
سوال: بیٹے کا نام محمد مِیرہادی رکھ سکتے ہیں ؟
تصویر والی انگوٹھی اور جوتا بیچنا خریدنا اور استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آجکل ایسی انگوٹھیاں اور جوتےبھی دیکھنے میں آرہے ہیں کہ جن پر جاندار کی تصا ویر بنی ہوتی ہیں، جیسے انگوٹھی کے نگینے میں مچھلی یا باز وغیرہ کی تصویر ہوتی ہے، یوہیں جو تے پر پرندوں اور جانوروں کی تصاویر بنی ہوتی ہیں، رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسے جوتے اور انگوٹھیاں بیچنا، خریدنا اور پہننا جائز ہے؟
سوال: معوذ نام کے معنی کیا ہیں اور یہ نام رکھنا کیسا ؟
ملیحہ نام کا مطلب اور ملیحہ نام رکھنا کیسا؟
سوال: کیا میں اپنی بیٹی کا نام مَلِیحَہ(Maliha)یا مَلِیحَہ فَاطِمَہ رکھ سکتا ہوں؟
نخبہ کا معنی کیا ہے اورنخبہ نام رکھنا کیسا
سوال: بچی کا نام نخبہ(Nukhbah) رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا قرآن میں یہ نام کہیں استعمال ہوا ہے؟
مسجد کا پرانا قالین، پرانی چٹائیاں بیچ سکتے ہیں ؟
سوال: مسجد کے چندے سے قالین، چٹائیاں وغیرہ خریدی گئیں۔ طویل عرصہ استعمال میں رہنے کی وجہ سے اب یہ اشیاء بالکل بوسیدہ اور پھٹ چکی ہیں اور مزید قابلِ استعمال نہیں رہیں، تو ان اشیاء کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟ براہِ کرم اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں تاکہ احکامِ شرعیہ کی روشنی میں درست اقدام کیا جا سکے۔ سائل:قاری ظہور حسین عطاری(فیصل آباد)
الیکٹرک شیونگ مشین بیچنا کیسا ؟
سوال: میرا ایک بڑے سپر اسٹور میں الیکٹرک شیونگ مشین کا اسٹال ہے، جہاں پر مختلف کمپنیز کے مختلف ماڈلز کی الیکٹرک شیونگ مشینز فروخت کرتا ہوں، کسی نے مجھے بتایا ہے کہ یہ کاروبار ناجائز ہے؟ کیا واقعی یہ کام ناجائز ہے؟
آڑھتی کا مالک کی اجازت کے بغیر کمیشن سے زائد رقم رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زیدآڑھت کاکام کرتا ہے ،اس کے پاس لوگ اپنے باغات کے آم بیچنےکے لئےبھیجتے ہیں،تو وه آم فروخت کروانےپرعرف کے مطابق كميشن ليتا ہے ،اور اس کےساتھ مزید کچھ رقم آم کے مالکان کو بتائےبغیر اس کام کے لئے رکھ لیتا ہے کہ جن لوگوں کوآم فروخت کیے ہیں، ان آم کی پیٹیوں میں سےجوآم خراب نکلے ،ان کےبدلے ان کو یہ رقم دوں گا اور اگر آم خراب نہ نکلے تو یہ رقم اگلے سال جن لوگوں کے آم خراب نکلیں گے،ان کو دوں گا،اپنی ذات پر اس کو خرچ نہیں کروں گا، مثلاً زید 5لاکھ میں آم بیچتا ہے، 25 ہزار کمیشن رکھتا ہے اور 50 ہزار اضافی رکھ لیتا ہے،اور 4لاکھ 25 ہزار مالکان کو دیتا ہے اور ان کو یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کے پھل اتنے (4لاکھ ،25 ہزار)میں ہی فروخت ہوئے ہیں، زید کا ایسا کرنا کیسا؟
سجدے میں ناک زمین پر لگانا ضروری نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے سجدے میں ناک کی ہڈی لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے، بعض افراد کا کہنا ہے کہ پیشانی لگاناکافی ہے، ناک لگاناضروری نہیں۔
جنت کے پتوں اورحوروں کے سینوں پرنام محمد(صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم)
سوال: کیا جنت کے پتوں اور حوروں کے سینوں پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک نام لکھا ہے؟