
ٹیڈی بئیر(Teddy Bear)گھر میں رکھنے کاحکم
سوال: ٹیڈی بئیر گھر میں رکھنا کیسا؟
جس گھر میں کجھور نہ ہو اس گھر کے لوگ بھوکے ہیں حدیث کی وضاحت
سوال: مفتی صاحب اس حدیث کی وضاحت فرما دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :"عائشہ رضی اللہ عنہا! جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں اس میں رہنے والے بھوکے ہیں، عائشہ! جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں، اس میں رہنے والے بھوکے ہیں، یا ( فرمایا:) اس گھر کے لوگ بھوکے رہ جاتے ہیں۔ "آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کلمات دو یا تین بارارشاد فرمائے۔3327مسلم، 2046،5337، ابوداؤد 3831،ترمذی 1815،ابن ماجہ
طلاق کی عدت شوہر کے گھر گزارنے کی کیا حکمت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کو طلاق کی عدت شوہر کے گھر میں گزارنے کا حکم ہے۔ یہ بات تو میں سمجھتا ہوں، مجھے اس کی حکمت جاننی ہے کہ رجعی طلاق میں تو رجوع کی امید ہونے کی وجہ سے اسے شوہر کے گھر میں عدت گزارنے کا حکم ہوتا ہے، یہ حکمت تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن بائن طلاق میں جب نکاح ہی ختم ہوگیا، اسی طرح مغلظہ طلاق میں شوہر کے گھر عدت گزارنے کا حکم دینے میں کیا حکمت ہے؟
گھر بنانے کے لیے رکھی رقم اور پلاٹ کی وجہ سے حج فرض ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے یہاں گورنمنٹ کی طرف سے حج 2025 کی رقم 4 لاکھ ہے، میرےپاس تین لاکھ نوے ہزار کی رقم تو بینک اکاؤنٹ میں ہے، یہ رقم میں نے گھر خریدنے کیلئے رکھی ہے کیونکہ ابھی میں والد صاحب کے ساتھ ان کے گھر میں رہتا ہوں جو کہ چھوٹا ہے،اسی کے ساتھ میرا ایک پانچ لاکھ کا پلاٹ بھی ہے جس کو میں نے گھر بنانے کیلئے ہی خرید اہے یعنی اس پلاٹ کی رقم اور بینک میں رکھی اماؤنٹ سے میں اپنا گھر خرید کر بناؤں گا، اب ایسی صورت میں کیا مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟
کسی کے گھر جھانکنے کا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک پوسٹ وائرل کی گئی ،جس کی ہیڈنگ میں لکھا تھا ”کسی کے گھر میں جھانکنے کی مذمت“ پھر اس میں صحیح بخاری شریف کے حوالے سے یہ فرمانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لکھا تھا ”اگر کوئی شخص تیرے گھر میں (کسی سوراخ وغیرہ سے) تم سے اجازت لئے بغیر جھانک رہا ہو اور تم اسے کنکری مارو جس سے اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے“ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ حدیث یا اس طرح کی کوئی حدیث بخاری میں موجود ہے؟ اور اگر ہے تو اس کا ظاہری معنیٰ جو سمجھ آرہا ہے، یعنی کسی کو کنکر یا کوئی چیز آنکھ پر مارنا! تو کیا یہی مراد ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے آگاہ فرمائیں۔
کرایہ کے گھر میں رہنے والی عورت کا دورانِ عدت گھر تبدیل کر نا
سوال: ہمارے رشتہ دار ہیں وہ کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں اور ان کی بہو عدت میں ہے انہوں نے گھر تبدیل کرنا ہے کیا وہ کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا ان کی بہو کو اسی گھر میں ہی عدت مکمل کرنی ہوگی یا گھر تبدیل کرنے پر وہاں بھی کرسکتی ہے ؟
طلاق کی عدت والی عورت کے لیے دورانِ عدت نوکری کرنے کے لیے گھر سے نکلنا کیسا ؟
سوال: ہندہ کو اس کے شوہر نے تین طلاقیں دے کر اپنے گھر سے نکال دیا ہے اور وہ اپنے والد کے گھر عدت گزار رہی ہے ، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ہندہ عدت میں نوکری کرنے کے لیے جاسکتی ہے؟جبکہ ہندہ کا والد اس کا خرچہ برداشت کررہا ہے ۔
حج کرنے والے شخص کی گھر پہنچنے تک دعا قبول ہوتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جب کوئی حاجی، حج سے واپس اپنے گھر لوٹتا ہے تو کیا گھر لوٹنے تک اس کے ساتھ فرشتے ہوتے ہیں؟ نیز حاجی جب واپس گھر آتا ہے، تو گھر والے اور رشتے دار اس سے دعا کرواتے ہیں، تو کیا حاجی کی دعا قبول ہوتی ہے؟
بیوی بیٹے کے گھر ہو اور شوہر کا انتقال ہو جائے، تو بیوی عدت کہاں گزارے ؟
سوال: اگر شوہر کا انتقال بیٹے کے گھر پر ہو تو اس کی بیوی عدت بیٹے کے گھر گزارے گی یا شوہر کے گھرپر؟نیز بیوی شوہر کے انتقال کےوقت شوہرکے گھر سے بیٹے کے گھر چلی گئی تھی ، اوروہاں بیٹے کے گھر پر چالیس دن گزر چکے ہیں،اب وہ اپنے شوہر کےگھر آنا چاہتی ہےاور عدت کے بقیہ ایام شوہر کےگھر گزارنا چاہتی ہے تو کیااب وہ بیٹے کے گھر سے شوہر کے گھر جاسکتی ہے ؟
تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب حرام کیوں؟
جواب: بئیر وغیرہ پیتے ہیں،یہ سمجھتے ہیں کہ تھوڑی مقدار پینا حنفی فقہ کے مطابق جائز ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تھوڑی ہو یا زیادہ، ہر مقدار میں پینا تمام فقہی مذ...