
صاحب ترتیب کا ساری زندگی کی نمازیں دوبارہ پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص صاحب ترتیب ہو لیکن پھر بھی اپنی زندگی بھر کی ساری نمازیں محض احتیاطی طور پر دوبارہ پڑھنا چاہتا ہو ،تو کیا شریعت مطہرہ اس کی اجازت دیتی ہے ؟میں نے ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ جب وہ نمازیں دُہرائے گا تو مغرب کی چار رکعتیں پڑھےگا! کیا یہ بات درست ہے ؟
اخراجات کی شرط کے ساتھ ڈرائیور کو گاڑی کرائے پر دینا کیسا؟
جواب: عام عبد و علف دابۃ ومرمۃ دار او مغارمھا ، ملخصا “ ترجمہ : مقتضیٔ عقد کے خلاف شرطوں سے اجارہ فاسد ہو جاتا ہے ، جیسا کہ غلام کے کھانے اور جانور کے چارے ...
ایک کرنسی قرض دے کر دوسری کرنسی میں مطالبہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں چند سال قبل جب سعودیہ میں تھا، تو کسی رشتہ دار نے ایک لاکھ روپے قرض مانگا، اس وقت میں نےوہاں ایجنسی کے ذریعے 2500 سعودی ریال کنورٹ کروا کر اسے ایک لاکھ روپے بھیجے تھے اور ہمارے درمیان وعدہ ہوا تھا کہ دس سال بعد قرض واپس ہوگا، اب تقریباً سات سال گزر چکے ہیں اور حالیہ ریٹ کے مطابق 2500 ریال کی رقم دو لاکھ کے قریب بن رہی ہے۔ اب مجھے اچانک رقم کی ضرورت پیش آ گئی ہے، تو اس میں ایک تو یہ پوچھنا ہے کہ مقروض پر کتنی رقم واپس کرنا ضروری ہے، 2500 ریال یا پھر ایک لاکھ روپے پاکستانی؟ نیز معاہدہ کا عرصہ پورا ہونے سے پہلے قرض کی واپسی کا مطالبہ جائز ہے؟رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے ابھی رقم واپس کرنا مشکل ہے اور جب کروں گا، تو ایک لاکھ ہی واپس کروں گا، کیونکہ آپ نے مجھے ایک لاکھ روپے ہی دئیے تھے۔
جشنِ آزادی یعنی 14 اگست کے موقع پر شرٹ پر تصویر پرنٹ کروانا
سوال: جشنِ آزادی یعنی 14اگست کے موقع پر کئی افراد شرٹ پر 14اگست کے مونو گرام کے ساتھ اپنی یا چھوٹے بچوں کی تصاویر پرنٹ کروا تے ہیں،تو کیا یوں شرٹ پر تصاویر پرنٹ کرنا اور کروانا، جائز ہے؟
کرایہ پر دئیے جانے والے سامان پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: ٹینٹ کا کام کرنے والوں کے پاس تمبو، قنات اور کیٹرنگ کا پورا سامان جو کرائے پر دینے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ تجارت کے لئے، کیا ان کی زکاۃ ادا کرنا واجب ہے؟
حاملہ عورت کا کرسی پربیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: حاملہ عورت کو زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں دشواری ہو تو کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟
جواب: عاملہ سونے سے پہلے وضو کرنے کا ہے کہ سونے سے قبل وضو کرنا عبادت ہے اور ایامِ حیض میں وضو اگرچہ حصولِ طہارت کا فائدہ نہ دینے کی وجہ سے عمومی وضو نہیں...
خریداری کا وکیل اپنے لئے مال خریدے تو نئے قبضے کی صورت کیا ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو اس بات کا وکیل کیا کہ وہ اس کے لئے مطلوبہ مقدار میں دھاگا خرید ے ، بکر نے مقررہ مقدار میں دھاگہ خریدلیاابھی وہ دھاگا بکر کے قبضہ میں ہی ہے ، اگر بکر خریدا ہوا دھاگا زید سے خود اپنے لئے خریدنا چاہے تو کیایہ جائز ہے؟ اور اس خریداری کیلئے اسے جدید قبضے کی ضرورت ہوگی یا نہیں؟واضح رہے کہ زید بیرونِ ملک رہتا ہے اور بکر اس سے فون ہی پر معاملات طے کرتا ہے ۔
قرض خواہ کا انتقال ہونے پر قرض کے پیسوں کا حکم
سوال: زید نے ایک لاکھ روپیہ کسی سے ادھار لیا تھا اور جس سےادھار لیا تھا وہ بندہ فوت ہو گیا اور اس کے رشتہ داروں کو بھی یہ نہیں جانتا اور جس سے قرض لیا تھا اس کی اپنی اولاد بھی نہیں ہے ،اب زید یہ چاہتا ہے کہ اس رقم کو مسجد یا قبرستان میں لگا دے یا کسی فلاحی کام میں خرچ کرے، تو کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے؟یا زید پر میت کے ورثا کو تلاش کر کے رقم ان کے حوالے کرنا لازم ہے؟
عمامہ شریف پر سجدہ کرنے کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عمامہ شریف اس انداز سے باندھا ہو کہ سجدے میں پیشانی زمین پر نہ لگے بلکہ عمامہ زمین پر لگے تو کیا نماز ہو جائے گی؟