
قربانی میں 45 ہزار کا ایک موٹا تازہ بکرا افضل ہے یا 45 ہزار کے 3 بکرے کرنا افضل ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک بکرا جس کی قیمت 45ہزار روپے ہے اور 3بکرے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 15،15ہزار روپے ہے ان 3بکروں کی مجموعی مالیت 45ہزار روپے بنتی ہے، جبکہ45ہزار والا بکرا 15ہزاروالے بکروں کی بنسبت موٹا، فربہ اورخوبصورت ہے۔ اس بارے میں سوال یہ ہے کہ ایک شخص کااپنی طرف سے 45ہزار کے صرف ایک بکرے کی قربانی کرنا افضل ہے یا 45ہزار کے 3بکروں کی قربانی کرنا افضل ہے؟
عورتوں کا چراغاں دیکھنے کے لیے گھر سے بے پردہ نکلنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ہمارے گاؤں کی گلیوں اوربازاروں میں چراغاں کیاجاتاہے ، جس کودیکھنے کے لیے13اور14ربیع النورکو لوگ بازاروں اور گلیوں میں جمع ہوتے ہیں اور مردوعورتوں کاجمِ غفیرہوتاہے ۔ اس جمِ غفیرمیں مردوعورتوں کااختلاط بھی ہوتاہے۔عورتوں میں بعض بے پردہ اوربعض باپردہ ہوتی ہیں ۔شرعی لحاظ سے یہ کیساہے؟اگردرست نہیں ہے ، توعورتوں کو بھی ایسی سجاوٹ دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے،اس خواہش کوکیسے پوراکیاجائے؟
میاں بیوی کا ایک دوسرے کو بھائی، بہن کہنا کیسا ؟
سوال: میاں بیوی ایک دوسرے کوہنسی مذاق میں بھائی بہن کہہ دیں جیسے بعض اوقات شوہر کے منہ سےبہن نکل جائےیا بیوی کے منہ سے بھائی نکل جائے، تو کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟سناہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی زوجہ محترمہ کو بہن کہا تھا ۔اس کی کیا حقیقت ہے؟
کیا زندہ انسان کی روح جسم سے نکل کر سیر کرتی ہے؟
سوال: کیا زندہ انسان کی روح جسم سے نکل کر سیر کر کے واپس آسکتی ہے؟
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا
سوال: فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ بعد میں آنے والے بعض لوگ کہتے ہیں کہ اُنہیں بقیہ نماز پڑھنے میں بلند ذکر کی وجہ سے آزمائش کا سامنا ہوتا ہے۔
سودا کینسل کرنے پر بیعانہ کی رقم ضبط کرنے کا حکم
سوال: بکر نے زید کو ایک زمین خریدنے کے لیے ٹوکن کے نام سے کچھ رقم ایڈوانس جمع کروا دی تاکہ وہ کسی اور سے عقد نہ کرے اور سودا طے کرنے کے لیے کچھ دنوں کا وقت مانگ لیا، مگر دو دن بعد کسی وجہ سے سودا کینسل کردیا ،تو کیا زید کو یہ حق ہے کہ بکر کی مکمل رقم یا اس میں سے کچھ ضبط کر لے یا اس پر بکر کی ساری رقم لوٹانا لازم ہے؟
حرام پرندے کا انڈا پانی میں ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چیل کا انڈا پانی سے بھری بالٹی میں گرجائے اور پانی کے اندر پھٹ جائے، تو کیا اس پانی سے وضو و غسل ہوسکتا ہے؟
جمعہ کے خطبہ یا تقریر کے دوران پہلی صف میں جاکر بیٹھنے کا حکم
سوال: سوال یہ ہے کہ جمعہ کی تقریر ہو رہی ہو اور خطیب کے سامنے کی صفوں میں جگہ ہو، اور پیچھے کی صفوں میں لوگ بیٹھے ہوں، تو پیچھے سے آنے والا شخص سامنے کی صف میں جا کر بیٹھ سکتا ہے؟اگر یہی معاملہ خطبہ کا ہو تو کیا حکم ہوگا؟ رہنمائی فرما دیں۔
سوال: بچے کا نام محمد خضر رکھنا کیسا ہے؟