
قربانی کی کھالیں مدرسے میں دینا اور اس کی رقم مدرسہ کی تعمیر اور بچوں پر خرچ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1)کیاقربانی کے جانور کی کھال مدرسہ میں دے سکتے ہیں؟ (2)کھالیں وصول کرنے کے بعد مدرسہ انتظامیہ اسے بیچ کر مدرسہ کی تعمیر اور مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والےبچوں پر خرچ کر سکتی ہے یا نہیں؟سائل عثمان عطاری (فیصل آباد)
زکوٰۃ کی رقم حیلہ کئے بغیر مسجد یا مدرسے کی تعمیر میں لگانا
جواب: مدرسہ میں لگا نا، جائز نہیں اگر کسی نے لگا دی تو صدقاتِ واجبہ مثلاً زکوۃ یا عشر وغیرہ کی ادائیگی نہیں ہو گی ۔جن کی زکوٰۃ یا صدقہ واجبہ تھا انہیں اطل...
مدرسے کے عمومی چندے سے چھت پر استاذ کے لیے رہائش بنا سکتے ہیں ؟
سوال: ہمارے ہاں مدرسہ کی عمارت بنی ہوئی ہے، جہاں طلبہ کرام درس نظامی اور حفظ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ہم اس مدرسے کے اوپر مدرس کےلیے فیملی رہائش بنانا چاہتے ہیں۔ کیا مدرسہ کے اوپر مدرسہ کے عمومی چندے سے مدرس کےلیے فیملی رہائش بنا سکتے ہیں؟
زکوٰۃ کی رقم مدرسے کے کاموں میں خرچ کر سکتے ہیں؟
جواب: مدرسہ کی تعمیر و اخراجات وغیرہ پر زکوۃ کی رقم صرف نہیں کی جاسکتی، جیسا کہ ملتقی الابحر اور اس کی شرح مجمع الانہر میں ہے: ’’لا تدفع الزکاۃ لبناء ...
مسجد سے متصل مدرسے میں پڑھانے والے کو مسجد کے چندے سے تنخواہ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک محلے کی مسجد میں عصر تا مغرب چھوٹے بچوں کا مدرسہ لگتا ہے، جس میں اس مسجد کے مؤذن صاحب بچوں کو مدرسہ پڑھاتے ہیں، مؤذن صاحب کو مؤذنی کی سیلری کے ساتھ ساتھ، مدرسہ پڑھانے کی اضافی سیلری بھی اسی مسجد کے چندے میں سے ہی دی جاتی ہے۔ اب مسجد سے متصل ایک مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، اور دونوں کا مین گیٹ ایک ہی ہے۔ وہی بچے اس مدرسے میں پڑھیں گے، بس مدرس اور اس مدرسے کی ٹائمنگ تبدیل ہوگی۔ اب یہاں سوال یہ ہے کہ کیا مؤذن صاحب کا مدرسہ پڑھانے کی سیلری لے کر، مسجد میں مدرسہ پڑھانا اوران کو مسجد کے چندے سے سیلری دینا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ نیز مسجد سے متصل جو مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، کیا وہاں پڑھانے والے مدرس کی سیلری مسجد کے چندے سے دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟
سوال: ہماری جامع مسجد کئی سالوں سے قائم ہے،کچھ عرصہ قبل تقریباً دو سال پہلے مسجد میں لینٹر ڈالنے کے لیے اور کچھ اس کے احاطے کو مزید بڑھانے کے لیے اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی، اس وقت انتظامیہ میں سے ہی ایک شخص نے اس مسجد کی دوسری منزل کو( جو کہ عینِ مسجد ہے ) مدرسہ میں تبدیل کر دیا، وہاں واش روم، وضو خانہ، وغیرہ بنا کر عورتوں کے لیے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا، اب روزانہ بعدِ فجر وہاں خواتین بالغہ، نابالغہ، شادی شدہ، غیر شادی شدہ پڑھنے کے لیے آتی ہیں، انہیں پڑھانے کے لیے بھی خاتون ہی مقرر ہیں۔اس اوپر والی منزل کا دروازہ اور سیڑھیاں مسجد سے باہر کر دیا گیا، یعنی اس کا لنک مسجد سے ختم کر دیا گیا، کلاس مکمل ہونے کے بعد اسے تالا لگا دیا جاتا ہے، وہاں مردوں کی جماعت بھی قائم نہیں کی جاتی، یعنی اوپر والا پورشن مکمل طور پر بطورِ مدرسہ استعمال کیا جاتا ہے ہماری مسجد کے اکثر نمازی اس عمل کی مخالفت بھی کرتے ہیں، جس سے مسجد میں فتنہ و فساد بھی پیدا ہو رہا ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1) کیا عینِ مسجد پر مدرسہ تعمیر ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسجد کے اوپر واش روم اور وضو خانہ بن سکتا ہے؟ (2) واقف نے جب جگہ وقف کی تھی، تو مسجد کے ساتھ کچھ معین جگہ مدرسہ کے لیے بھی وقف کی تھی، کافی عرصہ وہ جگہ خالی پڑی رہی، پھر امام صاحب کی رہائش کی ضرورت درپیش تھی، تو وہاں امام صاحب کو مکان بنا کر دے دیا گیا، اب نئے امام صاحب کا اپنا گھر قریب ہے، تو وہ اس رہائش کو استعمال نہیں کر رہے، گھر چلے جاتے ہیں، مسجد انتظامیہ نے اس مکان کو کرایہ پر دے دیا،کیا مدرسہ کے لیے وقف جگہ پر امام صاحب کی رہائش بنا سکتے ہیں اور پھر وقتی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے کرائے پر دے سکتے ہیں؟ (3) اگر مسجد کے اوپر مدرسہ نہیں بن سکتا، تو کیا مدرسے کی جگہ جہاں امام صاحب کی رہائش بناد ی گئی، اسے مدرسہ میں تبدیل کر کے وہاں عورتوں کا مدرسہ منتقل کیا جا سکتاہے ؟
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
میڈیکل کے طلبہ کا انسانی لاشوں پر تجربہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میڈیکل کے طلبہ سیکھنے کے لئے انسانی لاشوں پہ تجربات کرتے ہیں۔ ان کا یہ تجربات کرنا کیسا ہے؟
عورت کا وراثت میں حصہ مرد سے کم کیوں ہے ؟
جواب: مدرسہ کی تعمیر میں حصہ لینا، مسافر خانہ و پُل بنوانا وغیرہ، کیونکہ مردکا گھر سے باہر نکلنااور لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا زیادہ ہوتا ہےلہٰذا اسے ان نیک ک...
ذاتی مکان کے لئے رقم رکھی ہو، تو اس کی وجہ سے حج فرض ہوگا یا نہیں؟
سوال: جس کے پاس اپنا ذاتی مکان نہیں ہے، وہ خود کرائے کے مکان میں رہتا ہے، کیا اُس پر حج فرض ہوگا جبکہ اتنے پیسے اُس کے پاس موجود ہوں مگر یہ مکان خریدنے کے لئے رکھے ہوں؟