
سودی انویسٹمنٹ اور پارٹنرشپ کا شرعی حکم
سوال: ہم نے ایک شخص کو انویسٹمنٹ کے لیے 5لاکھ روپے دیے ، اور اس نے ہم سے طے کیاکہ وہ 5 لاکھ روپے کا 8 سے 12 فیصد تک ہر ماہ بطور منافع دینے کا پابند ہوگا۔ نیز یہ بھی طے کیاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں فریق اول انویسٹر کو نقصان کے بعد 90 دن کے اندر انویسٹ کی گئی مکمل رقم دینے کا پابند ہوگا۔نیز یہ بھی طے کیاکہ فریق اول انویسٹر کو 24 سے 28 ماہ کے عرصے میں اصل رقم کا 180% سے 200%تک منافع دینے کا پابند ہوگا۔ان شرائط کے ساتھ ہم نے یہ رقم اس کو دیدی ،لیکن کسی نے ہماری توجہ دلائی کہ اس طریقہ سے کام کی شرعی رہنمائی لے لو، یہ طریقہ درست نہیں ۔ لہذا آپ یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس طریقہ کارمیں کوئی شرعی خرابی ہے یانہیں ؟ نوٹ:سائل نے بتایاکہ ہم نے یہ کام شروع کردیاتھالیکن کسی کے توجہ دلانے پر ہم نے فی الحال یہ کام موقوف کر دیاہے ، رہنمائی اس لیے لے رہے ہیں تاکہ اس طرح کاکام کرنے کاحکم تحریری صورت میں آجائے اور آئندہ اس طرح کی غلطیاں ہم سے نہ ہوں اور دیگر افراد کی بھی اس فتوی کی روشنی میں اصلاح کی جائے ۔
کفریہ الفاظ کا منہ سے نکلنے پر توبہ کا طریقہ
سوال: کوئی شخص کلمۂ کفر بولے اور اس کو یاد نہ ہو اور سننے والے کو بھی یاد نہ ہو، بس اتنا معلوم ہو کہ کلمۂ کفر بولا ہے، تو اب توبہ کا کیا طریقہ ہو گا ؟
تحری کرکے پڑھی گئی نماز کو کیا بعد میں دہرانا بھی ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایسی کسی جگہ ہو کہ جہاں قبلے کی سمت اسے معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی وہاں قابلِ اعتماد لوگ موجود ہوں کہ جن سے قبلہ کی سمت کا پتہ چل سکے۔ تو ایسی صورت حال میں جہاں اس کا دل جمے کہ اس طرف قبلہ ہوگا اس سمت وہ رخ کرکے نماز ادا کرلے تو کیا اس کی وہ نماز درست ادا ہوگی یا پھر گھر جاکر اسے وہ نماز لوٹانا ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نمازِعصر کا وقت شروع ہو چکا ہو اور جماعت میں ابھی 15 سے 20 منٹ باقی ہوں، تو کیا اُس وقت اسی دن کی قضا ہونے والی ظہر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور کیا اُس وقت ظہر کی مکمل 12 رکعات (فرض،سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ سمیت) ادا کرنی ہوں گی یا صرف چار رکعت فرض کی قضا کرنا کافی ہوگا؟
کیا نابالغ بچہ بالغ افراد کی امامت کروا سکتا ہے؟ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: نماز میں بالغ افراد کی امامت نہیں کروا سکتا ،حتی کہ تراویح اور نوافل میں بھی ۔وجہ اس کی یہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اما...
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔
جواب: نماز وغیرہ عبادات میں وہ زائد اوصاف جو کہ فی نفسہ لازم نہ ہوں اور ان میں مشقت ہو، منت کے الفاظ میں ان کا ذکر کرنے سے وہ بھی لازم ہوجاتے ہیں، البتہ وقت...
نماز کی نیت زبان سے کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ بدعت ہے ؟
سوال: زید کا کہنا ہے کہ نماز کی نیت زبان سے کرنا، جائز نہیں ہے ، کیونکہ فقہ حنفی کی معتبر کتب میں اس کو بدعت لکھا گیا ہے ۔ کیا یہ بات درست ہے ؟ برائے کرم تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمادیں تاکہ دوسرے افراد کو گمراہی سے بچایا جاسکے ۔