
گھر خریدنے کے بعد اس میں سونے کی چین ملی تو کیا کیا جائے؟
سوال: نوید نے یونس سے گھر خریدا۔ نوید کو 2 سال بعد گھر سے سونے کی چین gold chain ملی۔ اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا نوید یہ سونے کی چین رکھ سکتا ہے یا نہیں؟
سُنار کے ساتھ اِنویسٹمنٹ میں منافع فکس کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سونے کا کاروبار ہے تو کچھ لوگ ہمارے پاس اِنویسٹمنٹ (Investment) کرنے آتے ہیں اور اِنویسٹ ا س حساب سے کرتے ہیں کہ مثلاً ہمیں ایک تولہ پرڈھائی ہزار روپے پرافٹ(Profit) ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمارے دس لاکھ روپے چھ ماہ کے لئے انویسٹ کرلیں، آپ خود سامان لائیں خود ہی بیچیں اور ہر ماہ پچیس سو کے حساب سے ہمیں نفع دے دیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس شخص کو مہینے بعد پیسے واپس کر دیئے جائیں اور وہ دوبارہ ہمیں سامان لاکر دے تب اسے پرافٹ دیں؟یا ماہانہ ہم سامان لے آئیں اور ہر مہینے اس کو پرافٹ دیں ؟ اس کا جائز طریقۂ کار کیا ہے؟
قرض کون سی کرنسی میں واپس کیا جائے گا؟
سوال: پاکستان والے نے عرب والے سے قرض لیا، عرب والے نے قرض ریال کرنسی کی صورت میں بھیجا جو پاکستان والے کو پاکستانی کرنسی کی صورت میں مثلا ایک لاکھ روپیہ ملا۔ پھر پاکستان کی کرنسی کے ریٹ میں فرق آ گیا۔ اب قرض لینے والا پاکستانی ایک لاکھ روپے واپس لوٹائے گا یا ریال لوٹائے گا۔ قرض دینے والا کہہ رہا ہے کہ قرض دیتے وقت پاکستانی کرنسی کا ریٹ اور تھا اور اب اور ہے۔ اب اگر ایک لاکھ واپس کرے تو کرنسی کے لحاظ سے فرق پڑے گا ؟
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
سونا قرض لیا ہو تو واپس سونا ہی کرنا ہے یا رقم دینی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نےکسی کوخالص سوناقرض دیاہوتوقرض ادا کرنے میں مقروض پر کیا لازم ہوگا؟ جتنا سونا لیا تھا، اتنی مقدار کا سونادے گا یا اس کی قیمت دےگا؟ اگر مقروض یہ کہے کہ ”جس وقت آپ نے سونا دیا تھا، اس وقت سونے کی جو قیمت تھی اس کے حساب سے رقم واپس کروں گا“ تو اس کی اس بات کی کیا شرعی حیثیت ہے؟
کم کریٹ والے سونے پر زیادہ کریٹ کی مہر لگانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سنار کے پاس کام کرنے والے کاریگر سے اگر مالک کہے کہ 20کریٹ والے سونے پر 21 یا 22 نمبر کی مہر لگاؤ،تو ایسا کرنا کیسا ہے ، جبکہ کاریگر کو سوفیصد معلوم ہے کہ یہ سونا کم کریٹ کا ہے ، مگر اس کو ظاہر زیادہ کیا جارہا ہے ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
کمیشن پر کام کرنا اور سستی چیز لے کر مہنگی بیچنا کیسا ؟
جواب: ریٹ حکومت کی طرف سےمقرر ہوتے ہیں،لہذا ان چیزوں کو ان کے مقرر کردہ ریٹ پر ہی بیچنا ضروری ہے کیونکہ قانون کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَ...
مرد کیلئے کڑا پہن کر نماز پڑھنے سے نماز کا شرعی حکم
جواب: سونے کے کام کاکوئی بیل بُوٹا چارانگل سے زیادہ عرض کا ہو یا ہاتھ خواہ پاؤں میں تانبے سونے چاندی پیتل لوہے کے چھلّے یاکان میں بالی یابُندا یاسونے خواہ ...
مالِ تجارت کی زکوٰۃ میں کون سی قیمت کا اعتبار ہوگا؟
سوال: میری دکان ہے ، ایک چیز میں پانچ روپے میں خرید کر دس روپے میں بیچتا ہوں۔ اب پیچھے اس کا ریٹ بڑھ کر آٹھ روپے ہوگیا ہے تو یہ ارشاد فرمائیں کہ اب میں کس ریٹ سے زکوٰۃ کا حساب لگاؤں؟