
خطبہ کے دوران خطیب کا لوگوں کی گردنیں پھلانگنے سے منع کرنا کیسا؟
سوال: میں ایک جامع مسجد کا امام ہوں،کبھی کبھار خطبہ دیتے وقت چند لوگ مسجد میں داخل ہوتے ہیں اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئےآگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ جگہ بھی نہیں ہوتی اور وہ صفوں کے درمیان بیٹھ جاتے ہیں، ان کے اس فعل سے کئی لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور خطبہ ادا کرنے اورسننے میں بھی تکلیف ہوتی ہے،اس وجہ سےبعض اوقات میں خطبہ کے دوران ہی ایسے اشخاص کو ٹوک دیتا ہوں کہ آگے نہ آئیں جہاں ہیں ،وہیں بیٹھ جائیں ۔ پوچھنا یہ ہےکہ کیا خطبہ کے دوران خطیب کواس طرح روکنے ٹوکنے کی اجازت ہے اور اس کی وجہ سےخطبہ دوبارہ سے تو نہیں پڑھنا پڑے گا ؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خطبہ نماز کی طرح ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
حج کی سعی طوافِ وداع کے بعد کرنا
سوال: اگر کسی حاجی نے طوافِ زیارت کے فوراً بعد طوافِ وداع کر لیا اور حج کی سعی اس کے بعد ادا کی، تو اس کا کیا شرعی حکم ہوگا؟
بغیر وضو کے طواف کرنا – شرعی حکم اور رہنمائی
سوال: اگر کسی نے طواف خانہ کعبہ کے کچھ چکر بغیر وضو لگا لئے تو کیا حکم ہے ؟ اور کفارہ لازم ہونے کی صورت میں کیا اعادہ سے کفارہ ساقط ہو جاتا ہے؟
عمرہ کرنے والے کاطواف کے دوران تلبیہ پڑھنا
سوال: عمرہ کرنے والا جب طواف کرتا ہے، تو دورانِ طواف تلبیہ پڑھے گا یا نہیں؟
حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟
معذورِ شرعی کا وضو کب ٹوٹتا ہے؟
جواب: دوران اور وضو کے بعد آخر وقت تک وہ عذر نہ پایا جائے، تو اس صورت میں وقت ختم ہونے سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا بشرطیکہ کوئی اور ناقض وضو چیز نہ پائی جائے۔...
اعضائے وضو خشک ہونے کے بعد تحیۃ الوضو پڑھنا
سوال: جب وضو کر لیں اور وضو کا پانی خشک ہو جائے تو کیا اسی وضو سے تحیۃ الوضو نماز پڑھ سکتے ہیں؟
طواف الزیارۃ کے 3 پھیرے ایام نحر کے بعد کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ تو مجھے معلوم ہے کہ طواف الزیارۃ کے اگر تین یا اس سے کم پھیرے بھی چھوڑ دئے تو دم لازم ہوتا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر طواف الزیارۃ کے چار پھیرے ایامِ نحر میں ہی کئے مگر تین پھیرے ایامِ نحر کےبعد کئے تو اب کوئی کفارہ لازم ہوگا یا نہیں؟
بے وضوطواف کا اِعادہ کرنے سے دَم ساقِط ہوگا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے حالتِ حدث میں(یعنی بے وضو) طواف زیارت کر لیا تھا۔ پھر اس طواف کا اعادہ(یعنی اسے دوبارہ) بھی کر لیا لیکن اس مسئلہ کا علم مجھے بارہ ذی الحج کے بعد ہوا اور اعادہ بھی میں نے بارہ ذی الحج کے بعد کیا۔ تو پوچھنا یہ ہے کہ بارہ ذی الحج کے بعد اعادہ کرنے سے میرا دَم ساقط ہوا یا نہیں؟
سجدے میں دعا مانگنے کے بارے میں مختلف احکام
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ سجدے میں دعائیں مانگنی چاہئیں؟ اور کیا فرض نماز کی جماعت کے دوران یہ دعائیں مانگ سکتے ہیں؟نیز کیا یہ دعائیں، جیسےيَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ اور لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ،وغیرہ سجدے میں مانگ سکتے ہیں؟