
مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2049
تاریخ اجراء:21ربیع الثانی1446ھ25اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ضوریز کا معنی ہے روشنی پھیلانے والا ، روشنی بکھیرنے والا ، اس اعتبار سے یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے مگر ہمیں بزرگان دین کے نام پر نام رکھنے چاہئیں کہ ہمیں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے لہٰذا کسی بزرگ کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے ۔
اردو لغت میں ہے ” ضوریز: روشنی پھینکنے والا، منور، روشن “(اردو لغت ،جلد 13، صفحہ43، مطبوعہ:اردو لغت بورڈ، کراچی)
فیروز اللغات میں ہے : ” ضَوریز": روشنی بکھیرنے والا، روشنی پھینکنے والا۔ “ (فیروز اللغات ، ص922)
اچھوں کے ناموں پر نام رکھنے کے متعلق الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية ، بيروت)
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں ، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے ، امید ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“(بہار شریعت ، جلد3،حصہ 15، صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم