
کھانے میں لال بیگ یا مچھر گرجائے تو اس کھانے کو کھانے یا ضائع کرنے کا حکم
سوال: کھانے میں اگر لال بیگ یا مچھر گرجائے تو اس کھانے کا کیا کریں؟ اُنہیں نکال کر وہ کھانا کھالیں یا پھر اس کھانے کو ضائع کردیں ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
پہلے کے علماء سائنسدان تھے، آج کے کیوں نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کچھ لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ علماء نے خود کو مساجد و مدارس تک محدود رکھا ہوا ہے اور دورِ جدید میں علماء کا سائنس میں کوئی کردار نہیں ہے، جبکہ پہلے دور کے علماء سائنسدان بھی ہوا کرتے تھے، تو کیا موجودہ دور کے علماء کو بھی سائنسدان بن کر سائنسی میدان میں کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟
ایتھیکل ہیکر کا کسی کمپنی کا سسٹم ہیک کرکے پیسے کمانا
سوال: میں ایک سافٹ ویئر ڈیولپر ہوں اور ایتھیکل ہیکر ہوں۔ ہمارا کام یہ ہوتا ہے کہ کمپنیز ہم سے سافٹ ویئر وغیرہ بنواتی ہیں اور وہ خود ہمیں کہتی ہیں کہ ہمارا سافٹ ویئر ہیک کریں تاکہ انہیں اپنے اس سافٹ ویئر کی کمزوریاں معلوم ہوں اور اس کو فول پروف کروالیں۔ بعض کمپنیاں ایسی ہیں جو ہمیں دوسری کمپنیوں کے سافٹ ویئرز کو بھی ہیک کرنے کا کہتی ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
جس گھڑی پر سونے کا پانی چڑھا ہو مرد پہن سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ مردوں کے لئے ایسی گھڑی پہننا جائز ہے جس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہو؟
بیٹی کی قسم کھا کر توڑ دی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مجھے ایک جاننے والی عورت نے میری قریبی رشتہ دار عورت کے متعلق کہا کہ وہ ایسی ایسی ہے(یعنی اس کی برائیاں بیان کیں) اور پھر مجھے کہا کہ اپنی بیٹی کی قسم کھاؤ کہ تم یہ باتیں کسی کو نہیں بتاؤ گی، میں نے اس وقت اپنی بیٹی کی قسم کھا لی، کچھ دن بعد میں اپنی اسی رشتہ دار عورت کے پاس بیٹھی تھی جس کے متعلق مجھے غلط گائیڈ کیا گیا تھا، تو میں نے اسے کہا کہ آپ کتنی اچھی ہیں، لیکن لوگ آپ کے متعلق کیا کیا کہتے ہیں، تو وہ مجھے کہتی کہ یقیناً تمہیں فلاں نے کہا ہوگا، حالانکہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، اسے خود ہی معلوم ہو گیا، میں اب کافی پریشان ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے اور میں نے اس کے نام کی قسم کھا لی اور جس بات پر قسم کھائی تھی وہ بھی ظاہر ہو گئی، میں کافی پریشان ہوں، میری رہنمائی فرمائیں کہ اس قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
کرایہ پر دیا ہوا مکان بیچ دینا
سوال: زید نے اپنامکان بکر کو ایک سال کے لیے کرائے پر دیا ہوا تھا۔ تقریباً چھ ماہ بعد زید کو ایک اچھا خریدار ملا ، توزید نے خریدار کو تفصیل بتاکر مکان بیچ دیا کہ یہ مکان کرائے پر چڑھا ہے اور ابھی چھ ماہ باقی ہیں ، لیکن اپنے کرائے دار بکر کو نہ بتایا کہ میں یہ مکان بیچ رہا ہوں۔ جب بکر کو معلوم ہوا ، تو کہنے لگا کہ میرا تو ایگریمنٹ ایک سال کا ہے ، سال مکمل ہونے سے پہلے میں مکان خالی نہیں کروں گا ، بلکہ سال مکمل ہونے پر مکان خالی کروں گا۔ سوال یہ ہے کہ بکر کا وہ مکان خالی نہ کرنے پر اصرار کرنا درست ہے یا نہیں ؟
مسجد کا مائیک میلاد کے لیے باہر لے جانے کا حکم
جواب: نا،جائز نہیں ہے۔ سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ سے مسجد کی چٹائیاں عید گاہ میں استعمال کرنے کے حوالے سے سوال ہوا تو آپ علیہ الرحمۃ نے...
جو لوگ علمِ دین میں مشغول ہوں، کیا ان کو سلام کرنا گناہ ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ علم دین پڑھنے والوں کو سلام کرنا، مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟