ۔ پہلے سے موجود سیونگ اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی خریداری کر سکتے ہیں ۔ ان دو اکاؤنٹ ہولڈرز کے علاوہ کوئی اور ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) نہیں خرید سکتا ۔ کم از کم خریداری 500 روپے کی ہوگی ، زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ خریداری کے بعد خریدار کو کوئی Physical instrument (خارجی وجود رکھنے والی چیزمثلا:پرچی وغیرہ) نہیں دی جائے گی ، بلکہ ایک نمبر اس کے نام پر رجسٹر کردیا جائے گا ، جس کی تفصیل متعلقہ موبائل ایپ(CDNS) پر دستیاب ہوگی اور پھر یہی نمبر قرعہ اندازی میں شامل کیا جائےگا ، انعام نکلنے کی صورت میں انعام اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا جائے گا اور سیونگ اکاؤنٹ ہونے کی بنا پر ( DPB ) ہولڈر کو ہر ماہ نفع بھی ملتا رہے گا ۔ جس نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) خریدا ہے، وہ کسی کو یہ بانڈز بیچ نہیں سکتا ، نہ ہی ویسے کسی کو دے سکتا ہے ،الغرض جب تک وہ حیات ہے ، تب تک کسی طریقہ سے اس میں انتقال ملکیت کی صورت بن سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو ضمانت کے طور پر رکھوا سکتا ہے ۔ جس کے نام پر یہ رجسٹرڈ ہیں،اس کے نام پر ہی رہیں گے،ہاں البتہ اگر (DPB) ہولڈر Withdraw ہونا چاہے،توجس اکاؤنٹ کے ذریعہ جہاں سے خریداری کی ہے ، وہاں (DPB) واپس کروا دے ، اس کو اپنی رقم واپس مل جائے گی ۔ اس مکمل تفصیل کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) کی خریداری جائز ہے ؟

921
922

زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟

جواب: سوال کے جواب میں ارشاد فر ماتے ہیں :’’جب سال تمام ہو فوراً فوراً پُوراادا کرے، ہاں اوّلیّت چاہے تو سال تمام ہونے سے پہلے پیشگی ادا کرے، اس کے لیے بہتر...

922
923

جانور میں انوسٹمنٹ کا شرعی طریقہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں لوگ دوسروں کو پالنے کے لیےجانور دیتے ہیں اورطے یہ ہوتا ہے کہ جب اس جانور کے بچے ہوجائیں،تو وہ ان دونوں کے مشترک ہوں گے، یعنی آدھے آدھے تقسیم ہوں گے ۔یہ مسئلہ یہاں میں نے علماء سے پوچھا ہوا تھا ،تو میں نے لوگوں کو بتایا کہ یہ ناجائز ہے،تو وہ سب مجھ سے تقاضا کررہے ہیں کہ ناجائز ہے،تو لکھا ہوا لے کر آؤ۔نیز مفتی صاحب اگر اس میں کوئی جائز طریقہ ہے،تو وہ بھی بتادیں تاکہ اس کے مطابق عمل کریں ؟

923
924

حج کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کو حج کرنے کااز حدشوق ہے،لہذا زید نےاس مقصد سے اپنےپاس رقم جمع کرنا شروع کی ہےاوراس پر سال گزر گیا ہےاورزیدصاحبِ نصاب بھی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیازیدمذکورہ رقم کی بھی زکوۃنکالے گا؟

924
925

LAM ایپ کے ذریعے چینل سبسکرائب اور ویڈیو لائک کرنے کی اجرت لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ LAM نام کی ایک ایپلیکشن (Application)ہے، جو انٹرنیٹ پر یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ سوشل میڈیا چینلز اور پیجزکی پروموشن کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے: (1) سب سے پہلے LAM نامی ایپلیکشن (Application) کو ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے،پھر اس میں اپنا ایک اکاؤنٹ بنایا جاتا ہےاور یہ اکاؤنٹ مفت (Free)بنتا ہے۔ (2) اس کے مختلف پیکجز (Packages) ہوتے ہیں جو چار ہزار سے لے کر آٹھ لاکھ روپے تک ہوتے ہیں،نفع پیکج(package) کی مالیت کے اعتبار سے ہوتا ہے،جتنا مہنگا پیکج ہو گا، اتنا زیادہ نفع ہوگا، ان پیکجز میں سے کسی ایک پیکج کا خریدنا لازم ہے، وگرنہ آپ اس کےاجیر (employee)نہیں بن سکتے۔ LAM Application (3) کی طرف سے پیکج کی مالیت کے مطابق اجیر employee کو روزانہ چینلز اور ویڈیوز کے لنک دیےجاتے ہیں،اجیر نے اس چینل کو سبسکرائب (Subscribe)کرنا اور اس کی ویڈیو کو دیکھ کر لائک کر کے اس کا سکرین شارٹ ایپ میں شوکر دینا ہے،پھر اس کے پیکج کے مطابق اسکی انکم جنریٹ (Generate) ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ (4) LAM Application کو لوگوں میں عام کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو منسلک کرنے کے لئے نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بھی آپشن موجود ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اجیر(employee)لنک کے ذریعہ نیا شخص اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے،اس کا کمیشن اجیر کو ملتا ہے، پھر یہ نیا شخص آگے کسی دوسرے شخص کو لنک کے ذریعہ اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے، تو اس کا کمیشن پھر پہلے اجیر کو ملتا ہے،یونہی یہ سلسلہ آگے کئی افراد تک بڑھتا جاتا ہے،ہر شخص کو اس کی اجرت مکمل ملتی ہے اور اجیر کو کمیشن ملتا ہے۔

925
926

نابالغ سے پانی بھروانے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ

جواب: سوال میں دوطرح کے پانیوں کاذکرکیاگیاہے توجواب میں دونوں کاعلیحدہ علیحدہ حکم بیان کیاجائے گا: (1)جس صورت میں پانی ٹینکی وغیرہ میں اولامحفوظ ہوجاتاہ...

926
927

چار رکعت والے فرضوں کے پہلے قعدے میں درودِ پاک پڑھ لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ چار رکعت فرض نماز پڑھتے ہوئے قعدہ اولیٰ میں نمازی نے التحیات کے بعد درودِ پاک اور دعا بھی پڑھ لی اور پھر تیسری رکعت کےلیے کھڑا ہو گیا، آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور یونہی نماز مکمل کر لی، تو اب اُس کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟

927
928

آدھی پیمنٹ دے کر آرڈر پر چیز تیار کروانا کیسا ؟

جواب: سوال میں مذکور معاہدہ درست ہے اور اس کے مطابق کتابوں کی خریداری کرنا، جائز ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ کتابیں یا اس کے علاوہ کوئی اور چیز کاریگر (پبلشر ...

928
929

نماز کا سلام پھیرتے ہوئے چہرہ پھیرنے کی شرعی حیثیت ؟

جواب: سوال کیا کہ جب نماز مکمل ہو، تو دائیں یا بائیں، کس طرف پِھروں؟ توجواب دیا:میں نے اللہ کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اکث...

929
930

کیا غوث اعظم رفع یدین کرتے تھے؟ رفع الیدین نہ کرنے کی احادیث

جواب: سوال ہو اکہ کیاحضرت قطب الاَقطاب شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ پہلے حنفی تھے ، بعد میں حنبلی ہوئے؟ تو جواباً امام اہلسنت علیہ الرحمۃ نے فرمایا ...

930