
کیا الٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ الٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
بھول کر دو مرتبہ سجدہ سہو کرنے کا حکم
سوال: جو سجدہ سہو کر کےالتحیات پڑھنا شروع کر دےاور بھول جائے کہ اس نے سجدہ سہو کر لیا ہے،اس لیے دوبارہ سجدہ سہو کر لےاور پھر بعد میں یاد آئے کہ وہ تو سجدہ سہو کر چکا تھا،تو ایسی صورت میں کیا حکم شرعی ہو گا؟
فرض پڑھنے کے بعد فرض پڑھنے والے کی اقتداء میں نفل پڑھنے کا حکم
جواب: بیٹھا رہا تو دونوں صورت میں مبتلائے کراہت وتہمت ترک جماعت ہوا اور فجر و عصر و مغرب میں شریک نہ ہو کہ قول جمہور پر تین رکعت نفل نہیں ہوتے اور چوتھی ملا...
مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا کافر کو دیکھ کر پڑھنا
سوال: یہ جو دعا ہے :الحمد للہ الذی عافانی مماابتلاک بہ۔۔۔الخ ۔کسی کافر کو دیکھ کر پڑھنا کیسا؟
قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف پیٹھ کرنے کا حکم؟
جواب: بیٹھیں، قضائے حاجت کے وقت منہ یا پیٹھ قبلہ کی جانب کرنا ہر گز جائز نہیں۔ نیز بیت المقدس پاکستان و ہندوستان سے شمال کی جانب نہیں ہے، بلکہ مغرب کی...
مستحق افراد کو کھانا کھلانے سے صدقہ فطر ادا ہوجائے گا؟
سوال: کیا فطرانہ کے مستحق لوگوں کو دستر خواں پہ بٹھا کر افطاری کرانے سے صدقہ فطر ادا ہو جائے گا یا نہیں؟
روزہ رکھنے کی منت مانی اور بیمار ہو گئے تو روزے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ ہندہ نے یوں منت مانی کہ”میرا بیٹا امتحان میں پاس ہوگیا، تو میں ایک روزہ رکھوں گی۔ “اب اس کا بیٹا تو امتحان میں پاس ہوگیا، لیکن ہندہ اتنی بیمار ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتی، ڈرِپ کے ذریعہ اسے کھانا پانی دیا جاتا ہے، بظاہر ہندہ کے صحت یاب ہونے کی بھی کوئی امید نہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اب اس صورت میں ہندہ کے لیے منت کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا ہندہ کی طرف سے اس روزے کا فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے ؟رہنمائی فرمادیں۔
جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہت سی جگہوں پر جانوروں مثلاً: کتوں، مرغوں اور ریچھوں وغیرہا کی لڑائی کروائی جاتی ہے، اِس لڑائی کے لیے جانوروں کے مالِکان اُنہیں اِسی مقصد کے لیے پالتے اور لڑائی کی تیاری کرواتے ہیں، تیاری کے دوران مرغوں کے ناخنوں کو تراش کر تیز کیا جاتا ہے، یونہی کتوں وغیرہ کے دانتوں کو نوکیلا بنایا جاتاہے، تا کہ دوسرے جانور کو جلد پچھاڑ سکیں، اِس لڑائی میں جانور بالیقین زخمی بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات مربھی جاتے ہیں، اِس پر انعامات بھی دئیے جاتے ہیں اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔ ایسے کھیل کا کیا حکم ہے؟
ایک کا مال ہو اور دونوں شریک مل کر کام کریں تو جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک دوست ہے، ہم دونوں ساتھ مل کر ایک ریسٹورینٹ کھولنا چاہتے ہیں، لیکن اس کے پاس فی الحال انویسٹمنٹ بالکل نہیں ہے، اس لئے اس کام میں ساری انویسٹمنٹ میری ہو گی، ہم دونوں مل کر برابر ، برابر کام کریں گے، اور نفع ونقصان بھی برابر برابر تقسیم کریں گے، کیا ہمارا اس طرح پارٹنرشپ کرنا ، جائز ہے؟
پی ایل ایس (PLS) اکاؤنٹ کے ذریعے ملنے والے نفع کا حکم ؟
سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں، پہلے میرا کرنٹ اکاؤنٹ تھا، جس میں میری تنخواہ آتی تھی، پھر کسی وجہ سے وہ اکاؤنٹ ختم کر اکےمیں نےPLS اکاؤنٹ کھلوایا اور اس سے اصل رقم پر نفع ملتا رہا ،جوابھی تک اکاؤنٹ میں ہی موجود ہے،میں نے استعمال نہیں کیا ۔ پوچھنا یہ ہےکہ اس نفع کے متعلق شرعا کیا حکم ہے ؟اس نفع کاکیا کروں؟