
زکوٰۃ بھیجنے کے چارجز زکوٰۃ کی رقم سے کاٹے جا سکتے ہیں یا الگ سے دینے ہوں گے ؟
سوال: ہم لوگ یوکے سے پاکستان کشمیر میں اپنی ممانی کو زکوۃ بھیجنا چاہتے ہیں۔ ہم جس مَنی ٹرانسسفر کمپنی (Money Transfer Company)کے ذریعے رقم بھیجیں گے، وہ اُس بھیجی جانے والی رقم پر چارجز یعنی فیس وصول کرتے ہیں۔ کیا ہم زکوٰۃ بھیجنے کے لیے جو چارجز ادا کریں گے، اُسے زکوٰۃ کی رقم سے ہی ادا کر سکتے ہیں، یعنی فیس بھی زکوٰۃ سے ادا کر دیں اور بقیہ رقم بطورِ زکوٰۃ پاکستان ٹرانسفر کر دیں؟
بیٹی کی ساس سے نکاح کرنا کیسا ؟
سوال: کیا مرد کا اپنی بیٹی کی ساس سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے، جبکہ بیٹی کی ساس کا شوہر فوت ہو چکا ہو اور عدت بھی ختم ہو چکی ہو؟
الٹی شلوار پہن کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟
جواب: نا خلاف ِاَولیٰ، مکروہ تنزیہی ہے البتہ نماز ہوجائے گی اور اس کو دوبارہ پڑھنا واجب نہیں ۔لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ نمازی کپڑے کی طرف دھیان ہی ...
تلاوت سنتے ہوئے لفظِ محمد ﷺ پر انگوٹھے چومنے اور درود پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب تیجے وغیرہ کا ختم شریف پڑھا جاتا ہے تو ختم شریف پڑھنے والا جب اس آیت”مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ“ کو پڑھتا ہے توپڑھنے والا قرآن پاک پڑھنا جاری رکھتا ہے اور سننے والوں میں سے بعض لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سن کرزبان سے درود پاک بھی پڑھتے ہیں اور انگوٹھے بھی چومتے ہیں، اس کے بارے میں شرعی حکم بیان فرما دیجئےکیا یہ درست ہے؟
عورت کو اپنے محارم اور شوہر کے سامنے کس طرح کا لباس پہننا چاہئے؟
سوال: ایک لڑکی کو اپنے بھائی کے سامنے کیا لباس پہننا چاہیے، اور اپنے شوہر کے سامنے کون سا لباس مناسب ہے، جبکہ باہر کے مواقع پر پورا حجاب کیا جاتا ہے؟ اور کس صورت میں اس کی آواز کا پردہ ہے؟
قعدۂ اَخیرہ میں شامل ہونے سے پہلے امام نے سلام پھیر دیا تو نمازی کیا کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ امام قَعدۂ اَخیرہ میں ہے، زید آیا، اَللہُ اَکْبَر کہہ کر نیت باندھی اور تَشَہُّد میں بیٹھنے کے لئے حدِّ رکوع تک بھی نہ جھکا تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، اب زید کے لئے کیا حکم ہے؟ قعدہ کرے اور تَشَہُّد پڑھ کر کھڑا ہو یا کھڑا رہ کر ہی پہلی رکعت سے نماز کا آغاز کرے؟ سائل: نور الحسن (ننکانہ) قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ
نامحرم مرد کا اپنی چچی سے بے تکلف ہونا کیسا؟
سوال: جوان شخص کا اپنی جوان چچی سے بے تکلف ہونا، بلا ضرورت یا ضرورت کے تحت باتیں کرنا کیسا ہے؟
قرض کے بدلے کاروبار میں کیسے شرکت کی جائے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)فریق اول نے ادویات کا کاروبار شروع کیا اور پھر پیسے کم ہونے کی وجہ سے جس کا پہلے ہی مقروض تھا ،اسے کاروبار میں شریک کرلیا اور قرض والی رقم اور کچھ ہزار نقد شامل کرلیے ،عقد شرکت یوں طے پایا کہ چھ ماہ کے لئے آپ کی رقم اس کا روبار میں شامل رہے گی اور چھ ماہ بعد آپ اپنی رقم جو کہ تین لاکھ بنتی ہے پوری کی پوری واپس لے لینا اور ماہانہ 20فیصد کے حساب سے نفع یا نقصان جوبھی رقم ہو وہ بھی لے لینا ،نفع نقصان کا مطلب یہ کہ اگر زیادہ نفع ہواتو زیادہ اور کم نفع ہواتو کم ملے گا،اور نقصان کی صورت میں بھی اس کی اصل رقم محفوظ ہی رہے گی ،اور یہ بھی طے ہوا کہ اگر آپ چاہیں گے تو انہیں شرائط پر چھ ماہ سے آگے بھی یہ معاہدہ چل سکتا ہے ،اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟یہ معاہدہ سوا مہینے تک چلا اور اس دوران کوئی نفع نہیں ہوا ۔ (2)اگر میں اس کو ختم کرکےاس قرض کے بدلے جو مجھ پر ہے کچھ مال اس دوسرے شخص کو بیچ دوں تو کیا اس سے شرکت ہوسکتی ہے ؟ وہ دوسرا شخص ساتھ کام نہیں کرے گا ۔