میر ہادی نام رکھنا کیسا ہے؟

میر ہادی نام رکھنے کا حکم

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1779

تاریخ اجراء:11محرم الحرام1446ھ/18جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت(دعوت اسلامی)

سوال

 بیٹے کا نام محمد میرہادی رکھ سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

 محمد میر ہادی" نام رکھنا جائز ہے۔ "میر" کے معنی افسر اور سردار کے ہیں۔"ہادی  " کے کئی معنی ہیں: راستہ دکھانے والا، مرشد، رہبر وغیرہ نیز  "ہادی  "اللہ پاک  کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے اور یہ ان ناموں میں سے ہے کہ جن کا مخلوق پر بھی اطلاق جائز ہے۔ بلکہ خودنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک اسماء میں سے ایک اسم ہادی بھی ہے ۔

   مزید اچھے اچھے ناموں اور ناموں سے متعلق معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم