
عورت کے سر سے دوپٹہ اتر جائے تو وضو کا حکم
سوال: کیا عورت کے سر سے دوپٹہ اتر جانےسے ان کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
وضو باقی رہنے میں شک ہو، اسی حالت میں نمازِ جنازہ پڑھادی تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید نے نمازِ جنازہ پڑھائی جبکہ اُسے اس بات میں تردد تھا کہ اُس کا وضو باقی ہے یا نہیں، تو کیا اس صورت میں وہ نمازِ جنازہ ادا ہوگئی؟ اگر ادا نہیں ہوئی تو اب اس کا ازالہ کیسے ہوگا؟
صحابہ کرام میں زیادہ علم والے کون تھے؟
جواب: پر فائز ہونے کے باوجود ، صحابہ میں سب سے زیادہ علم والے نہیں ،بلکہ اہلسنت کے نزدیک جناب صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ تمام صحابہ و اہل بیت حتی کہ مول...
مرحوم کی وصیت کے بغیر اس کی طرف سے حج بدل کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب پر حج فرض تھا، لیکن انہوں نے حج نہیں کیا اور فوت ہو گئے اور حج کے لیے وصیت بھی نہیں کی۔ اب کیا ورثا ان کی طرف سے حجِ بدل کر سکتے ہیں یا کسی کے ذریعے کروا سکتے ہیں؟
گانا گانے یا سننے سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟
سوال: کیا گانا گانے یا سننے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
وضو کے دوران کچھ قطرے مگ میں گرجایئں تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں؟
سوال: وضو کرتے وقت دھلے ہوئے عضو ( مثلاً ہاتھ کے پنجوں سے) ٹپک کر پانی کے قطرات مگ میں ٹپکیں تو مگ کا پانی مستعمل کہلائے گا یا نہیں ؟
بلی کے جوٹھے پانی سے وضو ہوسکتا ہے یا نہیں؟
سوال: بلی کے چھوڑے ہوئے جوٹھے پانی سے وضو ہو سکتا ہے یا نہیں؟
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
موضوع: واپس لینے کی شرط پر کوئی چیز بیچنا کیسا؟
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔
سفر کے دوران ایک آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میری والدہ نے میری نا سمجھ نابالغہ بیٹی کو سونے کی چوڑی گفٹ کی اور میری زوجہ نے مجھے بتائے بغیر بیٹی کی طرف سے اس پر قبضہ کر لیا، مجھے نہیں بتایا، میں فی الحال کافی مشکلات میں گھِرا ہوا ہوں، مجھے جب یہ معلومات ملی،تو میں نے گھر والی کو کہا کہ یہ چوڑی مجھے دے دو، تا کہ میں اس سے فی الحال اپنا مسئلہ حل کر سکوں، تو اس نے کہا کہ یہ ہماری نابالغ بچی کی مِلک ہے، ہم اس کو استعما ل نہیں کرسکتے، برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں کہ وہ چوڑی میری بیٹی کی مِلک ہو چکی یا نہیں؟ اور کیا میں اس کو اپنے کام میں لا سکتا ہوں؟