
مقتدی کے لیے سلام پھیرنے کا افضل طریقہ کیا ہے ؟
جواب: تکبیر تحریمہ کےساتھ تکبیرتحریمہ کہے،اس کےرکوع کےساتھ رکوع کرے اورسلام کےساتھ سلام پھیرے اور یہی مقارنت کا اصل مفہوم ہے کہ مقتدی کے ہر رکن کی ...
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
سوال: (1)اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ اور قراءت سے عاجِز ہو، تو کیا عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں تکبیرِ تحریمہ یا قراءت کرنے سے نماز درست ہو جائے گی؟ (2)کیا قراءت اور تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر اذکار ِ نماز کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں، خواہ عجز ہو یا نہ ہو ؟ (3)کیا ”تلبیہ“ کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھا جا سکتا ہے؟
امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہوتے وقت تکبیر تحریمہ کے لئے ہاتھ نہ اٹھانا
سوال: اگر فرض نماز کی جماعت ہو رہی ہے۔ امام صاحب رکوع میں ہیں، رکوع کا وقت کم ہوتا ہے، تو کیا مقتدی بغیر کانوں تک ہاتھ اٹھائے تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے سیدھا ہاتھ باندھ لے اور پھر فوراتکبیر کہہ کر رکوع میں چلا جائے۔ تو کیا یہ عمل ٹھیک ہو گا؟
امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کل مغرب کی نمازمیں امام صاحب نے جب ایک طرف سلام پھیرا، تو میں نے اسی سلام کے دوران تکبیر تحریمہ کہہ کر امام صاحب کی اقتدا کر لی اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کےبعد نماز مکمل کر لی، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا نئے سرے سے دوبارہ پڑھنی ہو گی؟
عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کے حیض کی عادت چھ دن ہو، لیکن پانچویں دن اُسے خون آنا بند ہوجائے۔ اب اگر پانی پر قدرت حاصل نہ ہونے کی صورت میں اُس عورت کو صبح صادق سے پہلے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ وہ تیمم کرکے وقت کے اندر ہی تکبیرِ تحریمہ کہہ سکے، تو کیا اس صورت میں اُس عورت پر اُس دن کا روزہ فرض ہوگا ؟
تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد بیٹھنے سے پہلے امام نے سلام پھیردیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر مقتدی امام کےقعدہ اخیرہ میں نماز میں اس طرح شامل ہوا کہ مقتدی نے تکبیر تحریمہ کہی، ابھی وہ بیٹھا نہیں تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، اب اس کو جماعت ملی یا نہیں؟ اور وہ اپنی نماز کی بنا اسی پر کرے گا یا دوبارہ تکبیر تحریمہ کہہ کر اپنی نماز پڑھے گا؟ برائےکرم رہنمائی فرمائیں۔
امام رکوع میں ہو,تو آنے والا شخص تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام رکوع میں ہو ، تو آنے والا شخص تکبیرِ تحریمہ کہہ کر پہلے ہاتھ باندھے اور پھر امام کے ساتھ رکوع میں ملے ، یا ہاتھ باندھے بغیر رکوع میں چلا جائے؟ سائل:محمد فیضان(روبی پلازہ،کراچی)
چکن گُنیا کا مریض نمازکیسے ادا کرے؟
جواب: تکبیر تحریمہ کہہ لے ،تو اُس پر فرض ہوگا کہ تکبیر تحریمہ کھڑے ہوکر کہے،پھر بیٹھ جائے۔ہاں اگر اتنی دیر کھڑے ہونے سے بھی بالکل عاجز ہو یا کھڑے ہونےسے ناق...
تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھانے کا شرعی حکم ؟
سوال: نمازی اگر تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے، تو کیا اس صورت میں وہ نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟ یا پھر سجدہ سہو کرلینے سے بھی نماز درست ادا ہوجائے گی ؟
عید کی نماز میں مقتدی کی کچھ تکبیریں رہ جائیں، تو نماز کیسے ادا کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص نماز عید کی پہلی رکعت کی زائد تکبیروں میں سے ایک یا دوتکبیروں کےبعدشامل ہو،تو وہ شخص یہ تکبیریں کب کہے گا ؟اوراگر اس کی تینوں تکبیریں رہ جائیں اور امام صاحب نےقراءت شروع کردی ہو یاامام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد شامل ہو ، تو زائد تکبیریں کب کہے گا ؟