
چائے کی پتی کو چمڑے کے رنگ سے رنگنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا چائے کی پتی کا کاروبار ہے ، ہم چائے کی پتی کو چمڑا رنگنے کے رنگ سے رنگ کر ہول سیلر اور ریٹیلر افراد کو بیچتے ہیں۔ ہمیں متعلّقہ شعبہ افسران کو بسا اوقات رشوت بھی دینی پڑتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ بالا طریقے کے مطابق کارخانہ چلانا اور چائے کی پتی کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے؟
بيوی کو بے پردگی سے نہ روکنے والے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس کی بیوی غیر محرم مردوں سے بے پردہ ملتی ہو، اس طرح کہ سر اور کلائیاں کھلی ہوں اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہواور شوہر جاننے کے باوجود نہ روکتا ہو ،تو ایسے شوہر کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری دودھ کی دکان ہے ، کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دودھ میں کوئی ناپاک چیز گرجاتی ہے اور دودھ ناپاک ہوجاتا ہے۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ وہ ناپاک دودھ گاہک کو بیچنا کیسا ہے؟یہ مسئلہ بسا اوقات پرچون والوں کو بھی پیش آتا ہے کہ ان کے تیل وغیرہ میں بھی چوہا مر جاتا ہے لہٰذا دونوں کے متعلق بیان فرمادیں ۔
موبائل میں قرآن پاک ہے تو اسے واش روم میں لے جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرموبائل میں قرآن پاک موجود ہو تو کیا اس موبائل کو لے کرواش روم میں جاسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کمیشن کا لفظ تو عام طور پر رشوت کے لَین دَین میں استعمال ہوتا ہے کیا اس کی حلال صورت بھی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عام طور پر رائج ہے کہ جب ایک شخص کسی سے کوئی مال خریدتا ہےتو وہ بیچنے والے کو کچھ رقم بیعانہ دیتاہے پھر کسی وجہ سے وہ دونوں آپس میں بیع ختم کردیتے ہیں تو بیچنے والا بیعانہ کی رقم ضبط کرلیتا ہے خریدار کو واپس نہیں کر تااس کا ایسا کرنا کیساہے ؟
دودھ دینے والے جانور کی قربانی کا حکم
سوال: اگر دودھ دینے والے جانور کی قربانی کردیں، تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے گھر پر بھابھی کے ساتھ میری بیوی کی کسی بات پر بحث وتکرار ہوئی ہے بالآخر بیوی نے قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر قسم کھا کر اپنی بات کو بیان کیاہے اب میری بیوی پریشان ہے کہ قرآن کا حلف نہیں اٹھانا چاہیے تھا جبکہ بیوی نے جو کچھ قسم اٹھائی وہ بالکل سو فیصد سچ ہی بیان کیا ہے تو کیا سچا حلف اٹھانے میں کوئی نقصان والا معاملہ تو نہیں ہوگا اس کی رہنمائی فرمادیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق ہے یا دونوں کی نماز ایک جیسے ہی ہے؟ اگر فرق ہے تو احادیث مبارکہ میں اس کی وضاحت موجود ہے یا صرف فقہاء کرام کے اقوال سے ثابت ہے؟ سائل:کامران عطاری(کھوڑ، اٹک)