
بہن کرائے کے گھر میں رہتی ہو، اس کے شوہر رکشہ چلاتے ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا
سوال: میری بہن کرائے کے مکان میں رہتی ہے، اس کے دو بچے ہیں، ضرورت کا ساراسامان بھی گھر میں موجود ہے، اس کے شوہر کا آٹو رکشہ ہے، جس سے وہ کماتا ہے ، ایسی صورت میں کیا میں اپنی بہن کو زکوۃ دے سکتی ہوں جبکہ وہ سیدہ نہیں ہے اور اگر زکوۃ دوں تو کیا بول کر دینا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ ہے یا بغیر بتائے بھی دے سکتی ہوں؟
اللّٰہ جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کر دیتا ہے کہنا درست ہے؟
سوال: اگر کوئی یہ کہے کہ "اللہ جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کر دیتا ہے" تو ایسا کہنا کیسا؟
غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینے کا حکم
جواب: دینا چاہیے کہ قربانی شعارِ اسلام اور اعلیٰ درجے کی عبادت ہے، جسےلینے دینے کا تعلق بھی عابدین مسلمین یعنی خدا کو تنہا معبود ماننے والوں اور اس عبادت کو...
دو بیویاں ہوں ، تو دن کا کچھ حصہ بھی ان کو ٹائم دینا لازم ہے یا نہیں؟
سوال: اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں اور اس شخص کی ڈیوٹی ڈے نائٹ کی ہو یعنی کچھ حصہ دن کا اور کچھ حصہ رات کا ڈیوٹی میں شامل ہو اور رات 11 بجے گھر آتا ہو،اب کیا فقط رات کا باقی حصہ عورتوں میں تقسیم کرنا لازم ہے یا دن کا کچھ حصہ دینا بھی لازم ہے یا دن اپنی مرضی سے جس کے پاس چاہے گزار سکتا ہے؟
والدہ کے انتقال کے بعد نانا نانی نے پرورش کی، تو ان کے انتقال کے بعد جائیداد میں حصہ بنے گا یا نہیں؟
قرآنی آیت والے فریم کو بغیر وضو چھونے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ہمارے گھر کی دیواروں پر آیت قرآنیہ پر مشتمل کچھ پلیٹیں اور فریم آویزاں ہیں،جن پرصرف آیات قرآنیہ کندہ ہیں اوران کے ساتھ مزید کچھ نہیں لکھا ہوا، اب ہمیں صفائی ستھرائی کے لیے انہیں اتارنے کی ضرورت پیش آتی ہے اوربسا اوقات ہمارا وضو بھی نہیں ہوتا، ایسی صورت میں انہیں بلا حائل چھونا، جائز ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ مذکورہ فریم بلکل کَوَر ٹائپ ہے اوراس کےسامنے کی جانب شیشہ لگا ہواہے، نیز ان کے درمیان میں خالی جگہ بھی ہے، جہاں سے اس کے اندر صفحہ یا گتا ڈالا جاتا ہے، یہیں سے فریم کے اندر آیت سے کندہ گتّا ڈالا گیا ہے، اور اسے فریم کے کسی حصے کے ساتھ چپکایا نہیں گیا، اگر چاہیں تو اسے بآسانی نکال بھی سکتے ہیں۔ باقی پلیٹوں کا معاملہ اس سے بلکل جدا ہے، ان کے ساتھ کوئی کَوَر یا شیشہ نہیں لگا ہوا، لہذا اس تفصیل کو مد نظر رکھتے ہوئےدونوں چیزوں کے حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیں، نیز یہ بھی بتادیں کہ اگر انہیں چھونا منع ہے، تو صرف آیت لکھے ہوئےحصے کو نہیں چھوسکتے یا ہر حصے کوچھونا منع ہے؟
نو مولود لڑکے کو سونے چاندی کے کنگن پہنانا کیسا؟
جواب: پر سوائے چاندی کی ایک انگوٹھی کےجس کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو، بقیہ تمام سونے اور چاندی کےزیورات پہننا، ناجائز وحرام ہے، لہذا نومولود بچے کو ...
سفید رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا کفن دینے کاحکم
جواب: دینا بھی جائز نہیں ۔نیز جہاں سفید کے علاوہ کوئی دوسرا رنگ معروف نہ ہو،تو وہاں سفید رنگ کے علاوہ کسی اوررنگ کاکفن دینے سے بچناچاہیے کہ بلاعذرشرعی اہل...
قرض معاف کرنے سے زکوٰۃ کا حکم اور مالِ تجارت کے بدلے خریدے گئے برتنوں پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں بچوں اور بچیوں کے سوٹ بیچتا ہوں، بازاروں میں سوٹ بیچنے وا لے لوگ ہمارے پاس سے مال لے جاتے ہیں لیکن وہ ادائیگی بعد میں کرتے ہیں۔ اب اسی طرح میرے ایک پڑوسی نے مجھ سے 65 ہزار روپے کا مال اٹھایا تھا، لیکن کافی مہینے گزر گئے اس نے ابھی تک مجھے پیسے نہیں لوٹائے، وہ مالی اعتبار سے کافی کمزور ہے اور زکاۃ لینے کا مستحق بھی ہےاور اس نے مجھے مال کے متعلق بتایا کہ وہ اس نے بیچ تو دیا لیکن تمام رقم گھر کے اخراجات میں صرف ہوگئی اور اب وہ بہت پریشان ہے۔ اب مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میری زکاۃ ٹوٹل ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے جو میں 26 ویں روزے کو ادا کرتا ہوں، تو اگر میں میرےپڑوسی والے 65 ہزار روپے زکاۃ کی نیت کرکے معاف کردوں اور اس کے علاوہ صرف 85 ہزار روپے مزید ادا کردوں تو کیا میری زکاۃ ادا ہوجائے گی؟ اس طرح اس کا قرض بھی اترجائے گا۔ یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ دوران سال میں نے اپنے گھریلو استعمال کیلئے کچھ برتنوں کے سیٹ لئے تھے اور اس کے بدلے میں برتن والے نے مجھ سے اپنے بچوں اور بچیوں کے سوٹ لئے تھے، تو کیا سال کے آخر میں ان برتنوں کو بھی زکاۃ میں شامل کرنا ہوگا؟ جو برتن لئے تھے، وہ ابھی تک موجود ہیں اور زیر استعمال ہیں۔
بیوہ عورت کے لئے سونا پہننے کا حکم
جواب: پر دورانِ عدت سوگ کرنا واجب ہے، جس کے پیشِ نظر عورت پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ہر طرح کی زینت کو ترک کردے مثلاً کسی قسم کے زیور یہاں تک کہ انگوٹھی، چھلا ...